Tag: صدارتی ایوارڈ

  • فضیلہ قاضی کو اب تک صدارتی ایوارڈ کیوں نہیں ملا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

    فضیلہ قاضی کو اب تک صدارتی ایوارڈ کیوں نہیں ملا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے حکومت کی جانب سے اب تک صدارتی ایواڈ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

    اداکارہ نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں جوڑے نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

    شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فضیلہ قاضی نے ریاستی ایوارڈز کے طریقہ کار پر شکوہ کیا، ساتھ ہی قیصر نظامانی نے ریاست اور حکومت کا ایوارڈ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    قیصر نظامانی نے کہا کہ مجھے  اس وقت صدارتی ایوارڈ دیا گیا تھا جب ہر کسی کو ایوارڈ نہیں ملتا تھا اور صرف کام کی بدولت ہی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے تھے۔

    اسی بات پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنا یا ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور ایسے ایوارڈز پر فخر بھی کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ فضیلہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر ہے کہ ان کے شوہر کو ایسے وقت میں ایوارڈ ملا جب ایسے ویسے لوگوں کو ایوارڈ نہیں مل رہا تھا۔

    اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ صدارتی ایوارڈ کے لیے میری فائل بھی پچھلے پانچ سال سے وہیں پڑی ہوئی ہے، ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز سمیت دیگر ریاستی ایوارڈز کے لیے سفارش دیتے ہیں، اس لیے ایسے ایوارڈز کی فائلیں بنتی ہیں۔

    فضیلہ قاضی نے شکوہ کیا کہ ایوارڈز دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو میں نظر نہیں آتیں، کوئی دوسرا نظر آجاتا ہے، نہ کانے کیبنیٹ ڈویژن میں کون لوگ بیٹھے ہیں، جنہیں کام والے نظر نہیں آتے لیکن انہیں نہ جانے اور کون کون نظر آجاتا ہے۔

  • میجرجنرل آصف غفورکی ارشد شریف کو مبارک باد

    میجرجنرل آصف غفورکی ارشد شریف کو مبارک باد

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر اے آروائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کو مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے اے آروائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کو مبارک باد اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے حقدار ہیں۔

    انہوں اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے نامزد ہونے پر ارشد شریف کو مبارک ہو، آپ اس کے حقدار ہیں‘‘۔


    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس نامی سول ایوارڈ کے لیے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی، جس میں 18غیرملکی بھی شامل ہیں۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو فہرست میں شامل افراد کو ایوارڈ دیں گے۔

    سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، وقاریونس، کرکٹریاسرشاہ، گلوکارسجاد علی اورعطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم اسٹار بابرہ شریف، ریماخان، مہوش حیات، شبیرجان، افتخارٹھاکر فہرست میں شامل ہیں۔

    نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ، اے آروائی نیوزکے اینکرارشد شریف اورتاجرعقیل کریم ڈھیڈی بھی فہرست میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ اے آرآروائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف اس سے قبل 2018 کے آگا ہی ایوارڈز میں پاکستان کے مقبول اینکرقرارپائے تھے ، انہیں آگاہی کی جانب سے کرنٹ افیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • میڈا عشق وی توُ۔۔ میڈا یار وی توُ

    میڈا عشق وی توُ۔۔ میڈا یار وی توُ

    معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی کی آج انیس ویں برسی منائی جارہی ہے، آپ 9 مارچ 2000 میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ، لیکن اپنے عارفانہ کلام میں آج بھی زندہ ہیں۔

    صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک گلوکار پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا۔پٹھانے خان سنہ 1926کو تمبو والی بستی کوٹ ادو میں پیدا ہوئے۔

    انہیں غزل، کافی، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا، پٹھانے خان نے کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید ، بابا بلھے شاہ ، مہر علی شاہ سمیت کئی شاعروں کے عارفانہ کلام کو گایا، جس پر حکومت نے اس نامور گلوکار کو 1979 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔

    پٹھانے خان کا مشہور و معروف صوفیانہ کلام ’’میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں‘‘ قارئین کی نذر

    پٹھانے خان نے 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیے۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی لوک گلوکار کی دل میں اترنے والی آواز کے معترف تھے۔ پٹھانے خان کی آواز میں درد کے ساتھ بے پناہ کشش بھی تھی اور اسی لیے ان کا عارفانہ کلام سنتے ہی سامعین پر رقت طاری ہو جاتی ہے۔

    ان کے مشہور صوفیانہ کلام میں میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں، الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہُو ان کی دنیا بھر میں شہرت کا باعث بنا۔

    ان کا ایک اور شاہکار کلام ’’الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہُو‘‘ قارئین کے ذوقِ سماعت کے لیے

    اس کے علاوہ جندڑی لئی تاں یار سجن، کدی موڑ مہاراں تے ول آوطناں، آ مل آج کل سوہنا سائیں، وجے اللہ والی تار، کیا حال سناواں، میرا رنجھنا میں کوئی ہور، اور دیگر ان کے مشہور گیتوں میں شامل ہیں۔

    پٹھانے خان 74سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد سنہ 2000میں انتقال کرگئے ۔ان کے فن کے سحر میں مبتلا مداحوں نے کوٹ ادو کے تاریخی بازار کو ان کے نام سے منسوب کر دیا اور اب وہ پٹھانے خان بازار کہلاتا ہے۔

    مرحوم کی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ان کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پٹھانے کی فن لوک موسیقی کیلئے نمایاں خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

  • پاکستانی گلوکارخیال محمد کیلئے افغان صدارتی ایوارڈ

    پاکستانی گلوکارخیال محمد کیلئے افغان صدارتی ایوارڈ

    کابل : افغانستان کی حکومت نے پشاور سے تعلق رکھنے والے پشتو موسیقی کے شہنشائے غزل کہلانے والے نامور سینیئر گلوکار خیال محمد کو اعلیٰ صدارتی ایوارڈ میر بچہ خان میڈل سے نوازا ہے۔ افغانستان سے باہر کسی گلوکار کو ملنے والا یہ پہلا قومی اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پشاور میں افغان قونصلیٹ کی طرف سے ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں پشتو گلوکار خیال محمد کو افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی طرف سے صدارتی میڈل دیا گیا۔

    اس موقع پر پشاور میں متعین افغان کونسل جنرل ڈاکٹر عبد اللہ وحید پویان کی طرف سے ڈاکٹر اشرف غنی کا ایک تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایاگیا جس میں خیال محمد کی موسیقی کے لیے خدمات پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 70 سالہ خیال محمد گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں وہ چل پھر بھی نہیں سکتے۔ اس موقع پر خیال محمد نے ویل چیئر پر تقریب میں شرکت کی اور اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے ملنے والا اعلیٰ ایوارڈ صرف ان کی خدمات کا صلہ نہیں بلکہ یہ دونوں ممالک کے فنکاروں کےلیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فنکار ایک ہیں اور وہ کسی صورت ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش اور دعا ہے کہ ایسے اعزازات ان دیگر فنکاروں کو بھی ملنا چاہیے جنہوں نے ان سے زیادہ فن کی خدمت کی ہے۔

    تقریب میں شریک خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ افغان اور پاکستانی حکومتوں کے درمیان بلا کتنے ہی اختلافات کیوں ہوں دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے جدا نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے خیال محمد کو ایوارڈ سے نوازنے پرافغان صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سیاسی جماعتوں کے رہنما، اعلیٰ سفارتی اہلکار، فنکاروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔