Tag: صدارتی نامزدگی

  • کملا ہیرس نے صدارتی نامزدگی کے سلسلے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

    کملا ہیرس نے صدارتی نامزدگی کے سلسلے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

    واشنگٹن: نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کے حصول کے لیے درکار پارٹی ڈیلیگیٹس کے ووٹوں کی حد عبور کر لی۔

    برطانوی ٹی وی کے مطابق کملا ہیرس نے الیکٹرانک ووٹنگ میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار پارٹی ووٹ حاصل کر لیے، امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کملا ہیرس سے ہوگا۔

    بی بی سی کے مطابق ہیرس نے جمعہ کی سہ پہر نامزدگی حاصل کرنے کے لیے درکار حد 2,350 مندوبین کی حمایت حاصل کی، اور یوں باضابطہ طور پر امیدوار بن گئیں، جب کہ مجموعی طور پر 3,923 ڈیموکریٹ مندوبین (99 فی صد) نے انھیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام اور پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔ شکاگو میں ڈیموکریٹ کنونشن میں ہیرس کو باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائے گا، کملا ڈیموکریٹک صدارتی بیلٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد امیدوار تھیں۔

    59 سالہ ہیرس سابق امریکی سینیٹر اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل ہیں، جو 5 نومبر کے انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکا کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    دوسری طرف ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیرس کو ہرانے کے لیے پرعزم ہیں، انھوں نے ایک تقریر کے دوران کہا کہ کملا ہیرس ڈیموکریٹ پارٹی میں تیسرے درجے کی رہنما ہے۔

  • کملا ہیرس کو  صدارتی نامزدگی کیلئے مطلوبہ حمایت مل گئی

    کملا ہیرس کو صدارتی نامزدگی کیلئے مطلوبہ حمایت مل گئی

    واشنگٹن: نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو صدارتی نامزدگی کیلئے مطلوبہ حمایت مل گئی، انھوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان کےوقت ہی نامزدگی کا یقین تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارت کیلئے کملا ہیرس کو ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کیلئے درکار حمایت  حاصل ہوگئی۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ ڈیموکریٹ کنونشن میں مندوبین باقاعدہ حمایت کا اعلان کریں گے۔

    ڈیمو کریٹ پارٹی کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے انتخابی مہم میں پہلے خطاب کیلئے سوئنگ اسٹیٹ وسکونسن کا انتخاب کیا۔ ملواکی سٹی میں ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ جیسوں کو اچھی طرح جانتی ہوں، ہرقسم کے مجرموں کا مقابلہ کر چکی ہوں، ٹرمپ امریکا کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔

    انہیں صدارتی الیکشن لڑنے کے اعلان کے وقت ہی نامزدگی کا یقین تھا، ڈیموکریٹ پارٹی اور قوم کو متحد کرکے ٹرمپ کوہرائیں گے۔

    ٹرمپ امریکی عوام سےبنیادی حقوق اور آزادی واپس لیناچاہتاہے، ہم روشن مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔

    اس حوالے سے ں پاکستانی نژا د ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ کاملا ہیرس کوپارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، ٹرمپ کو باآسانی ہرادیں گی۔

    دوسری جانب ریپبلکن رہنما علی شیخانی کہتے ہیں ٹرمپ کی مقبولیت آسمان پر پہنچ چکی ہے، ڈیموکریٹس بحران کاشکارہیں الیکشن ٹرمپ ہی جیتیں گے۔

  • ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

    ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

    ملواکی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلیکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔

    ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپبلیکن نیشنل کنونشن میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام سے خطاب کیا، اس دوران ٹرمپ نے ریپبلکن صدارتی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو موجودہ ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی، موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں اور یہ تبدیلی کا وقت ہے، موجودہ امریکی انتظامیہ کو مزید 4 سال برقرار نہیں رکھ سکتے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کا پیدا کردہ ہر عالمی بحران ختم کروں گا، امریکی معاشرے میں انتشار اور تفریق کا خاتمہ ہونا چاہیے اور میں اس پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔

    ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خود پر حملے سے متعلق بتانا حقیقت میں بہت تکلیف دہ ہے، آخری لمحے میں سر ہلایا نہیں ہوتا تو قاتل کی گولی نشانے پر لگتی، مجھے جو گولی لگی وہ سر سے ایک چوتھائی انچ کے فاصلے سے ہوتی ہوئی گزری۔

    سابق امریکی صدر نے کہا کہ مجھے آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا صرف خدا کے فضل سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں، خون بہہ رہا تھا مگر پھر بھی بہت محفوظ محسوس کررہا تھا کیوں میرے ساتھ خدا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کیلئے جمہوریت کو بچا رہا ہوں، ڈیموکریٹ پارٹی اپنے سیاسی مخالفین کو جمہورت کا دشمن قرار نہ دے، ہم صدارتی الیکشن ہر حال میں جیتیں گے، اب سے 4 ماہ بعد ہمیں ایک ناقابل یقین فتح حاصل ہوگی، جیت کے ساتھ ہم امریکا کی تاریخ کے 4 عظیم ترین سالوں کا آغاز کریں گے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہر نسل، مذہب اور رنگ کے شہریوں کیلئے تحفظ، خوشحالی اور آزادی کا نیا دور شروع کرینگے، ہم ملکر امریکا کو عظمت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، ہماری قیادت میں امریکا کو دنیا بھر میں دوبارہ عزت ملے گی، ہماری قیادت میں کوئی دشمن امریکا کی طاقت پر شک نہیں کرے گا۔

    سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہماری سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہوں گی، معیشت اٹھے گی، پوری دنیا میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کو بحال کریں گے، عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں، امریکا میں مہنگائی کا بحران ہے جو زندگی کو ناقابل برداشت بنا رہا ہے، غیر قانونی امیگریشن نے بدحالی، جرائم، غربت، بیماری اور تباہی پھیلادی ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ سے عالمی بحران کا سامنا ہے، تائیوان، کوریا، فلپائن اور پورے ایشیا میں تنازعات بڑھ رہے ہیں، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر کھڑی ہے، مہنگائی کے تباہ کن بحران کو فوری طور پر ختم کروں گا، شرح سود کو نیچے اور توانائی کی قیمتوں میں کمی لاؤں گا، دیوار مکمل کر کے امریکی سرحد کو بند اور غیر قانونی امیگریشن ختم کروں گا۔

    سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کروں گا، اسرائیل پر حملے سے شروع ہونے والی جنگ ختم کروں گا۔

  • فرانس: سابق صدرنکولس سرکوزی کاسیاست سےکنارہ کشی کااعلان

    فرانس: سابق صدرنکولس سرکوزی کاسیاست سےکنارہ کشی کااعلان

    پیرس: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد سیاست سے کنارہ کشی کرنے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق فرانس میں صدارتی انتخابات کےلیےپارٹی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہوگئی۔دائیں بازو کی ریپبلکن جماعت کی نامزدگی حاصل کرنےکےلیےاتوارکوپرائمری الیکشن کاانعقاد کیاگیا۔

    پرائمری انتخاب میں سابق صدرنکولس سرکوزی نےشکست تسلیم کرتے ہوئے عملی سیاست سےکنارہ کشی کرنےکااعلان کردیاہے۔

    f

    فرانس کے کنزریویٹو پرائمری انتخابات کے سلسلے میں 10229پولنگ اسٹیشنز میں سے 9ہزار 36 پولنگ اسٹیشن کے نتائج جای کر دیے گئے ہیں ۔

    fra

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فرانس کے کنزریویٹو پرائمری انتخابات میں سابق صدرنکولس سرکوزی کوشکست ہوئی ہے جبکہ سابق وزیر اعظم فرانکوئس فلن 44.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے سب سے آگے ۔

    flin

    الین جوپ نے28.3فیصداور سرکوزی نے21 فیصدووٹ حاصل کیے۔فرانس میں صدارتی انتخابات اگلے سال ہوں گے۔

    2

    فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کاکہناہےکہ انتخاب کے اگلےمرحلےمیں وہ سابق وزیراعظم فلن کو ووٹ دیں گے۔

    یاد رہے کہ نکولس سرکوزی 16مئی 2007 سے لے کر15 مئی 2012 تک فرانس کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

    واضح رہے کہ صدارتی امیدوار کےانتخاب کےاگلےمرحلےمیں فرانسس فلن اورآلیان جوپی کےدرمیان کانٹے کےمقابلے کی توقع ہے۔