Tag: صدارت

  • مصر: صدارتی انتخابات کا آغاز، ووٹنگ کا سلسلہ جاری

    مصر: صدارتی انتخابات کا آغاز، ووٹنگ کا سلسلہ جاری

    قاہرہ: مصر میں صدارتی انتخابات کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے حریف موسیٰ مصطفی موسیٰ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سے مصر میں صدارتی انتخابات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ووٹنگ کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تقریباً چھ کروڑ ہے۔

    دوسری جانب صدارتی انتخابات سے متعلق بیرونِ ملک ووٹنگ کے سلسلے کا انعقاد 23 سے 25 مارچ تک کیا گیا، جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے انتخابی عمل کو پر امن اور کامیاب بنانے کے لیے تمام تر مطلوبہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    مصر: صدارتی انتخابات سے قبل بم دھماکا، دو افراد جان بحق

    انتخابات کے حوالے سے تمام متعلقہ ریاستی اداروں نے مل کر اقدامات کیے ہیں، اس ضمن سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے مسلح افواج کی بھی مدد حاصل ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کے ناخوشگواہ واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مصری افواج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف سومی عدنان کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے غیر قانونی اعلان پر نااہل قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی، تاہم ان کی نااہلی کے بعد ممکنہ حریفوں کی انتخابات میں حصہ لینے راہیں مزید ہموار ہوئیں۔

    مصر میں ویب سائٹ کے ذریعے بچوں کی خرید فروخت کا انکشاف

    واضح رہے کہ 2011 میں حسنی مبارک کی تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سے ہی ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ماہرین کے مطابق مصر میں جاری صدارتی انتخابات خطے کے مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل

    ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سے ٹھیک ایک سال پہلے امریکہ کے پینتالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی تاریخ کے بالکل مختلف صدر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا پہلا سال تنازعات سے بھرا رہا، صدارتی انتخابات میں روس اور ٹرمپ کی مہم کے اراکین کی ملی بھگت کا معاملہ، میڈیا سے دشمنی، جارحانہ خارجہ پالیسی، نسل پرستی اور تعصب پر مبنی بیانات پر خوب گرما گرم بحث آج بھی جاری ہے۔

    صدر ٹرمپ نے کسی کو پاگل قرار دیا، کسی کو راکٹ مین کہ کر پکارا، کئی ملکوں کو گٹر جیسے القاب سے بھی نوازا، مسلمانوں پرامریکہ آنے پر پابندی لگائی لیکن اس ہنگامے کے باوجود صدر ٹرمپ آج بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ ٹوئٹر اور میڈیا بریفنگز میں اپنا ایجنڈا اور خیالات پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر تنازعات کو ایک طرف کیا جائے تو صدر ٹرمپ نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کیں ، انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے وہ آج بھی اتنے ہی پر اعتماد ہیں جتنا ایک سال پہلے تھے۔


    مزید پڑھیں :  ٹرمپ کی صدارت کو ایک سال مکمل، امریکہ کو شٹ ڈاؤن کا سامنا


    صدر ٹرمپ نے معیشیت کو متاثر کرنے والے ضابطوں میں تبدیلیاں کیں، بارڈر سیکورٹی کو سخت کیا، داعش کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں، کاروباری اور نوکریوں کے حالات بہتر ہوئے۔

    تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں سے امریکہ کو کمزور کر تے ہوئے اسے منفی سمت کی جانب لے گئے ہیں، تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے سال جتنی بھی کامیابیاں حاصل کیں وہ ری پبلکن پارٹی کی روایتی پالیسی سازوں کی کارکردگی کا نتیجہ ہیں جبکہ تمام تر ناکامیاں خود ان کے اپنے کردار کی وجہ سے ہیں۔

    صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج بھی صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کو روس کے ساتھ ملی بھگت کی تفتیش کا سامنا ہے، جو مستقبل میں ان کے لئے بڑی مصیبت بن سکتا ہے تاہم اس کے باوجود صدر یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ امریکہ کو ایک بار پھر عظیم تر بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

    جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

    سیول : جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر پارک گن کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عہدے سےبرطرف کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے آٹھ ججوں نے صدر پارک کو برطرف کرنے سے قبل پارلیمنٹ کی جانب سے ان کے مواخذے کے عمل پرسماعت کی۔

    عدالت نےریماکس دیے کہ صدر پارک نے خفیہ سرکاری معلومات کو راز رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی اہم دستاویزات کو لیک کیا اور اپنی دوست چوئی کو حکومتی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

    s1

    چیف جسٹس لی جنگ می نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پارک گن کے اس اقدام نےجمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنگین طور پر طور پر چوٹ پہنچائی ہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کیاجاتاہے

    خیال رہےکہ عدالتی فیصلےکےبعد صدر پارک گن استثنیٰ سے بھی محروم ہوچکی ہیں جو بطور صدر ان کو حاصل ہوتا ہے اور اب ان پر بدعنوانی کے خلاف مقدمہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔

    s2

    یاد رہےکہ پارک گن کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

    واضح رہےکہ پارک گن کو صدارت کے عہدے سے برطرف کرنےکےبعدجنوبی کوریا کو آئندہ مئی تک ایک نئے صدر کو منتخب کرنا ہوگا۔

    s3

  • آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس آج ہوگی

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس آج ہوگی

    راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس کل ہوگی، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور ، آپریشن ضرب عضب اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے،اس اجلاس میں آرمی چیف کور کمانڈرز کو اپنے دورہ چین اور برطانیہ کے حوالے سے اعتماد میں لے گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدارامد،سکیورٹی معاملات اور ضرب عضب کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • کور کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کابل، افغان ہم منصب سے ملاقات

    کور کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کابل، افغان ہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امورپر بات چیت ہوئی اورموجودہ مکینزم کو بہتر بنانے کے متعدد اقدامات زیر غور آئے۔

    اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا، ان دوروں کا مقصددونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعاون اوراعتماد کو فروغ دینا ہے۔

    دوسری جانب پاک افغان باڈر ایریا میں آج پاک فوج،  پولیس اور ایف سی نے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سو سے زائد مشتبہ افغان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسحلہ بھی برآمد ہوا۔

  • اسلام آباد:آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرکانفرنس جاری

    اسلام آباد:آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرکانفرنس جاری

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے, شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ون آپریشن میں پیش رفت اور اس میں حاصل ہونے والے اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کو اپنے دورۂ امریکا کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے اور انھیں اعتماد میں لیں گے۔