Tag: صدرمملکت آصف علی زرداری

  • پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح، صدر زرداری کا پی او ایف واہ کا دورہ

    پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح، صدر زرداری کا پی او ایف واہ کا دورہ

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا، صدر کی آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل سید طاہر حمید شاہ نے استقبال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر کی پی ایف آمد پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اور سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار بھی موجود تھے، چیئرمین پی او ایف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو مختلف پیداواری یونٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں صدر کو بتایا گیا کہ پی او ایف واہ ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زردری نے پی او ایف فیکٹریز کے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    پی او ایف کی فنی صلاحیتوں اور دفاعی پیداوار میں ادارے کی کوششوں کو اجاگر کیاگیا، آصف علی زرداری نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ کیا۔

    صدر نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف کی، صدر مملکت نے قومی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • پاک افواج کے سربراہ سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا

    پاک افواج کے سربراہ سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد: ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں پاک افواج کے سربراہ سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری نے پاک افواج کے سربراہ سید عاصم منیرکو بھارت کے خلاف جنگ میں ان کی شاندار خدمات اور قائدانہ صلاحیت پر بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا، اس پروقار موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی وہاں موجود تھے۔

    تقریب میں وزیراعظم کے علاوہ وفاقی وزرا، سروسزچیفس و اعلیٰ حکام بھی اس تقریب میں موجود تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پوسٹر لگ گئے، کشمیرمیڈیا سروس

    وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئرچیف اور نیول چیف کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، جارحیت کرنے والے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور سبق سکھا دیا۔

    اللہ کی مدد سے دشمن کےخلاف تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے اپنی سرحدوں کا دفاع کیا اور دشمن کو جواب دیا، ملٹری فتح کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور سفارتی کامیابی بھی حاصل کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں افواج نے تاریخی فتح حاصل کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید عاصم منیر کو ملکی خدمات کے اعتراف میں فیلڈمارشل کا اعزاز دیا گیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تقریب کا مقصد قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادرمسلح افواج پر فخر ہے، وطن کا دفاع کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    صدرآصف زرداری نے کہا کہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی دینے پر خوشی ہے، معرکہ حق میں دشمن کو ذمہ دارانہ جواب دیا گیا۔

    دشمن کو سفارتی سطح پر بھی بہترین جواب دیا گیا، پاکستانی میڈیا نے سچ کو سامنے لانے کےلیے بہترین کام کیا، پوری قوم دشمن کےخلاف متحد ہوئی جس پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں

    انھوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کےخلاف ملٹری اور اخلاقی کامیابی حاصل کی، واضح کرتا ہوں پاکستان امن پسند ملک ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی سرزمین پرکوئی حملہ برداشت نہیں کرےگا۔

    بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب میں سفارتکار، سول وعسکری حکام، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے وزرائےاعلیٰ، گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی میں موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/corps-commanders-conference-field-marshal-protection-pakistani-people-top-priority/

  • صدر کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف

    صدر کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی صدر زرداری کے ہمراہ تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدرمملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا، کورکمانڈر منگلہ اور کورکمانڈر گوجرانولہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدرمملکت نے معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کو سراہا، صدر نے بلااشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف کی۔

    صدر نے مادروطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ وطن کے سپوتوں نے قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع یقینی بنایا، جوانوں نے جرت، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے دشمن کےعزائم ناکام بنائے۔

    انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے چند گھنٹوں میں مسلح افواج نےدشمن کی جارحیت کو پسپا کیا، یہ کارنامہ پاکستان کی قابلیت، قوت اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی، صدر نے آپریشن بنیان مرصوص کامیاب بنانے پر افسروں اور جوانوں کی قابلیت کو سراہا۔

    https://urdu.arynews.tv/ispr-rahat-fateh-ali-khan-song/

  • تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہورہا، اتحادی حکومت کیساتھ چلنا مجبوری ہے، صدرمملکت

    تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہورہا، اتحادی حکومت کیساتھ چلنا مجبوری ہے، صدرمملکت

    لاہور: صدر مملکت سے پارلیمانی وفد کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا، آصف علی زردار نے کہا کہ جانتا ہوں معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے ملاقات کے دوران صدر زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے، ذرائع کے مطابق صدر نے کہا کہ جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے، اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔

    سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر آصف زرداری

    وفد کی جانب سے شکایت کی گئی کہ انتظامی معاملات میں پیپلزپارٹی اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملے میں بھی پارٹی اراکین کو ترجیح نہیں دی جارہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی وفد نے صدر کو حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا، آصف زرداری نے مرحلہ وار پارلیمانی وفد کے اراکین اور تنظیمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

    https://urdu.arynews.tv/fias-joint-investigation-team-started-investigation-nawaz-zardari-toshakhana-case/