Tag: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی

  • یومِ سیاہ کشمیر  پر صدر مملکت اور نگراں  وزیراعظم کے پیغامات

    یومِ سیاہ کشمیر پر صدر مملکت اور نگراں وزیراعظم کے پیغامات

    اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےیوم سیاہ کشمیرکےموقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ ستائیس اکتوبر کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، اس دن کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں ، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر یوم سیاہ کےموقع پرپیغام میں کہا کہ 27اکتوبر 1947کشمیری عوام کیلئےسیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے،بھارتی قبضےنےاپنی تقدیرخودطےکرنےکی کشمیریوں کی جائزخواہشات کاگلا گھونٹا۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارتی زیرتسلط جموں وکشمیر کےلوگوں نےطویل عرصے سےظلم برداشت کیےہیں ، بھارت کشمیریوں کےحق خودارادیت کےعزم کوکچلنےمیں ناکام رہاہے۔

    صدرمملکت نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی مثالی جرات کوخراجِ تحسین پیش کرتاہوں ، کشمیری عوام بھارتی افواج کی جانب سے زیادتیوں کا سامنا کر رہےہیں، کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کےغیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کو76سال بیت گئے، 27اکتوبر1947کوبھارت نےپہلی باراپنی فوجوں کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں اتارا، تب سےآج تک بھارت نےاس علاقےپرزبردستی قبضہ جاری رکھاہواہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نےجموں وکشمیرپرغیرقانونی حکمرانی کیلئےمختلف ہتھکنڈے آزمائے ، بھارت نے5اگست 2019سےایک مذموم مہم کاآغازکررکھاہے اور کشمیریوں کو بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنےکی گھناؤنی سازش کررہاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بھارت نے انتخابی حلقوں میں ردوبدل، فہرستوں میں غیرکشمیریوں کا اضافہ کیا، کشمیرسےباہرکےلوگوں کودھڑادھڑڈومیسائل سرٹیفکیٹ کااجراکیاجارہاہے، بھارت نے کشمیرمیں جائیدادوں کی ملکیت سےمتعلق نئےقوانین متعارف کرائے، یہ غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل قراردادوں ،جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے برسوں سے پابند سلاسل ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا پرپابندیاں بڑےپیمانےپر مسلط کی جا رہی ہیں، بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہدکودبانےمیں ناکام رہا ہے۔

    اسرائیل حماس تنازع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ صورتحال سےواضح ہوگیا حل طلب تنازعات عالمی امن کیلئےخطرہ ہیں ،عالمی برادری اب اپنی ذمہ داری سے نہیں آنکھیں نہیں چرا سکتی ، عالمی برادری کوبھارت کوزیادتیوں کاجوابدہ ٹھہرانےکیلئےاقدامات کرنے چاہئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو5اگست2019کےغیرقانونی اقدامات کوواپس لینا چاہیئے اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہو گا ساتھ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کراناہو گا، پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنےکشمیری بھائیوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ایس او پیز کی خلافِ ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ، اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لیے پائیدارترقی کےایجنڈے پرعمل پیرا ہے ، اہداف کے حصول کیلئے عوام کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

    صدرمملکت عارف علوی نے ایس او پیز کی خلافِ ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عید کی نماز کے دوران این سی او سی کی سفارشات پرعمل نہیں کیا گیا ، عوام جلد سے جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ محرم سے قبل علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز کا اجلاس بلائیں ، مجالس کےدوران کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کورونا کی چوتھی لہرکی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہونے کے واضح آثار نظر آرہے ہیں، کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئےحکمت عملی پرتوجہ مرکوزکررہی ہے، بڑے شہروں،سیاحتی مقامات پرسختی سےعمل درآمد کروائیں گے اور لوگوں کو ماسک پہننے،ہجوم سےبچنےاورویکسین لگوانےکی ترغیب دےرہے ہیں۔

  • ‘دنیا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پرتوجہ دے’

    ‘دنیا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پرتوجہ دے’

    اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پرتوجہ دے ، مودی،آرایس ایس اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں کررہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پرتوجہ دے ، قتل ،زیادتی، پیلٹ گن سے لوگوں کو نابینا کرنا، گرفتاریاں، مودی،آرایس ایس اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں کر رہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، میں دہرا رہا ہوں،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرےگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قابض افواج نے گزشتہ روزسرینگرمیں15گھروں کو جلادیا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں، مودی سرکار کی جانب سے کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدلنےکی کوشش جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

    خیال رہے پاکستان نے او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہورہا ہے، بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے اور اسی لیے مودی سرکار کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے