Tag: صدرممنون حسین

  • صدرممنون حسین کی پرنس کریم آغا خان سے ملاقات

    اسلام آباد: صدرممنون حسین نے اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان سے ملاقات کی اور آغا خان کی عالمی امن و استحکام اور ہم آہنگی کے لیے خدمات کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین سے پرنس کریم آغاخان کی انکے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرمملکت فضل چوہدری،سیکریٹری خارجہ اوراعلی حکام شریک ہوئے۔

    صدرمملکت نےپاکستان میں آغاخان فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان عالمی امن واستحکام کیلئےگرانقدرخدمات انجام دے رہے ہیں، ثقافتی ورثے کی حفاظت کےحوالے سے آغا خان فاؤنڈیشن نےشاندارخدمات انجام دیں۔

    اس موقع پر اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے کہا کہ تعلیمی، طبی اور دیہی ترقی میں خدمات میں اضافہ کیا جائے گا، غربت کے خاتمے کیلئے مزید پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشواپرنس کریم آغا خان کی پاکستان آمد پر خواجہ آصف اورطارق فضل چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

    پرنس کریم آغا خان حکومت کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی امن کیلئے گرانقدرخدمات ہیں، پرنس کریم آغا خان صدر ، وزیراعظم شاہدخاقان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم شاہدخاقان پرنس کریم آغاخان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پرصدراوروزیراعظم کا پیغام

    عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پرصدراوروزیراعظم کا پیغام

    اسلام آباد: عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پر صدر پاکستان اوروزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنایا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق عیدمیلاد النبیﷺ کےموقع پر صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ کے فروغ پرزور دیا ہے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ ہمیں پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کے پیروکار ہونے کے ناطے اور ان کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنایا چاہیے۔


    ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺمذہبی جوش وجذبےسےمنایاجارہا ہے


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں عید میلادالنبی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سریت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس مبارک دن کو منانے کا بہترین طریقہ اپنے آپ سے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے کردار اور قول وفعل سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم حضرت محمد ﷺکی امت ہیں۔

    اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اُن تمام شہدا، غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • صدر ممنون حسین کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، دو ڈرائیورگرفتار

    صدر ممنون حسین کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، دو ڈرائیورگرفتار

    لاہور : صدرممنون حسین کے دو ڈرائیوروں کو سیکیورٹی فورسز نے اپنی حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کی لاہور آمد پر پروٹوکول قافلے میں شامل دو ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ قافلے کے دوران دونوں نے غیر ضروری طور پر گاڑیوں کی رفتار کم کر دی تھی۔

    سی سی پی او امین وینس نے میڈیا کوبتایا ہے کہ صدر ممنون حسین کی لاہور آمد پر ان کے قافلے میں شامل دو ڈرائیوروں محبوب اور شکیل نے گاڑیوں کی رفتار غیر ضروری طور پر آہستہ کر دی تھی جبکہ ایک موقع پر گاڑی ریورس کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ڈرائیوروں کو حساس ادارے نے حراست میں لیا ہے اور ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہےاور ان کی نقل و حمل کو سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا ہے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف کا صدرممنون حسین کو خط

    وزیرِاعظم نواز شریف کا صدرممنون حسین کو خط

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے پانچ دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو خط بھیجا ہے، خط میں پانچ دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    پانچوں دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

    مجرموں نے سزائے موت پر صدر ممنون حسین سے رحم کی اپیل کی ہے، دہشتگردوں میں اکرام الحق عرف فاروق حیدر، احمدعلی عرف شیش ناگ ، ذوالفقار علی، محمد طیب عرف سجاد،غلام شبیرعرف ڈاکٹر شامل ہیں۔

  • صدرممنون حسین تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    صدرممنون حسین تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ: صدر مملکت ممنون حسین بلوچستان کے تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

    کوئٹہ ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،نواب ایاز خان جوگیزئی ،نواب محمد خان شاہوانی ،رحمت صالح بلوچ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا،صدر ممنون حسین سے کوئٹہ میں قیام کے دوران صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین ملاقاتیں کریں گے ،صدر کل زیارت کا دورہ کرکے قائد اعظم ریزیڈنسی کامعائنہ بھی کریں گے جبکہ چھبیس دسمبر کو بولان میڈیکل کمپلیکس کے کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت بھی کریں گے۔

  • خیرپور ٹریفک حادثہ، صدرممنون حسین اور الطاف حسین کا اظہارِ افسوس

    خیرپور ٹریفک حادثہ، صدرممنون حسین اور الطاف حسین کا اظہارِ افسوس

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین نےخیرپورٹھیڑی بائی پاس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے المناک سانحے پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خیرپورٹھیڑی بائی پاس کے قریب مسافرکوچ اور ٹرک میں حادثے کے نتیجے میں باون سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع پر اہم شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، صدر ممنون حسین نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری امداد اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، گورنرسندھ عشرت العباد نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سکھر کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    دوسری جانب خیرپور میں ٹریفک کے ہولناک حادثے میں درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے سوات سے کراچی آنے والی مسافربس اور ٹرک کے ہولناک تصادم کے نتیجے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اور انکے سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ہولناک حادثے کی تحقیقات کی جائے اور حادثے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

  • سیاسی بحران، صدرممنون حسین کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    سیاسی بحران، صدرممنون حسین کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: سیاسی صورتحال میں کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں اجلاس اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

    اسلام آباد میں سیاسی منظر نامے پر غور کرنے کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نواز شریف نے صدر سے ملاقات بھی کی ، ملاقات میں سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دیں گے، صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی حال میں مستعفی نہ ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اسمبلی اجلاس میں آج ہونے والا وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، جس میں وہ ایوان اور قوم کو آزادی و انقلاب مارچ سے متعلق تمام تر صورتحال سے آگاہ کے ساتھ اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم نوازشریف ایوان کو تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات سے بھی آگاہ کریں گے۔

    واضح  رہے کہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان یہ ملاقات اس صورتحال میں ہورہی ہے جب آج شام حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے جارہا ہے۔

    ۔

  • صدرممنون سےاسلامی سربراہی تنظیم کےسیکریٹری جنرل کی ملاقات

    صدرممنون سےاسلامی سربراہی تنظیم کےسیکریٹری جنرل کی ملاقات

    اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین سے اسلامی سربراہی تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین عبداللہ مدنی نےملاقات کی۔

    ایوان صدر میں ہونےوالی ملاقات میں امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیاگیا، صدر ممنون حسین نے کہا کہ فلسطین سمیت دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے مسلم دنیا میں بے چینی کی لہر ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد میں انکی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔