Tag: صدرپاکستان ممنون حسین

  • صرف بھارت کو رکنیت دینے سے طاقت کا توازن برقرار نہیں رہے گا،صدر ممنون حسین

    صرف بھارت کو رکنیت دینے سے طاقت کا توازن برقرار نہیں رہے گا،صدر ممنون حسین

    تاشقند: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ نیو کلیئر سپلائر ز گروپ میں امتیاز نہیں برتا جانا چاہئے صرف بھارت کورکنیت دینے سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرصدرممنون حسین اوران کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں ہوئی،ملاقات کے دوران صدرَ پاکستان ممنون حسین نے نیوکلیئرسپلائرزگروپ اورشنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کیلئے پاکستان کی مدد کرنے پرچین کاشکریہ ادا کیا۔

    ذرائع کے مطابق تاشقند میں موجود پاکستانی صدر ممنون حسین نے چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت پر چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدرِ پاکستان ممنون حسین نے کہا صرف بھارت کورکنیت دینے سے طاقت کاتوازن بگڑ جائےگا

    صدرِ پاکستان ممنون حسین نے پاک چین دوستی کو لازوال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کے لیے تعاون کی مثال نہیں ملتی انہوں نے پاکستان میں کیے جانے والے ڈرون حملو ں پر چین کی مذمت پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،راہداری کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،راہداری منصوبے کو مکمل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے

    انہوں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چین کے دشمنوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے،پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری موجود ہے،پاکستان اورچین کی دوستی ہرآزمائش پرپوری اتری ہے۔

  • صدرپاکستان ممنون حسین 4روزہ دورے پراستنبول پہنچ گئے

    صدرپاکستان ممنون حسین 4روزہ دورے پراستنبول پہنچ گئے

    اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر استنبول پہنچ گئے۔

    صدرمملکت ممنون حسین خصوصی طیارے سے استنبول پہنچے تو استنبول کےگورنر، وزیر عدل و انصاف،سمیت اعلیٰ سطح کے وفد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    صدرپاکستان اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔