Tag: صدر آزاد کشمیر مسعود خان

  • بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، صدرآزاد کشمیر

    بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، صدرآزاد کشمیر

    مظفرآباد : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پر کشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔

    مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے، جن خواتین کی بے حرمتی ہوئی وہ کیسے انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے کاروبارتباہ کرنے والی حکومت کیسی ووٹ مانگ سکتی ہے،کشمیری ظلم سہ رہے ہیں، انہیں الیکشن میں کیسے شریک کیا جا سکتا ہے۔

    مسعود خان نے کہا کہ حریت کانفرنس توپہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ووٹرٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

    صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پرکشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم فروری کو صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کبھی تسلیم کیا نہ کریں گے۔

  • بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

    بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل وغارت اورظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں برطانوی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بہر صورت جاری وساری رہے گی۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب ظلم وستم کا یہ مجرمانہ سلسلہ بند ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل جنرل آف میڈیکل ریسرچ کی تحقیق کے مطابق سال 2016ء میں اب تک پیلٹ گنوں کے ذریعے 1314 کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا گیا ہے۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی دہشت گردی نہیں ہورہی ہے، اگرکوئی دہشت گردی ہے توصرف اورصرف بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت اس حکمت عملی پرعمل پیرا ہے کہ کشمیریوں پربے انتہا ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جائیں تاکہ وہ اپنی جدوجہد آزادی سے دستبردار ہوجائیں۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 70 سالوں سے مسئلہ کشمیر پراپنا موقف بدستور قائم رکھا ہوا ہے۔

    دوسری جانب لارڈ نذیراحمد کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں کو آئے روز اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے جو جنگی جرائم ہیں۔

    انہوں نے شوپیاں میں شہید اور زخمی ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    میئرآف سلاؤ عشرت ناز شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی نہایت افسوس ناک ہے۔

    پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔