Tag: صدر آزاد کشمیر

  • پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرائیں گے، صدر آزاد کشمیر

    پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرائیں گے، صدر آزاد کشمیر

    بھمبر: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو کبھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیا، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مجاہد فورس سینٹر کا دورہ کیا، صدر آزاد کشمیر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی۔۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں، ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، قدرتی آفات میں بھی پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ رہی، آج پاس ہونے والے جوان مادر ملت پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔

    مسعود خان نے کہا کہ دشمن کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج نے ہمیشہ بھرپور جواب دیا، جنگ مسلط کرنے کی کوشش پر پاک فوج نے دشمن کے جہاز مار گرائے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسعود خان

    انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرائیں گے، عہد کرتے ہیں کہ اندرونی، بیرونی خطرات کا مقابلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، آزاد کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے، افواج پاکستان چپے چپےکی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، نیلم سے کیل تک آزاد کشمیر کے شہری پاک فوج کے ہمراہ بھارتی فوج سے لڑنے کو تیار ہیں۔

  • پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط  ہاتھوں میں ہے، مسعود خان

    پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیرکا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، آزاد کشمیر کےعوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    آزاد کشمیر کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے، افواج پاکستان چپے چپےکی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، نیلم سے کیل تک آزاد کشمیر کے شہری پاک فوج کے ہمراہ بھارتی فوج سے لڑنے کو تیار ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دو بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے اڈوں سے کشمیریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت سے باز رہے، بھارت پاکستان کے خلاف کھلی اور در پردہ دہشت گردی فوری بند کرے۔

  • دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے: صدر آزاد کشمیر

    دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے: صدر آزاد کشمیر

    لندن: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے، بھارت نے پلوامہ واقعے پر بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت سچا ہے تو پلوامہ واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کروالے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خود ارادیت کی پر امن مہم جاری ہے۔

    مسعود خان نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے تحریک آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا بحران مقبوضہ کشمیر میں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی صرف مذمت تک محدود ہے، دنیا بھارت سے جرائم کی بابت دریافت کرے۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دنیا میں بدنام کرنا چاہتا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ واقعے پر بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت سچا ہے تو پلوامہ واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کروالے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت واقعات کی تحقیقات سے قاصر ہے کیونکہ جھوٹ بے نقاب ہوجائے گا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر دہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر برطانوی پارلیمنٹ کے مشکور ہیں، مسئلہ کشمیر کو انتخابی منشور میں شامل کرنے پر لیبر پارٹی کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا جھوٹ بولے کشمیری اپنا پیدائشی حق لے کر رہیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ’مسئلہ کشمیر 4 فریقی مسئلہ ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے‘۔

    برطانوی رکن پارلیمان ناز شاہ کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، بھارت نے برطانوی پارلیمان میں کشمیر کانفرنس رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیئے، مسئلہ کشمیر پاکستان، بھارت کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے۔ ’دنیا مسئلہ کشمیر کو انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھے‘۔

    خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فوجیوں کی بس کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    واقعے کے بعد بھارت نے الزام لگایا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    بعد ازاں پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی الزام کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے اسے مسترد کردیا تھا۔

  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں، صدر مسعود خان

    اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں، صدر مسعود خان

    نیویارک : آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں، بھارت امن کی طرف بڑھنے کے بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے نیو یارک میں او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسعود خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں امن کی طرف بڑھنے کے بجائے دھمکیاں دے رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں یو این مبصرین کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

    یو این سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کریں، مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور کشمیری قیادت سے بات کرے۔

    بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو دورہ مقبوضہ کشمیر کی اجازت دے، کشمیری قیادت کو فوری طور پر جیلوں سے رہا کیا جائے۔

  • کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے، عمران خان

    کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    اس موقع پر دونوں شخصیات میں آزاد کشمیر کی صورتحال، امن وامان اور سماجی و معاشی ترقی سے متعلق گفتگو ہوئی۔صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج مظالم سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ظلم وبربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

  • صدرآزاد کشمیر کو حمایت اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی: دفترِخارجہ

    صدرآزاد کشمیر کو حمایت اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی: دفترِخارجہ

    اسلام آباد:صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان  نے آج وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی  موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرجاری کردہ پیغام میں کہا  ہے صدر آزاد کشمیر اوروزیر خارجہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کی مکمل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

    ترجمان کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔  اور اس کے بعد ملاقات میں  مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی رپورٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کے لیے کمیشن کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام کی رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او ایچ سی ایچ آر رپورٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ حکومت اورعوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لیے کھڑے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایک مسئلہ تھا اور اس کے حل تک رہے گا۔

  • کشمیری نوجوانوں کی شہادت، صدرآزاد کشمیرڈانس پارٹی میں مگن

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت، صدرآزاد کشمیرڈانس پارٹی میں مگن

    لندن : آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان چھ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو نظر انداز کرکے رقص وسرور کی محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے، وہ لندن میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری خرچے پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے لندن آنے والے صدر آزاد کشمیر مسعود خان ایک ہوٹل میں رقص وسرور کی محفل سے لطف انداز ہوتے رہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ جس رات وہ اس محفل میں موجود تھے اسی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چھ کشمیری نوجوانوں کو اپنی وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔

    صدر آزاد کشمیر کی لندن میں ’’ مصروفیات کی ویڈیو ملاحظہ کریں 

    مذکورہ محفل میں بھارتی گانوں کی دھن پر رقاصائیں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھیں، جسے صدر آزاد کشمیر مکمل توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دیکھتے رہے اور انہوں نے رقاصہ کو بھرپور داد بھی دی۔

    مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے عہدیداران کے دوروں کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے لیکن یہ حضرات اس کام کی بجائے ذاتی مصروفیات میں مگن رہتے ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر کی اس حرکت سے ملک دشمن لابی کو مذاق اڑانے کا موقع مل گیا، آزاد کشمیر کے نون لیگی صدر کی اس قدر آزادی پر سوال تو بنتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نہ کشمیریوں نے اور نہ ہی پاکستانیوں نے ہمت ہاری ہے،صدرآزادکشمیر

    نہ کشمیریوں نے اور نہ ہی پاکستانیوں نے ہمت ہاری ہے،صدرآزادکشمیر

    اسلام آباد :آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نہ کشمیریوں نے اور نہ ہی پاکستانیوں نے ہمت ہاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دارالحکومت اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کشمیر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اڑی حملے اور ایل او سی پر کراس بارڈر فائرنگ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام روزانہ ریفرنڈم کے ذریعے بھارتی قبضہ مسترد کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہ تھااورنہ ہوگا

    مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا مصلحت کا شکار ہے،اس لیے خاموش ہے لیکن نہ تو کشمیریوں نے اور نہ ہی پاکستان نےہمت ہاری ہے۔

    مزید پڑھیں: ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ’’ہماری چوتھی نسل خونریزی،جبر اور سیاسی غیر یقینی کے ماحول میں رہ رہی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ رہے گا،فاروق حیدر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدرکا کہنا تھا کہ بھارت کبھی جنگ کی غلطی نہیں کرے گا کیونکہ جنگ کی قیمت کا بھارت کو بھی اندازہ ہے جبکہ کشمیرکبھی ہندوستان کا حصہ تھا اورنہ رہے گا۔