Tag: صدر آصف زرداری

  • صدر آصف زرداری کی کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے گھر آمد

    صدر آصف زرداری کی کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے گھر آمد

    اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے گھر پہنچ گئے۔

    صدر نے شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے والد سے ملاقات کی اور اظہارِ افسوس کیا، صدر آصف زرداری کی طرف سے شہید کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا، کیپٹن محمد اسامہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔

    آصف زرداری نے شہید محمد اسامہ بن ارشد کی بہادری، وطن کیلئے خدمات کو بھی سراہا، صدر مملکت نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ شر پسندوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے تھے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو شر پسند ہلاک ہوئے تھے۔

    جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، وہ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور ان کے اہل خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کی تھی۔

  • صدر آصف زرداری آج  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، آصف زرداری کے خطاب کیساتھ ہی نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔

    اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اجلاس میں چیف جسٹس ، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے جبکہ چاروں صوبائی اسپیکرز، اسپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئےہیں، اس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے، بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ممکن نہیں۔

    صدر آصف زرداری کے خطاب کیساتھ ہی نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا، نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کا خطاب آئینی تقاضا ہے۔

  • مسلمان فلسطینیوں، کشمیریوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں، عید پر وزیراعظم، صدر کا پیغام

    مسلمان فلسطینیوں، کشمیریوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں، عید پر وزیراعظم، صدر کا پیغام

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں عید الفطر کے موقع پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد عید اللہ تعالی کا اپنے مومنین کیلئے تحفہ ہے، عید معاشرے میں خوشحالی کیلئے رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید اپنے کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں، ملکی سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت پر ماموربہادر سپوتوں کو سلام کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری کا عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عیدالفطر پر قوم اور امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ یہ دن ڈھیروں برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں رمضان کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب ہوئیں۔ عید خوشیاں بانٹنے، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی کا دن ہے،

    صدر نے کہا کہ غریبوں، یتیموں اور محتاجوں کی مدد کریں، عید کی خوشیوں میں انھیں شریک کریں۔ بحیثیت قوم رکاوٹیں دورکرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ اخوت اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے سرشار ہوکر مضبوط قوم بننے کی کوشش کریں۔

    صدر نے کہا کہ پاکستانی قوم غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتی ہے۔ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ اسرائیل کا ظلم، بربریت اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو نہیں بھولنا چاہیے۔ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کیلئے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، ہر پاکستانی اور پوری امت مسلمہ کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہماری قوم پر رحمتیں نازل فرمائے، نیکی کی راہ پر گامزن فرمائے۔

  • بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی کیخلاف سازش تھی، صدر آصف زرداری

    بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی کیخلاف سازش تھی، صدر آصف زرداری

    صدر پاکستان نے ذوالفقار بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو کا عدالتی قتل اصل میں پاکستان کی آزادی کیخلاف سازش تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف زردار کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو شہید اپنے وطن اور عوام سے عشق کرتے تھے۔ ذوالفقار بھٹو نے جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی۔ قائد عوام نے پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے عوام کو سوچنے کا شعور، بولنے کیلئے زبان اور سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ بھٹو نے اپنے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی جستجو کی۔

    انھوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کا پرچم بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا اب اس مشن کے نگہبان بلاول ہیں۔ پیپلزپارٹی بانی چیئرمین، بینظیر بھٹو کے ہر خواب کی تکمیل کرے گی۔

    صدر نے کہا کہ یہ دھرتی ہمارے لیے مقدس ہے، ہم اس کو جنت جیسا بنائیں گے۔ بلاول بھٹو نے اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ بلاول کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔

  • صدر آصف زرداری کا یو اے ای کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

    صدر آصف زرداری کا یو اے ای کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

    اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے یواےای کے ساتھ دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے یو اے ای کے سفیر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صدر نے یو اے ای کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تجارت، معیشت، ہوا بازی و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا، ایئر بس اے 380 کی کمرشل پروازوں اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    صدر کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، یواےای سرمایہ کار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے، پاکستان اور یواےای کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، نئی ٹیکنالوجیز کے اشتراک اور زرعی شعبے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ خطے کیلئے باعث تشویش ہے۔

    دوسری جانب یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کی ترقی کیلئے پرعزم اور ساتھ کھڑا رہے گا، دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینے پر زور دیا کہا کہ یو اے ای کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

    سفیر نے بتایا کہ یو اے ای نے ’لاس اینڈ ڈیمج‘  فنڈ کیلئے 100 ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے اس فنڈ سے عدم تحفظ کے شکار ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اس سے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بھی فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباد دی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    صدرآصف زرداری نے یواےای سفیر کے دورے کی دعوت قبول کرلی ساتھ ہی تہنیتی پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات میرے دل کے بہت قریب ہے۔

  • اگلا وزیراعظم میں ہوں گا یا بلاول ، آصف زرداری

    اگلا وزیراعظم میں ہوں گا یا بلاول ، آصف زرداری

    پشاور : سابق صدر آصف زرداری کہا ہے کہ آئندہ ملک کا وزیراعظم یا تو میں ہوں گا یا بلاول بھٹو زرداری ہوں گے اس کا فیصلہ اسمبلی پہنچنے کے بعد کریں گے۔

    وہ پشاور پیپلز اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے فاٹا میں پیپلز پارٹی کا سکرٹیریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے اس سے کوئی امید نہ رکھیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ صرف نواز کا نہیں بلکہ سب کا شو مُک گیا ہے بلکہ بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گا اور حکومت بنا کر دکھائیں گے اور اگلا وزیراعظم یا تو میں ہوں گا یا بلاول ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ منظور کیا اور خیبرپختونخواہ کو شناخت دی ساتھ ہی فاٹا کے فنڈز تین ارب سے بڑھا کر 19 ارب کیے اور بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماں بہنوں کے لیے امدادی کارڈز جاری کیے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت سے امید مت رکھیں کیوں کہ یہ نا اہل ہیں ہم آ کر فاٹا اصلاحات نافذ کریں گے کیوں کہ فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ خواہش ہے کہ فاٹا میں بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں کہ ہمارا کوئی وزیر غریب کا بیٹا نہیں تھا لیکن اب چاہتا ہوں کہ کسان اور غریب کا بیٹا میرا وزیر ہو اور پارٹی سے اشرافیہ کے بجائے غریب کارکنوں کو ٹکٹ ملیں۔

    سابق صدر نے عمران خان ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کپتان ڈرائنگ روم سے نکل کر جلسے کرتا ہے لیکن جیل جانے سے ڈرتا ہے کہ اگر جیل چلا گیا تو کیا ہو گا حالانکہ جیل سیاست دان کی نرسری ہوتی ہے۔