Tag: صدر آصف علی زرداری

  • شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    صدر آصف علی زرداری پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کے الزام کے مقدمے سے شیخ رشید کو بری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا اب صرف دہشت گردی کے چودہ کیس رہ گئے ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آج اللہ تعالیٰ کی مدد سے یاسرمحمود کی عدالت سے بری ہوا ہوں، میں اپنے وکلا اور لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا کیس لڑا، اب بس دہشت گردی کے 14 کیس رہ گئے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے، اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں، آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے، حالات اتنا خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں کہ قومی حکومت وجود میں آسکتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا میں یہاں تھا ہی نہیں جب واقعہ ہوا مگر دہشتگردی کے مقدمات بنادیے گئے، مجھے کہا گیا آپ کا سامان واپس ہوگا مگر نہیں ہوا، ایسی جگہ بھی کیس ہوئے جو میں نے دیکھی ہی نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو کشمیر میں کیا کررہا ہے، منی پور میں مسلمانوں سے ہونیوالے مظالم پر کوئی بیان نہیں دیاگیا۔

  • سعودی عرب کا قومی دن: پاکستانی وزیراعظم اور صدر کا خصوصی پیغام

    سعودی عرب کا قومی دن: پاکستانی وزیراعظم اور صدر کا خصوصی پیغام

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری ن برادر ملک سعودی عرب کے قومی پر خصوصی پیغام دیا اور محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔

    شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، وزیراعظم نے کہا کہ قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دیتا ہوں، سعودی عوام کو بھی 94ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے سعودی قیادت کا وژن مثالی ہے، معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئےسعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید ہیں،

    سعودی عرب، امن، خوشحالی، استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم وکیل ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی، سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دوستی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

    صدر مملکت نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتا ہوں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مذہبی اور تاریخی اقدار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات ہیں، یقین ہے کہ معیشت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دونوں ملک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں، باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ سعودی عرب میں جدت اور خوشحالی کیلئے ولی عہد محمد بن سلمان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔

    دریں اثنا سعودی عرب کے 94ویں قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں صدر آصف زرداری، کابینہ ارکان اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

  • مفت سولر سسٹم ،  کم آمدن والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    مفت سولر سسٹم ، کم آمدن والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    کراچی: صدر آصف علی زرداری نے کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، صوبائی وزیر محمد خان بخش مہر بھی موجود تھے۔

    صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اجلاس کو بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ میں سولر پروگرام کے آغاز پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر آصف زرداری نے کم آمدنی والے خاندانوں کو سولر سسٹم پروگرام کو وسعت دینے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ نے صدر کو صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ایم این وی ڈرین کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ میں سماجی تحفظ کے پروگرام سے آگاہ کیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے سماجی تحفظ کے پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today – Dollar Price in Pakistan Today

  • کربلا کا میدان حق اور باطل کے درمیان معرکہ تھا، زرداری

    کربلا کا میدان حق اور باطل کے درمیان معرکہ تھا، زرداری

    کراچی : سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ شہادت ظلم، جبر اور آمریت کے خلاف جدوجہد کے لئے مشعل راہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشور پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے آصف علی زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے انسانی زندگی کے لئے سنہری اصول متعارف کرائے، کربلا کا میدان حق اور باطل کے درمیان معرکہ تھا جس میں حق فتحیاب ہوا جبکہ باطل کو شکست ہوئی۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولﷺ کی عملی زندگی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، امام عالی مقام کی مثال نے ہمیں ناانصافی اور زیادتی سے لڑنا سکھایا ہے۔

    سابق صدر نے کہا آج ظلم اور جھوٹ کی شیطانی قوتیں ایک مرتبہ پھر عسکریت پسندی اور نام نہاد جہادی تنظیموں کی شکل میں سر اٹھا رہی ہیں اور ان لوگوں نے اپنے جھوٹے نظریے کے نام پر پورے ملک میں تباہی پھیلائی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج یوم عاشور ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی تمام طاقت اورقوت سے اس سوچ اور ایسی قوتوں کا خاتمہ کردیں۔

    مزید پڑھیں : نواسۂ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد

    آصف علی زرداری نے عوام سے کہا کہ آپس میں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، آج یکجہتی اور برداشت کی جتنی ضرورت ہے، اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

    خیال رہے نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہر علم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔