Tag: صدر آل پاکستان انجمن تاجران

  • بجلی کے بلوں میں اضافہ :  تاجروں کا حکومت کا الٹی میٹم

    بجلی کے بلوں میں اضافہ : تاجروں کا حکومت کا الٹی میٹم

    اسلام آباد : تاجروں نے حکومت کا الٹی میٹم دیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجر برادری آج شام 5 بجے بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کرے گی، پاکستان بھر میں احتجاج ملک کے ہر ضلع اور تحصیل میں ہوگا۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج شام 5 بجے آبپارہ چوک میں ہوگا، مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔

    تاجروں نے کہا کہ عوام ایک ظلم کے خلاف چلا رہے ہوتے ہیں حکومت ایک اور بم گرا دیتی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

    دوسری جانب انجمن تاجران قائداعظم گروپ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بجلی کےبلوں میں جو ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ قابل قبول ہیں۔

    انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ چھوٹےعلاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، انہی حکمرانوں نے300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • شاپر بیگ پر پابندی : تاجروں کا ردعمل سامنے آگیا

    شاپر بیگ پر پابندی : تاجروں کا ردعمل سامنے آگیا

    لاہور: شاپر بیگ پر پابندی پر تاجروں کا ردعمل سامنے آگیا، صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا شاپر بیگ پر پابندی قبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں آج سے”سے نو ٹو پلاسٹک” مہم کا آغاز ہوگیا، تاجروں نے شاپر بیگ پر پابندی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ متبادل متعارف کرائے بغیر شاپنگ بیگ پر پابندی قبول نہیں ، دنیا نے شاپر بیگ کا متبادل تلاش کر لیا ہم کیوں ناکام ہیں۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ شاپر بیگ کے بغیر کاروبار کرنا ممکن نہیں، لوگ سیورج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد

    یاد رہے شاپنگ بیگ پر پابندی کے تحت غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن، تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیےمیکنزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوائنٹس پرگاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے گا ساتھ ہی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔

  • تاجروں کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

    تاجروں کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

    اسلام آباد : تاجروں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں کسی صورت رجسٹریشن نہیں کروائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی جانب سے کہا گیا کہ تاجر دوست اسکیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اسکیم کامیاب بنانے کے لئے ہمارے اعتراض اور تحفظات دور کرنا ہوں گے۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس اہلکاروں کو مارکیٹوں میں بھیج کر تاجروں سے نہ لڑایا جائے، ایف بی آر تحفظات دور کرکےتاجر نمائندوں کےساتھ معاہدہ تحریر کرے۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے واضح کہا کہ تحفظات دور کئے بغیر تاجر کسی صورت رجسٹریشن نہیں کروائیں گے۔

    انھوں نے دھمکی دی کہ سختی کی گئی تو 14 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیں گے۔

    خیال رہے تاجروں نے ایف بی آر دوست ایپ میں عدم دلچسپی ظاہر کی تھی، یکم اپریل کو ایپ کے آغاز میں نو لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف مقررکیا گیا تھا لیکن اب تک پچاس سے بھی کم تاجروں نے رجسٹریشن کرائی۔