Tag: صدر اشرف غنی احمد زئی

  • افغان صدر نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا

    افغان صدر نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا

    کابل: تین ماہ بعد بالآخر افغان صدر اشرف غنی نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا،وزارت خارجہ کیلئے سابق افغان صدر برھان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نئی کابینہ میں شامل پچیس وزرا کے ناموں کا اعلان افغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی نے کیا جبکہ تقریب میں شریک افغان صدرنے اس موقع پرکوئی بات نہیں کی۔

     افغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی کی جانب سے وزرا کیلئے جن ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں افغانستان کے انتہائی اہم منصب وزارت داخلہ کیلئے نور الحق علومی،وزارت دفاع کیلئے شیر محمد کریمی جبکہ وزارتے تجارت کیلئے غلام جیلانی پوپل کے نام شامل ہیں

    اس موقع پرافغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ان ناموں پر اتفاق کیلئے پارلیمان سے رجوع کرے گی۔

  • افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، اشرف غنی کا کہناہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخ کو واپس موڑنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    صدر ممنون حسین سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس سے قبل پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں افغان صدر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان خطے کو اقتصادی طور پر دنیا کی بہترین معیشت کھڑی کر سکتے ہیں ، دونوں ملکوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ ا نکے باہمی تعلقات خطے پر خوشگوار اثر ڈالیں۔

    ان کا کہنا تھا دوہزار سترہ تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانےکا ارادہ ہے انہوںنے کہاکہ ان کے جتنے دوست پاکستان مین ہیں اتنے پوری دنیا میں نہیں،افغان صدراشرف غنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ تعلقات کےحوالےسےبات چیت کی گئی، افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، افغان صدر نے جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

    افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دی تھی اور ان کا یہ دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے ان تک پہنچایا تھا، جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران افغان صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جہاں پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بارڈر سیکورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔