Tag: صدر انجمن تاجران پاکستان

  • 28 اگست کی ہڑتال ! تاجروں نے حکومت کو خبردار  کردیا

    28 اگست کی ہڑتال ! تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

    لاہور : تاجروں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر 28 اگست کی ہڑتال پر مطالبات پر مثبت قدم نہ اٹھایا تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک پھیلایا جاسکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران پاکستان کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف، حکومتی تاجر دوست سکیم اور اشیاء خوردونوش کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اس ٹیکسیشن کے خلاف 28 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    کاشف چوہدری صدر انجمن تاجران پاکستان تاجر رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں دو ماہ کے ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس سکیم کو سال بھر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث معیشت تباہی سے دوچار ہوچکی ہے۔

    تاجر رہنماؤں نے تاجر دوست اسکیم کی فوری واپسی اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو از سر نو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    میاں وقار چیئرمین انجمن تاجران پاکستان حاجی اشرف بھٹی سربراہ انجمن تاجران پاکستان تاجر رہنماؤں نے تنبیہ کی کہ اگر28اگست کی ہڑتال پر حکومت نے ان کے مطالبات پر مثبت قدم نہ اٹھایا تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک پھیلایا جاسکتا ہے۔