Tag: صدر اوباما

  • صدر اوباما نے ملائیشین طیارے حادثے کو عظیم سانحہ قرار دے دیا

    صدر اوباما نے ملائیشین طیارے حادثے کو عظیم سانحہ قرار دے دیا

    یوکرائن : مبینہ طور پر میزائل حملے سے ملائشین طیارہ یوکرائن میں گرنے سےدو سو پچانوے افراد ہلاک ہوگئے، صدر اوباما نے حادثے کو خوفناک سانحہ قرار دے دیا۔

    ملائیشین طیارہ بوئنگ ٹرپل سیون ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جارہا تھا کہ یوکرائن کی فضائی حدود میں اس پر مبینہ طور پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز گر کر تباہ ہوا، ملائیشین طیارے ایم ایچ سیونٹین پر عملے کے پندرہ ارکان سمیت دو سو پچانوے مسافر سوار تھے، جن میں ایک سو چون ہالینڈ، ستائیس آسٹریلین، تئیس ملائشین، گیارہ انڈونیشی، چار برطانوی، جرمن اور بیلجیم کے مسافر شامل تھے۔

    یوکرائنی وزارت داخلہ نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، یوکرائن کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں جہاز گرکرتباہ ہوا، وہ علاقہ روسی سرحد کے قریب ہے، جہاں روسی نواز علیحدگی پسند یوکرائن کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے امدادی کاروائیوں میں بھی مزاحمت کا سامنا ہے۔

    یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز پر میزائل حملہ روس نے کیا ہے، تاہم روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار یوکرائن حکومت کو ٹھہرایا ہے، علیحدگی پسندوں نے بھی طیارے کو نشانہ بنانےکی تردید کی ہے، امریکی صدر براک اوباما نے ملائیشا کے وزیر اعظم اور یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور صدر اوباما نے واقعے کو خوفناک سانحہ قرار دیا ہے۔

  • واشنگٹن: خفیہ راز افشا کرنے پر اسنوڈن کو معافی دینے پر اوبامہ خاموش

    واشنگٹن: خفیہ راز افشا کرنے پر اسنوڈن کو معافی دینے پر اوبامہ خاموش

    امریکی خفیہ راز افشا کرنیوالے قومی سلامتی کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن کو معافی دینے پر صدر اوبامہ نے خاموشی اختیار کرلی۔

    امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کیجانب سے فراہم کی جانے والی تمام معلومات غیر قانونی نہیں تھیں، تاہم اسنوڈن کےعمل کے باعث عوام میں اشتعال پایا گیا۔

    اسنوڈن کی معافی کے حوالے سے صدر اوباما نے کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا، قومی سلامتی کے سربراہ ریچرڈ لیگٹ نے تمام معلوماتی دستاویزات واپس کرنے پر معافی دینے کی تجویزپیش کی تھی۔

    تاہم اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اور باضابطہ طور پر عائد مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

  • واشنگٹن:53فیصدامریکی عوام صدراوباما کی پالیسیوں سے ناخوش

    واشنگٹن:53فیصدامریکی عوام صدراوباما کی پالیسیوں سے ناخوش

    امریکا میں صدر اوباما کی پالیسیوں نے عوام کو ناخوش کر دیا، گذشتہ سال کی نسبت کارکردگی کی شرح میں مزید گیارہ پوائنٹ کی کمی آ گئی۔

    امریکا میں ایک جریدے کی سروے رپورٹ کے مطابق صدر اوباما کو کارکردگی کے حوالے سے منفی تاثرات کا سامنا ہے، صدر اوباما کی پالیسیوں پر اکتالیس فیصد عوام نے رضامندی ظاہر کی جبکہ تریپن فیصد نے اختلاف کیا۔

    واضح رہے کہ سابق صدر جارج بش سینئر اور صدر رچرڈ نکسن کے بعد صدر اوباما کاکردگی کے حوالے سے سب سے کم سطح پر آگئے ہیں، حالیہ سروے کے مطابق اوباما کو خفیہ نگرانی پروگرام، شٹ ڈاؤن اور ہیلتھ کئیر پروگرام کے باعث منفی ریٹنگ کا سامنا کرنا پڑا۔