Tag: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال

  • ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان ہے اور ہم آج بھی اسی پر قائم ہیں ، سلمان اقبال

    ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان ہے اور ہم آج بھی اسی پر قائم ہیں ، سلمان اقبال

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان ہے اور ہم آج بھی اسی پرقائم ہیں، دشمن چاہےبیرونی ہو یااندرونی اے آر وائی نے ہر حالت میں ملک وافواج کا دفاع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اےآروائی کے قیام سےاب تک ہمارا ایک نظریہ اورایک مقصد ہے ، ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان، ہم آج بھی اسی پر قائم ہیں ، دشمن چاہے بیرونی ہو یا اندرونی اےآروائی نے ہر حالت میں ملک وافواج کا دفاع کیا ہے۔

    سلمان اقبال نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا "اے آر وائی فوج کی قربانیوں اور اسکی خدمات کو ہمیشہ سامنے لاتا رہا، جو چینل، سیاسی قوتیں ریاست اور فوج پرحملے کرتے رہے وہ اے آر وائی پر الزام لگا رہے ہیں، حکومت ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے۔

    صدر اے آر وائی نیٹ ورک نے مزید کہا کہ مجھےاس سےفرق نہیں پڑتا کہ ہمارےخلاف کیا انتقامی کارروائی کی جاتی ہے، لیکن میں اور میرا ادارہ وطن اور بہادر افواج کے ساتھ کھڑےرہیں گے۔

    .

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے ادارے کو فوج اور ملک دشمن قرارنہ دے ، اےآروائی نےہمیشہ سیاسی جماعتوں کوبات کرنےکاموقع دیا، ایسا ہی ایک معاملہ پیر کو ہوا جب گل صاحب نے اپنی رائےدی ، حکومت سیاسی شخصیت کی ذاتی رہے ادارے سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

  • صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے 1 لاکھ ڈالر کا اعلان

    صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا ڈیمز فنڈ کے لیے 1 لاکھ ڈالر کا اعلان

    کراچی: صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے ڈیمز فنڈز کے لیے ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے ڈیمز فنڈ کے لیے چیف جسٹس، وزیر اعظم کا ساتھ دیں۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک واحد ادارہ ہے جو ڈیمز فنڈ کے لیے ٹیلی تھون بھی کرچکا ہے، پاکستانیوں نے اے ار وائی نیٹ ورک کی ٹیلی تھون میں کروڑوں روپے دینے کے وعدے کیے۔

    صدر اے آر وائی نیٹ ورک نے کہا کہ رقم زیادہ نہیں ہے مگر مقصد بہت بڑا ہے، یہ فنڈ ملک کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

    سلمان اقبال کا اقدام سب کے لیے مشعل راہ ہے، فیصل جاوید

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطیر رقم عطیہ کرنے پر سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سلمان اقبال کا اقدام متاثر کن ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ سلمان اقبال نے بڑا عطیہ دے کر تمام پاکستانیوں کو کچھ کرنے کی تحریک دی ہے، سلمان اقبال کا اقدام سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق آج قوم سے اہم خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے ڈیمز فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے، تو 2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے. ملک کےلئے ڈیم ناگزیر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 90لاکھ بیرون ملک پاکستانی ایک ایک ہزار ڈالر بھیجیں ، بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسہ بھیجا تو ڈیمز جلد بننا شروع ہوجائے گا، معاشی صورتحال بھی بہترہوگی، یاد رہے کہ اگر ڈیمز نہ بنائےتواناج اگانےکے لئے بھی پانی نہیں ہوگا۔