Tag: صدر حسن روحانی

  • امید ہے ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا‘جاپانی وزیراعظم

    امید ہے ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا‘جاپانی وزیراعظم

    تہران : جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات میں میزبان صدر سے خطے میں عدم استحکام سے بچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    شنزو آبے نے کہا کہ ملاقات کے دوران ایران اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

    صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شنزو آبے نے کہا کہ امید ہے ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم شنزو آبے نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔

    اس موقع پرصدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم سے اپنی ملاقات کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ جاپان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

    حسن روحانی نے کہا کہ ایران کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

    واضح رہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو آبے 1979ء میں ایران میں آنے والے انقلاب کے بعد تہران کا دورہ کرنے والے جاپان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔

  • تہران:روحانی دنیا میں ایران کا تاثر بہترکرنے میں کامیاب ہوئے

    تہران:روحانی دنیا میں ایران کا تاثر بہترکرنے میں کامیاب ہوئے

    سابق برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر حسن روحانی دنیا میں ایران کا تاثر بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    سابق برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹروس نے ایران کے دورے کے دوران حسن روحانی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حسن کے منتخب ہونے کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک میں ایران کا بہتر تاثر اجاگر ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پر امن مقاصد کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، وزیر خارجہ جیک سٹروس کی سربراہی میں سفارتی وفد ایران کے دورے پر ہے۔

    دورے کا مقصد دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے، دورے کے دوران برطانوی وفد نے ایران وزیر خارجہ جواد ظریف اور قومی سلامتی کے سربراہ علاؤالدین بروجری سے ملاقات کی۔