Tag: صدر لکی اسٹار

  • کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

    کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

      کراچی: صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے 10 سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر سے بوری میں بند لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس سرجن کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے بچی کی موت کہیں اور واقع ہوئی اور لعش کو کچرا کنڈی پر پھینک دیا گیا لاش کے کپڑوں اور حلیہ سے بچی گداگر معلوم ہوتی ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، سیرولوجی، ڈی این اے اور نشہ کے لیے تمام نمونے جمع کیے گئے ہیں رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ رکھی گئی ہے۔

  • کراچی: صدر میں ہوٹل کے کمرے سے لاش ملنے کا واقعہ، قاتل گرفتار

    کراچی: صدر میں ہوٹل کے کمرے سے لاش ملنے کا واقعہ، قاتل گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر، لکی اسٹار کے قریب ایک ہوٹل کے کمرے میں نوجوان کے قتل کا معما حل ہو گیا، قاتل گرفت میں آ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر میں ہوٹل کے کمرے سے لاش ملنے کے واقعے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ نامی قاتل مقتول کا دوست تھا۔

    پولیس حکام نے قتل کا واقعہ بدفعلی کا شاخسانہ قرار دے دیا، حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزم آپس میں دوست اور ایک ہی مدرسے کے طالب علم تھے، مقتول 30 سالہ ماجد اور ملزم اسامہ خان کو مدرسے کی انتظامیہ نے نکال دیا دیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق قتل کی واردات کا معمہ موبائل فون ریکارڈ کی مدد سے حل کیا گیا، گرفتار ملزم اسامہ سے مقتول کا موبائل فون برآمد ہوا، ملزم کے قبضے سے خون آلود کپڑے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسامہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزم نے تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد مشتعل ہو کر دوست کا قتل کیا تھا۔

    تفتیش میں معلوم ہوا کہ ہوٹل کا کمرہ 22 جنوری کو کرائے پر لیا گیا تھا، ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ کافی دن سے کمرہ بند تھا، جب دروازہ کھولا گیا تو لاش ملی۔