Tag: صدر ماڈورو

  • وینزویلا : جون گائیڈو کا صدر ماڈورو کیلئے عام معافی کا اشارہ

    وینزویلا : جون گائیڈو کا صدر ماڈورو کیلئے عام معافی کا اشارہ

    کراکس : وینزویلا کے اپوزیشن رہنما جون گوئیڈو نے کہا ہے کہ ’اقتدار چھوڑنے پر صدر ماڈوروں کو عام معافی دینے پر غور کررہا ہوں‘۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس ماڈورو کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے اور نکولس ماڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    خود ساختہ طور پر خود کو قیام مقام صدر بنانے والے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بحران کے خاتمے کےلیے مسلح افواج سمیت تمام شعبوں تک رسائی حاصل کررہا ہوں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں آزادنہ الیکشن کا انعقاد کریں گی جو ملک میں تیزی سے بحران کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

    جون گائیڈو نے کہا کہ ’جس کا ہمیں انتظار تھا وہ وقت آنے والا ہے، جو آئینی احکامات کو بحال کرنے کےلیے تیار ہیں انہیں عام معافی دی جائے گی‘۔

    خیال رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے ملکی معاملات میں مداخلت کرکے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے وینزویلا میں تعینات امریکی سفیروں کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب امریکا صدر نکولس ماڈورو کے ذرائع آمدنی پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    ٹرمپ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ مدورو پر دباؤ بڑھاتے رہیں گے جبکہ عالمی برادری کی رائے ابھی تک منقسم ہے۔

    مزید پڑھیں : جرمنی نے وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کردی

    مزید پڑھیں : وینزویلا کے صدرنکولس میڈورو کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں حکومت کی بحالی کےلیے عالمی برادری دو حصّوں میں تقسیم ہوگئی ہے، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت درجنوں لاطینی امریکا کے ممالک نے جون گائیڈو کی حمایت کا اعلان کی ہے۔

    دوسری جانب سے روس نے وینزویلن اپوزیشن رہنما کی غیر ملکی حمایت پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خون خرابے کی زمینہ سازی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وینزویلن صدر نکولس کے خلاف کے امریکی اتحادیوں نے اپوزیشن رہنما کا ساتھ دیا جبکہ روس، چینی، میکسیکو اور ترکی نکولس ماڈورو کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے درخواست کی ہے کہ اقوام متحدہ وینزویلا کے معاملے پر ہفتے کو سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرے۔