Tag: صدر مملکت آصف زرداری

  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بےقابو ہوسکتی ہے، لاکھوں جانوں کوخطرہ ہے، صدر زرداری

    مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بےقابو ہوسکتی ہے، لاکھوں جانوں کوخطرہ ہے، صدر زرداری

    اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بےقابو ہوسکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، صدر نے زور دیا کہ فریقین پُرامن راستہ، مکالمہ اور سفارتکاری اپنائیں۔

    انھوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن، استحکام کیلئے مکالمہ ضروری ہے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کےلیے اپنا کردارادا کرے۔

    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جنگ رکوانے میں عالمی برادری کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کیلئے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔

    بلااشتعال حملوں کے جواب میں دفاع ایران کا حق ہے، اسحاق ڈار

    دریں اثنا امریکی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    شہباز شریف نے امریکی حملے کو آئی اے ای اے کے قانون سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں میں اُن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جو آئی اے ای اے کے تحفظات کے تحت تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-condemns-us-attack-on-iran-nuclear-sites/

  • خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہوسکتے ہیں، صدر مملکت

    خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہوسکتے ہیں، صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ ترقی ، خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 5ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت و استحکام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جامع اور پائیدار ترقی کیلئے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے، پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

    صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایک مستحکم دنیا مشترکہ ترقی کےلیے ناگزیر ہے، دنیا کو اقتصادی، ماحولیاتی، سیکیورٹی، غلط معلومات اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کےلیےعالمی تعاون درکار ہے، قیادت کی ذمہ داری ہے کہ تعاون کے مواقع پیدا کرے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ قیادت لوگوں کی فلاح اور مشترکہ امن، خوشحالی کےلیے کام کرے، قیادت لوگوں کو ایک مشترکہ وژن کے گرد متحد کرے، قیادت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی ترغیب دے،

    صدر پاکستان نے کہا کہ دیرپا تبدیلی کیلئے مکالمے، تعاون اور امید کو فروغ دینا ہوگا، صدرمملکت نے محفوظ پائیدار مستقبل کیلئے عالمی شراکت داروں کو ملکر کام کرنے کی بھی دعوت دی۔

    ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 64 غیرملکی اور 32 پاکستانیوں نے شرکت کی، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون پر زور دیا گیا۔

  • صدر مملکت کی  پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    لزبن : صدر مملکت آصف زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات میں پرنس کریم آغاخان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں صدر مملکت آصف زرداری کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات ہوئی۔

    جس میں صدر نے پرنس کریم آغاخان کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم سچےاورعظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، پرنس آغاخان کےانتقال سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔

    صدر زرداری نے پرنس کریم آغاخان کےپاکستان کی سماجی اورمعاشی ترقی میں کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ دور اندیش قیادت نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا، چین کےسرکاری دورےکےدوران پرنس کریم آغاخان کے انتقال کی خبرملی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسان دوستی کیلئےزندگی بھرکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انسانیت کیلئے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ امیدہےپرنس رحیم الحسینی اپنے والد کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

  • صدرمملکت آصف زرداری کا مولانافضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ

    صدرمملکت آصف زرداری کا مولانافضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ

    مولانا فضل الرحمان کے سخت بیانات سامنے آنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سربراہ جے یوا ٓئی کے گھر پہنچ گئے۔

    صدرمملکت آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر گئے اور انھیں بندوق کا تحفہ دیا ہے، گزشتہ دنوں اپنے جلسوں میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت بیانات دیے گئے تھے۔

    مولانا فضل الرحمان نے نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے کے ساتھ یہ بھی کہہ چکے ہیں‌حکومت میں ملک کا نظام چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔

    ایسے میں اچانک صدر آصف علی زرداری مولانافضل الرحمان سے ملنے ان کے گھر پہنچے ہیں جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ موجود ہیں۔

    صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری ہے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

  • صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی.

    صدر نے ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل182 کے تحت دی۔

    جسٹس سردارطارق مسعوداورجسٹس مظہرعالم میاں خیل کو ایک سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے، دونوں سپریم کورٹ کے سابقہ ججزہیں۔

    یاد رہے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر میاں خیال کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج لگانے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ جسٹس طارق مسعود کے نام کی منظوری 1، 8 کے تناسب سے دی گئی۔

  • کراچی کو اربن فلڈنگ سے بچانے کے لئے  زیرِ زمین سرنگوں کا جال بچھانے کی تجویز

    کراچی کو اربن فلڈنگ سے بچانے کے لئے زیرِ زمین سرنگوں کا جال بچھانے کی تجویز

    کراچی : ماہرین نے کراچی کو اربن فلڈنگ سے بچانے کے لئے زیرِ زمین سرنگوں کا جال بچھانے کی تجویز دے دی، جس پر صدرزرداری نےجامع منصوبہ جلد تیار کرنےکی ہدایت کردی

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی زیرِ صدارت کراچی کو اربن فلڈنگ سےبچاؤ سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں صدر کو عالمی آبی اور سیوریج مینجمنٹ ماہرین کی طرف سے جامع بریفنگ دی گئی، ماہرین نےکراچی میں اربن فلڈنگ اور سیوریج کے چیلنجز سےنمٹنے کیلئے مختلف تجاویز دیں۔

    ماہرین نے واشنگٹن ،لندن اورسنگاپور کے زیرِ زمین سرنگوں کے سیوریج نظام پرروشنی ڈالی اور کہا کہ کراچی کے ہائی فلڈ زونزمیں سڑکوں کے نیچے سرنگوں کا جال بچھایا جاسکتا ہے، زیرِزمین سرنگوں سے عوام ،ٹریفک اور زمین کی ملکیت سے متعلق پریشانی نہیں ہوگی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی میں تقریباً 450 ملین گیلن یومیہ سیوریج پیدا ہوتا ہے، سیوریج اور بارش کا پانی چھوٹے اور بڑے کھلے نالوں میں جمع ہوتا ہے ، سیوریج اور سیلابی پانی بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں چھوڑنے سے سمندری ماحولیاتی نظام آلودہ ہوتا ہے۔

    اجلاس میں مزید کہا گیا کہ کراچی کے نالوں کے موجودہ نیٹ ورک کی صلاحیت محدود ہے ، نالوں کا موجودہ جال عام حالات میں تقریباً 50 فیصد بارش کے پانی کو جذب کرتا ہے ،راچی میں اضافی پانی جذب نہ ہونےسےاربن فلڈنگ کاسامناکرنا پڑتا ہے۔

    صدرمملکت نے کراچی میں سیلابی صورتحال کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سندھ حکومت پائیداراورطویل مدتی حکمت عملی اپنائے۔

    آصف زرداری نے زور دیا کہ عالمی معیار کےمطابق سیوریج اورسیلابی پانی کےمؤثرنظام اپنانا ہوگا، زیرِزمین سرنگوں سےسیلاب پر قابو پانے کی فزیبلٹی اسٹڈی 3ماہ میں مکمل کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور ساحلی علاقوں کو صاف ، دیگرمیٹروپولیٹن شہروں کےبرابرلانےکی ضرورت ہے، سرنگوں کے مجوزہ منصوبے کے نمایاں ماحولیاتی اثرات ہوں گا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آلودہ پانی صاف کرنے کےنظام کی تعمیر سے بلوچستان کوزراعت کیلئےپانی میسر ہوگا، صاف پانی کےنظام کی تعمیرسےماہی گیری کےشعبےکوفروغ حاصل ہوگا، حیدرآباد کو بھی سیلاب اورسیوریج کے مسائل کا سامنا ہے۔

  • پارٹی کارکنوں کے کام نہیں ہورہے، پی پی رہنماؤں نے صدر سے شکایت کردی

    پارٹی کارکنوں کے کام نہیں ہورہے، پی پی رہنماؤں نے صدر سے شکایت کردی

    لاہور: آصف زرداری کی زیرِصدارت ہونیوالے اجلاس میں پی پی رہنماؤں نے صدر مملکت سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کردی۔

    صدر آصف زرداری کی زیرِصدارت پی پی رہنماؤں کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا کہ پی پی رہنماؤں نے شکایت کی کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی ہے، پیپلزپارٹی رہنما نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمارا پورا حق نہیں دیا جارہا۔

    ٹکٹ ہولڈرز نے بتایا کہ انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں، ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے، آصف علی زرداری نے رہنماؤں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

    آصف زرداری نے اجلاس میں کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواؤں گا، کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں۔

    ذرائع کے مطابق صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں، ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، آصف زرداری نے پی پی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، ایک سابق وزیراعظم جو میں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے، حکومت بنانا بھی جانتے ہیں گرانا بھی، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں ابھی بہت کام کرنا ہے، ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی باہر نکلنا ہے۔

    صدر مملک آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے، صدر نے پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    صدر مملکت اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا ایرانی صدرکے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، صدر مملکت آصف زرداری نے ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

    عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، آصف زرداری

    آصف زرداری نے کہا کہ صدر رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر فلسطین اور کشمیری عوام پرمسلمانوں کےدردکودل سےمحسوس کرتے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ہمیں پاکستان میں ان کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، آج پاکستان عظیم دوست کھو دینے پر سوگوار ہے، ایرانی صدردوطرفہ تعلقات مضبوط بنانےکیلئےپرعزم تھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو علاقائی اور اسلامی ممالک کے تعلقات بڑھانے پر یاد رکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ نے بھی ایرانی صدر ، وزیر خارجہ ودیگر ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں ایران کیساتھ کھڑی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ، حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی، پاک ایران تعلقات کیلئےان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

    ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

    مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات کیلئے ان کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔

    ایرانی صدر کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا، عمر ایوب

    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے ایرانی صدر،وزیرخارجہ ودیگررفقا کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے تعزیت کی۔

    عمرایوب کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا، امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی، ان کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایرانی صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کی عوام ان کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

    خیال رہے ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے، وہ مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکےواپس جارہے تھےکہ تبریزکے مقام پران کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا

    حادثے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار وزیرخارجہ امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنرملک رحمتی اور خامنہ ای کے ترجمان نمائندہ ولی فقیہ اور مشرقی آذربائیجان میں امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوگئے۔.

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔۔ وہ ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے کی شکل میں تبریز جارہے تھے جبکہ صدر رئیسی کے قافلے میں شامل دیگر دو ہیلی کاپٹرتو منزل پرپہنچ گئے لیکن ان کا ہیلی کاپٹرمنزل پر نہ پہنچ سکا۔

    صدرکا ہیلی کاپٹرلاپتا ہوتے ہی ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پاسدران انقلاب، پولیس کمانڈکی تمام سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پندرہ ڈرون نے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرکی تلاش شروع کی، ترکیے نے بھی ریسکیومیں حصہ لیا اور چودہ گھنٹے بعد ترک ڈرون نے ایک پہاڑ پرایرانی صدرکے ہیلی کاپٹرکا ملبہ ملنے کی اطلاع دی۔

  • صدر آصف زرداری کی چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست پر آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی

    صدر آصف زرداری کی چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست پر آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی

    کراچی : صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 سے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو نامزد کر دیا، وہ قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب لڑیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری کی چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست پر آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی، صدر آصف زرداری نے این اے دو سو سات سے آصفہ بھٹو زرداری کو نامزد کر دیا۔

    آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو آصفہ بھٹو کی انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی، پیپلز پارٹی کی جانب سے شیڈول کے مطابق آصفہ بھٹو کے فارم جمع کرائے جائیں گے۔

    ضمنی انتخابات میں این اے207 شہیدبینظیرآباد سے پی پی امیدوارآصفہ بھٹونواب شاہ پہنچ گئیں ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ ہوں گی، پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو ریلی کی صورت میں زرداری ہاؤس جائیں گیں۔

    عام انتخابات میں این اے دو سو سات نواب شاہ سے آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے، جس کے بعد آصف علی زرداری کےصدر مملکت بننےپراین اے 207 کی نشست خالی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب بلاول بھٹو کی این اے196 کی چھوڑی نشست پر ان کے چیف پولنگ ایجنٹ خورشیدجونیجو امیدوار ہوں گے، این اے196 قمبرشہدادکوٹ میں ضمنی الیکشن اپریل میں ہوں گے۔

  • صدر مملکت کی رمضان المبارک  کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    صدر مملکت کی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اوربندگی میں سرشار ہونے کا موقع دیتا ہے، رمضان ہمیں ایک مثالی مسلمان بننےکاسنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ مسلمان اس مہینےمیں احکامات ِالٰہی پرعمل کرکےعبادات میں مصروف ہوجاتےہیں ، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے اس لیے فرض کیے تاکہ وہ پرہیزگاربن سکیں، روزہ اللہ کےحکم پربھوک،پیاس برداشت کرنےکیساتھ تمام منکرات سے بچنے کا نام بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیبت،گالم گلوچ،مکروفریب،رشوت،سودخوری سےبچ کرہی تقوی کاحصول ممکن ہے، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ اوربدنظری جیسےگناہوں سے بچ کر تقویٰ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ رمضان امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور بھائی چارےکاپیغام لےکرآتاہے، معاشرے کے غربا، مساکین، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرکے ان کی مددکریں اور مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰۃ و صدقات اور خیرات ادا کریں، غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد کریں ، اس سلسلےکو سارا سال جاری رکھیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام ِ عالم اورمسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی بھی مددکریں، دنیا،مسلم امہ غزہ میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، دعاہے اللہ ہمیں رمضان کی برکتوں،فضیلتوں سےمستفیدہونےکی توفیق عطافرمائے۔