Tag: صدر مملکت آصف علی زرداری

  • صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں‌ اہم ملاقات

    صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں‌ اہم ملاقات

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، شہاز شریف نے انھیں وفاقی بجٹ 2025 سے متعلق آگاہ کیا۔

    دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے دورے اور وفاقی بجٹ سے متعلق آگاہ کیا، صدر نے کہا کہ بجٹ میں کم آمدنی والے طبقوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔

    صدرمملکت، وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار، پنشنرز، مزدور اور غریبوں کےلیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے اقدامات ضروری ہیں، ملک میں سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم اور صدر کی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-meet-uae-president-2/

  • فتح حاصل کرنے پرقوم خوشیاں منائے، صدرمملکت

    فتح حاصل کرنے پرقوم خوشیاں منائے، صدرمملکت

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتح حاصل کرنے پر قوم خوشیاں منائے، ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے۔

    یہی عزم ہمارے آباؤاجداد کے دوقومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے، اللہ پر ایمان نے ہمیں اپنے سے 5 گنا زیادہ بڑے ملک کیخلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت دی۔

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف، ایئرچیف مارشل، نیول چیف اور افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان کی بہادری اور انتھک محنت نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-foreign-secretary-ceasefire-implementation-pakistan-begun/

  • کراچی سینٹرل جیل میں صدر مملکت کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی اور دعا

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر مملکت کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی اور دعا

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کی مدینہ مسجد میں ہونے والی تقریب میں ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سھتو،ا یس ایس پی عبدل کریم عباسی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    سینٹرل جیل کی مدینہ مسجد میں اعلیٰ جیل حکام کی موجودگی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی ہے۔

    صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، نجی اسپتال منتقل

    خیال رہے کہ صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

    طبعیت خراب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی تھی۔

     وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے، دوسری جانب ورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو ٹیلی فون کیا اور صدر کی خیریت معلوم کی، ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا گیا

    سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا گیا

    اسلام آباد : سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا۔

    صدر مملکت نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیرک کو ستارہ امتیاز عطا کیا، اس حوالے سے تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔

    آصف نے گزشتہ سال بطور معاونین حج غیرمعمولی اورقابل ستائش خدمات انجام دیں ، 9 ذوالحج کو شدید گرمی کی وجہ سے کئی پاکستانی، بھارتی اوربرطانوی معمرحجاج بیہوش ہوگئے تھے۔

    اس بحران کے دوران آصف اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے متاثرہ عازمین کوابتدائی طبی امداد فراہم کی اور کئی متاثرہ بھارتی عازمین کو بھی پاکستانی ٹیم نے امداد فراہم کی تھی۔

    مشکل حالات میں آصف نے 26 عازمین جن میں17 بھارتی شامل تھے ، انہیں کندھوں پراٹھا کراسپتال پہنچایا اور ان کی فوری کارروائی کی بدولت ان افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔

    آصف کی شاندارخدمات کے اعتراف میں بھارتی وزیراقلیتی امورنے بھی تعریفی خط لکھا تھا۔

  • صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

    صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

    اشک آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچ گئے ہیں۔

    ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین، ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے اشک آباد ایئرپورٹ پر صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کا استقبال کیا، ترکمانستان پہنچنے پر صدر مملکت آصف زرداری کو روایتی روٹی اورپھول پیش کیے گئے۔

    آصف علی زرداری ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی سالگرہ پر بین الاقوامی فورم سے خطاب کرینگے۔

    صدر پاکستان اپنے اس دورے کے دوران ترکمانستان کی سینئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • صدر مملکت کا پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم

    صدر مملکت کا پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاک بحریہ کےبیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا، ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے۔

    صدر مملکت نے پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہاز پاک بحریہ کی بڑھتی آپریشنل ذمہ داریاں پورا کرنے میں مدد دیں گے ، پی این ایس بابر ،حنین کی شمولیت بحری دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کی جانب اہم کامیابی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاز روایتی ، غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کریں گے، جہاز ترکیہ کے ساتھ مضبوط دوستی ،رومانیہ میں ڈچ ڈیمین شپ یارڈپراعتماد کی علامت ہیں، جہازوں سے پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کے دفاع کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    آصف علی زرداری نے میری ٹائم سیکورٹی،علاقائی استحکام،سمندری حدودکی حفاظت میں پاک بحریہ کےکردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ بحری تجارت کے مسلسل ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے ،پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کر رہی ہے۔

    صدر نے پاکستان کی خودمختاری ، امن، خوشحالی ، مادر ِوطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم ِدفاع اورشہداہمیں مسلح افواج ،شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج اور شہریوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف قوم کا دفاع کیا۔

  • یومِ آزادی : قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی  خصوصی چھوٹ کا اعلان

    یومِ آزادی : قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی خصوصی چھوٹ کا اعلان

    اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا گیا،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم ِ آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں نوے روز خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا۔

    صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

    ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گاجبکہ .ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں ، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں، مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

  • صدر مملکت آصف زرداری سے آرمی چیف  کی ملاقات، فوج کیخلاف بے بنیاد الزامات پر اظہار تشویش

    صدر مملکت آصف زرداری سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کیخلاف بے بنیاد الزامات پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی اقدار برقرار رکھنے کیلئے یکجہتی اور عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

    ملاقات میں آرمی چیف نے آصف زرداری کو صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے صدرمملکت کی کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ دوسری جانب آرمی چیف نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات میں روایتی خطرات کیخلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی اور صدر مملکت کو بلوچستان، کے پی سمیت ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔

    صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا، صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

    صدر مملکت نے مخصوص جماعت، اسکے چند افراد کی ادارے اور قیادت کیخلاف بے بنیاد الزامات پر تشویش کا اظہار کیا، صدر مملکت نے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔