Tag: صدر مملکت اور وزیر اعظم

  • صدر مملکت، وزیراعظم کا یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

    صدر مملکت، وزیراعظم کا یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

    یوم استحصال کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    یوم استحصال کے موقع پر صدر مملک آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر پربھارتی غیر قانونی قبضہ مستحکم کرنے کی مہم کو پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی ڈومیسائل کا اجرا، ووٹر لسٹوں میں عارضی رہائشیوں کا اندراج، اسمبلی کے حلقوں میں تبدیلیاں اور زمین وجائیداد کی ملکیت کے قوانین میں ترامیم بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ایسے تمام اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جن کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے، بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔

    صدر مملک آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن، جموں وکشمیر کے تنازع کے حل پر منحصر ہے، آج کا دن پانچ اگست 2019 کے تاریک دن کی یاد دلاتا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں شکنجہ مضبوط کرنے کیلئے گھناؤنے اقدامات شروع کیے، عالمی قوانین، تاریخی حقائق بھارت کے جھوٹ پر مبنی دعوؤں کا پردہ فاش کرتے ہیں۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست کے تمام ادارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے، پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑرہی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے خلاف کوئی بھی کیاگیا فیصلہ قابل قبول نہیں، 5سال قبل بھارت نے آئین میں ترمیم کرکے غیر آئینی اقدام کیا۔

    اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقویٰ نے یوم استحصال کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید کو سلام ہے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبرو استبداد کی نئی مثال قائم کی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی، کب تک کشمیری جبر و بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟ پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے یوم استحصال کشمیر پرجاری پیغام میں کہا کہ 5 اگست سیاہ دن ہے اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا گیا، کشمیریوں کی زمینیں چھین کر انتہا پسندوں کو آباد کیا جارہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی ریاستی اداروں کے ظلم کا نوٹس لینا چاہئے۔

  • پولیس وین پر حملے میں 6 اہکاروں کی شہادت : صدر مملکت اور وزیراعظم کی شدید مذمت

    پولیس وین پر حملے میں 6 اہکاروں کی شہادت : صدر مملکت اور وزیراعظم کی شدید مذمت

    اسلام آباد : صدرعارف علوی اور وزیر اعظم شہبازشریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر حملے کی مذمت کی، وزیراعظم نے کہا پورا پاکستان دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پردہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 6 پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کیلئےالفاظ کافی نہیں، میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کےدشمن ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی بدستور پاکستان کے اہم مسائل میں سے ایک ہے، ہماری مسلح افواج اور پولیس نے بہادری سے اس لعنت کا مقابلہ کیا۔

    صدر عارف علوی نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قانون نافذ کرنیوالےاداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں قوم اپنے شہداپر فخر کرتی ہے، شہداکو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔