Tag: صدر مملکت کا انتخاب

  • پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر بنانے کیلئے نمبر گیم پورا کرلیا

    پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر بنانے کیلئے نمبر گیم پورا کرلیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر بنانے کیلئے نمبر گیم پورا کرلیا اور دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کو تین سو پینتالیس الیکٹورل ووٹ کی یقین دہانی ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر بنانے کیلئے نمبرپورے کرلیے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری کوتین سوپینتالیس الیکٹورل ووٹوں کی یقین دہانی ہو چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آصف زرداری کوووٹ دینے کی یقین دہانی تاحال نہیں کرائی، ایم کیوایم کی جانب سے فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب صدارتی مہم کمیٹی کے ارکان نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی، جس میں انہیں بتایا گیا آصف زرداری کے لیے ق لیگ، آئی پی پی، بی اے پی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

    خیال رہے پاکستان کے نئے صدر مملکت کا انتخاب ہفتہ 9 مارچ کو ہوگا، جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پی، آئی پی پی، بی اے پی، مسلم لیگ ضیاء اور نیشنل پارٹی پر مشتمل اتحاد کی جانب سے نامزد آصف علی زرداری اور پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی میں مقابلہ ہوگا۔

  • ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟  تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : ملک میں نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے، نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی طرف سے آج صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا امکان ہے۔

    الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونگے، ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو کرایا جائے گا۔