Tag: صدر مملکت

  • کشمیری اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: صدر مملکت

    کشمیری اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، امریکی جریدے میں خاکوں سے بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو بےنقاب کیا گیا۔

    تفصلات کے مطابق ملک کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ بھارت گزشتہ 3 دہائیوں سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا طویل ترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 3عشروں سے کرفیو اور ہڑتالوں سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

    صدر نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اجاگر کرنے کے لیے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی جانب سے شایع کی گئیں تصویری خاکوں کی تعریف۔ صدرمملکت نے خاکے کو فن کے ذریعے اظہار رائے کی شاندار مثال قرار دیا۔

    خیال رہے کہ کرونا وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی بندش جاری ہے۔ کرونا کے تناظر میں بھارتی اقدامات کے باعث لاکھوں مزدور بےروزگار ہوگئے ہیں۔

    علاوہ ازیں وادی میں ریاستی دہشت گردی بھی جاری ہے، یکم جنوری سے اب تک متعدد کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں۔ مودی اپنے تمام ناپاک عزائم استعمال کرکے بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نہیں روک سکا۔

  • چھوٹی کمپنیوں کو سہولیات کی فراہمی، صدر مملکت کی کمپنیز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

    چھوٹی کمپنیوں کو سہولیات کی فراہمی، صدر مملکت کی کمپنیز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم کی منظور کرلیں ، جس کے تحت چھوٹی کمپنیوں کو آڈیٹر سرٹیفیکٹ جمع کروانے کی شرائط ختم کر دی گئیں جبکہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ویلیوائیشن کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی، ترامیم سٹارٹ اپ کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار کو سہل بنانے کے لیے تجویز کی گئیں تھیں۔

    ترامیم کے تحت چھوٹی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے 30 دن کے اندر سبسکرپشن منی جمع کروانے اور آڈیٹر سرٹیفیکٹ جمع کروانے کی شرائط ختم کر دی گئیں۔

    کمپنیز ایکٹ میں آرڈینس کے ذریعے کی گئی ترامیم میں قانون میں سٹارٹ اپ کی جامع تعریف شامل کر دی گئی ہے جبکہ کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو کمپنیوں کے شئیرز دینے کے لئے ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم اور کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹ سے کمپنیوں کے حصص کی واپسی خریداری کے لئے ضروری ترامیم بھی متعارف کروا دی گئیں ہیں۔

    کمپنیز ایکٹ کے مطابق کمپنی کا بانی رکن کمپنی کو شئیرز واپس فروخت کر کے کمپنی سے الگ ہو سکتا ہے، پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ویلیوائیشن کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا، اس کے لئے کمپنیز کے حصص کے اجرا کے ریگولیشنز میں ترامیم کی جائیں گی۔

    کمپنیز ایکٹ میں ایک نئی شق متعارف کروائی گئی ہے، جس کے تحت کمیشن کو کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے لئے اختیارات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ ہمارے ملک وقوم کی مدد فرمائے،مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر نکالے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں رمضان کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ نے روزے اس لیے فرض کیے تاکہ ہمارے اندر تقویٰ کی صفت پیدا ہو،رمضان المبارک محتاط زندگی کی تربیت کامہینہ ہے،ماہ مبارک میں غریب، نادار،مفلوک الحال طبقات کے مسائل کا احساس کرنا مقصود ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر کرونا وبا کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں،کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط ہی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی عبادات کی انجام دہی کو ہر ممکنہ حد تک محفوظ ماحول میں یقینی بنانا ہے،رمضان میں ضرورت مندوں اور دیہاڑی دار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل وکرم ہے ہمیں رمضان کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ روزے کا مقصدانسان کے اندر پرہیزگاری،ایثار وہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے،بڑی بڑی طاقتیں کرونا کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اس نازک صورت حال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے،اللہ تعالی اپنا خصوصی کرم وفضل فرمائے،عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمارے ملک وقوم کی مدد فرمائے،مشکل گھڑی سے مزیدمضبوط اور متحد بنا کر نکالے۔

  • صدر مملکت نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس پر دستخط کردئیے

    صدر مملکت نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس پر دستخط کردئیے

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس پر دستخط کردئیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس پر دستخط کردئیے جس کے مطابق 30 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 2 سال کی سزا ہوگی۔

    آرڈیننس کے مطابق 30 سے 50 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 3 سال کی سزا ہوگی، 50 سے 75 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 5 سال کی سزا ہوگی۔

    اسی طرح 75 سے ایک کروڑ کی اشیا کی اسمگلنگ پر 10 سال کی سزا ہوگی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 14 سال سزا ہوگی۔

    آرڈیننس کے مطابق 10 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی پر 2 سال کی سزا ہوگی، 20 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ پر 3 سال تک سزا ہوگی۔

    اسی طرح 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ پر 10 سال تک سزا ہوگی، ایک لاکھ ڈالر سے زائد غیرملکی کرنسی اسمگلنگ پر 14 سال تک کی سزا ہوگی۔

    آرڈیننس کے مطابق اسمگلنگ میں سہولت کاروں اور معاونت کرنے والوں پر بھی سزا کا اطلاق ہوگا، آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی، سونا، چاندی جواہرات کی اسمگلنگ پر بھی ہوگا۔

    آرڈیننس کے مطابق چینی، دالیں، چاول، آٹے کی اسمگلنگ پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا، علاج و معالجے کے لیے ضروری سامان کی اسمگلنگ پر بھی آرڈیننس لاگو ہوگا، گھی، تیل، اسٹاک کی اسمگلنگ پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔

  • صدر مملکت نے ذخیرہ اندوزی سےمتعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے

    صدر مملکت نے ذخیرہ اندوزی سےمتعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ذخیرہ اندوزی سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کی منظوری کے بعد صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ذخیرہ اندوزی سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔

    صدر مملکت کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد ذخیرہ اندوزی کےخلاف آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو 3 سال کی سزا دی جائےگی۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں ہوگا۔

    اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اقدامات پر آج اجلاس ہوا جس میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیے ناسور ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے لیے خلاف سخت ترین ایکشن ناگزیر ہے۔

    اس سے قبل 14 اپریل کو قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورگندم کی اسمگلنگ سے متعلق سخت آرڈیننس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اورگندم کی اسمگلنگ کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

  • صدر مملکت عارف علوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    صدر مملکت عارف علوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین کی تعمیروترقی کا سفر تاریخ کی ایک سنہری مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسدعمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا چین کی دور اندیش قیادت، عوام نے ہر مشکل کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، جس طرح چین نے کرونا کے چیلنج کا مقابلہ کیا وہ قابل تقلید ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین کی تعمیر وترقی کا سفر تاریخ کی ایک سنہری مثال ہے، چین کے سماجی ومعاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات مثالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کی دور اندیشی،خطے کی ترقی کے لیے قابل عمل وژن کا عملی نمونہ ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹڈی دل چیلنج سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے تعاون کےمشکور ہیں، زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے چینی تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

    صدر مملکت عارف علوی کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

    اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی تھی۔

    صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

  • صدر مملکت عارف علوی کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

    صدر مملکت عارف علوی کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

    بیجنگ: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، اسد عمر،چینی وزیر خارجہ، چین میں پاکستانی سفیر اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کثیرالجہت تعلقات کو فروغ دینے کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، مشکل وقت میں بھرپور تعاون پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل سے مشترکہ طو پر نمٹنے کے لیے تعلقات کو وسعت دینا ہوگی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان نے ثابت کیا ہم پر امن بقائے باہمی اور عدم مداخلت پر عمل پیرا ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی وبا پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی حکومت نے چین کے لیے اظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔

  • صدر مملکت کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

    صدر مملکت کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل 2 روزہ دورے پر پہنچیں گے جہاں وہ چینی سمیت سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب کی دعوت پر کل چین پہنچیں گے، دورے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور سینئر حکام ساتھ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر عارف علوی چینی صدر سے ملاقات کریں گے، دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر عارف علوی کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد چین کے ساتھ کرونا کے حوالے سے اقدامات پر اظہار یکجہتی کرنا ہے، دورہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات مزید مضبوط کرےگا۔

    کرونا وائرس کے خلاف چین کی کامیابی

    واضح رہے کہ چین کرونا وائرس کے ہولناک پھیلاؤ پر بالآخر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا، مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث وائرس کے لیے عارضی طور پر بنائے گئے اسپتال بند کردیے گئے، شنگھائی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہوگئی۔

  • کرونا وائرس سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے، عارف علوی

    کرونا وائرس سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے، عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے، سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت،آسان اقدامات کی ضرورت ہے، کرونا وائرس سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ہے، سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

    خود کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے 5 آسان طریقے

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

  • جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں: صدر مملکت عارف علوی

    جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں: صدر مملکت عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہوتا اور نہ قوموں کی تعمیر نو ہوتی ہے، پاکستان امن کا داعی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اسٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے انسانیت برے تجربات سے سبق حاصل نہیں کر رہی ہے، جنگوں میں تباہی، لوٹ مار اور استحصال کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لیے مذاکرات کی بات کی ہے، کسی ہمسائیگی میں آگ لگے تو اسے بجھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہوتا، کرہ ارض کے وسائل محدود ہیں، لوٹنے کے بجائے محفوظ کرنے پر توجہ ہونی چاہیئے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کی قدر ہے، اس لیے ہم امن کے داعی ہیں، جنگوں سے قوموں کی تعمیر نو نہیں ہوا کرتی۔ بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی بھی امن کی خواہش کا اظہار تھا۔