Tag: صدر مملکت

  • پشاور: صدرِ مملکت کی تقریب میں اے آر وائی نیوز کو کوریج سے روک دیا گیا

    پشاور: صدرِ مملکت کی تقریب میں اے آر وائی نیوز کو کوریج سے روک دیا گیا

    پشاور: حق و سچ کی آواز اے آر وائی نیوز سے امتیازی سلوک کا مظاہرہ، پشاور میں صدر پاکستان ممنون حسین کی تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریت کے دعوے داروں کا غیر جمہوری طرز عمل جاری ہے۔ پشاور میں اے آر وائی نیوز کو صدر مملکت ممنون حسین کی تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا۔

    گورنر ہاؤس پشاور میں صدر ممنون حسین کی آمد کے موقع پر تمام میڈیا کو کوریج کی اجازت تھی، لیکن اے آر وائی نیوز کو صدر دروازے پر یہ کہہ کر جانے نہ دیا گیا کہ اے آر وائی نیوز کا میڈیا لسٹ میں نام ہی درج نہیں۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    گیٹ پر موجود اہلکار کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں حکومتی اداروں نے فہرستیں بناتے وقت اے آر وائی نیوز کا نام شامل کیوں نہیں کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان گرامی اور میڈیا نمائندگان کی فہرست اسلام آباد سے بھجوائی گئی تھی۔

    تمام میڈیا نمائندگان اور کیمرہ مین ایونٹ کی کوریج کے لیے گورنر ہاؤس کی تقریب میں موجود اور اے آر وائی کی ٹیم گیٹ کے باہر کھڑی رہی۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اے آر وائی نیوز سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ کچھ عرصہ قبل کوئٹہ اور گوادر میں صدر اور وزیر اعظم کی موجودگی میں بھی اے آر وائی نیوز پر حیلوں بہانوں سے کوریج پر پابندی لگائی گئی تھی۔

  • آرمی چیف کی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات

    آرمی چیف کی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے معاملات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف وزیر اعظم اور صدر مملکت سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان قومی سلامتی کے معاملات اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں ملک کی صورتحال اور علاقائی سیکیورٹی پر بھی گفت و شنید کی گئی۔

    ملاقات میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول، ویسٹرن بارڈر اور آپریشن ضرب عضب زیر بحث آئے۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جبکہ آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے صدر مملکت سے بھی ملاقات کی جس میں قومی سلامتی معاملات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • جنرل راحیل نے یقین دلادیا، کراچی آپریشن جاری رہے گا، ممنون حسین

    جنرل راحیل نے یقین دلادیا، کراچی آپریشن جاری رہے گا، ممنون حسین

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے یقین دلایا ہے کہ کراچی آپریشن سمیت مقاصد کے حصول تک تمام آپریشن جاری رہیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں آرمی چیف کے اعزاز میں منعقدہ عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایوان صدر پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

    عشایے میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان،وفاقی وزرا، مشیران، معاون خصوصی اور سروسز چیفس سمیت پاک فوج کے جنرلز، لیفٹیننٹ جنرل اور خفیہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔


    یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف کو قابلیت کے باعث آرمی چیف بنایا، نواز شریف، الوداعی تقریب سے خطاب


    آرمی چیف نے ایوان صدر آتے ہی صدر ممنون حسین سے ون ٹو ون ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ ِخیال کیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ مجھے کراچی میں امن کے حوالے سے خدشات تھے تاہم جنرل راحیل شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقاصد کے حصول تک سارے آپریشن جاری رہیں گے اسی طرح کراچی آپریشن بھی جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب میں جنرل راحیل شریف کا بہت بڑا کردار ہے۔

    raheel1

    انہوں نے جنرل راحیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف لوگوں کے لیے ایک مثال بنیں گے، بلوچستان اور کراچی آپریشن تاریخ کا سنہرا باب ہے، جنرل راحیل شریف کو عزت و قار کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں، وہ آئندہ بھی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے، انسداد دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

    raheel2

    صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کے لیے اہم ہے،بہت سے ممالک سی پیک میں شمولیت چاہتے ہیں،

    raheel3

    آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے لیے کئی رو ز سے ان کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ راحیل شریف وہ دوسرے آرمی چیف ہیں جنہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کیا تھا، توسیع لینے سے انکار کرنے والے پہلے آرمی چیف جنرل وحید کاکڑ تھے۔

  • صدرممنون حسین سے کے الیکٹرک کے وفد کی ملاقات

    صدرممنون حسین سے کے الیکٹرک کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد :صدر ممنون حسین نے کےالیکٹرک کے وفد کی ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں ساٹھ فیصدلائن لاسز پر قابو پانے کے عمل کو قابل تعریف قراردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صدر ممنون حسین نے کےالیکٹرک کے وفد کی ملاقات کی ۔ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ کےالیکٹرک جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر عوام کو سہولتیں فراہم کرے۔

    صدر مملکت نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لائن لاسز پر قابو پانا قابل تعریف بات ہے۔۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی کمی پورا کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔

  • صدر مملکت نے بجلی کی چوری روکنے کے لئے آرڈیننس جاری کر دیا

    صدر مملکت نے بجلی کی چوری روکنے کے لئے آرڈیننس جاری کر دیا

    صدر ملکت نے بجلی چوری ختم کرنے کے لئے آرڈیننس منظور کرلیا، خبردار جو اب کسی نے بجلی چوری کرنے کا سوچا بھی اور اگر کوئی بجلی چوری کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو بھرنا ہوگا دس لاکھ روپے سے ایک کروڑ تک جرمانہ اور اگر جج سخت ہوا تو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے، جس کی مدت دو سے سات سال رکھی گئی ہے۔

    صدر نے مدتوں سے جاری بجلی کی چوری ایک آرڈیننس سے روک دی، اب کوئی چوری نہیں کر سکے گا، لیکن ایک شرط ہے، اس آرڈینسس کا حال پچھلے آرڈیننسوں جیسا نہ ہو اور بجلی کے محکمہ والے بھی انصاف پسند ہو جائیں، نئےسال سے امیدیں تو بہت ہیں، لیکن کیا نیا سال سرکاری حکام کو بھی بدل سکے گا۔