Tag: صدر مملکت

  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر پیغام

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر پیغام

    اسلام آباد: پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا اس موقع پر کہنا ہے کہ عوام اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے آباؤ اجداد اور تحریک پاکستان کے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے کروڑوں مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی، یوم آزادی پر مسلح افواج کے مشکور ہیں جو ہماری سرحدوں اور خود مختاری کی حفاطت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو سراہتا ہوں، یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، جوسات دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے لڑ رہے ہیں اور بدترین بھارتی ظلم وستم کا سامنا کر رہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا، اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔

    صدر آصف علی زرداری کا پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کاقیام تاریخ کاایک بے مثال باب ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا، ملکی اتحاد،سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پر عزم ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح وبہبود کیلئے وسائل کوبروئے کار لائیں، قوم کو ہم سے بہت توقعات ہیں، عوامی امنگوں پرپورا اترنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    صدر زرداری نے کہا کہ آج ہم مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کیلئے اپنی حمایت کااعادہ کرتے ہیں، جشن آزادی پرعہد کریں کہ عوامی ترقی کیلئے کام کریں گے، پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

  • صدر مملکت کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    صدر مملکت کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔

    صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا، صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    صدر مملکت نے لکھا کہ ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، انہوں نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اس لیے ارشد کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیا جائے گا۔

    قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

    واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز سے نواز سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

    ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

    پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

  • ’’خواتین کی معاشی خودمختاری سے خاندانوں کو خوشحالی ملے گی‘‘

    ’’خواتین کی معاشی خودمختاری سے خاندانوں کو خوشحالی ملے گی‘‘

    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خودمختاری سے خاندانوں کی خوشحالی اور ملکی ترقی میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مالی خدمات اور قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی۔

    صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی اور بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں، حکومت سندھ نے مینگروز کے جنگلات لگائے، موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے ایس سی بی ملک میں اپنے آپریشنز کو وسعت دیگا، ایس سی بی پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

    آصف زرداری نے زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے بالخصوص چھوٹے ڈیمز، بیراج اور پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا، انھوں نے کہا کہ بینک کسانوں کی زرعی ضروریات تک رسائی بڑھانے کیلئے مالیاتی خدمات اور قرضے فراہم کریں۔

    صدرِ مملکت کی جانب سے بینک کو پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے 160 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی، بینک نے ملک کے بینکنگ سیکٹر کے ارتقا میں قابل تعریف کردارادا کیا۔

  • پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: صدر مملکت

    پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کسی کو ملک کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    صدر مملکت صدر آصف زرداری نے یوم پاکستان پر پریڈ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پوری قوم کو یوم پاکستان مبارک ہو، آج کا دن ہمارے لیے قومی اہمیت کا حامل ہے، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا۔

    صدرمملکت کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت نے جدوجہد سے آزاد ریاست قائم کی، عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی کو جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، قیام پاکستان سے اب تک ملک مختلف نشیب وفراز سے گزرا۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں، پاکستان دفاعی اعتبار سے مضبوط ملک ہے، پاکستان کو مختلف معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے،بے روزگاری اور غربت جیسے بڑے چیلنجز ہیں، خوشی ہے انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہوچکی۔

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کا ملکر حل نکالیں، ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو ان چیلنجز سے نکال سکتے ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی قائم کی گئی۔

    صدرمملکت کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں ترقی لائی جائے گی، انسانی و سائل کی ترقی، زراعت، آئی ٹی و دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، امید ہے ایس آئی ایف سی کا منصوبہ معیشت کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔

    صدرمملکت نے کہا کہ قوم مایوس نہ ہو، پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط، خود کفیل بنانے کیلئے پرعزم ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کریں،  تمام سیاسی جماعتیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ کر ملکی خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے مسائل کے حل، معاشی استحکام کیلئے یکسوئی سے کام کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز وطن کی سلامتی، خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہرگھڑی میں چین، سعودی عرب و دیگر ممالک نے ہماری مدد کی، چین، سعودی عرب، یواےای، ترکیہ و دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    صدرمملکت نے مزید کہا کہ شاندار پریڈ پر پریڈ کمانڈر اور منتظمین کو مبارکبارد پیش کرتا ہوں، آزادی کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادر مسلح افواج دفاع پاکستان کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا قیام امن اور دہشتگردی کیخلاف ہماری قربانیوں کی معترف ہے، قومی اتفاق رائے سے مؤثر حکمت عملی، صوبوں اور وفاق میں بہتر روابط کی ضرورت ہے۔

    صدر مملکت صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کسی کو ملک کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    صدرمملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ بھارتی توسیع پسندانہ عزائم ہیں، جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے بھی خطے میں عدم استحکام ہے، غیر قانونی بھارتی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام 77 سال سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

  • صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

    صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی ہے۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق  قتل، جاسوسی اور ریاست  مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

    اس کے علاوہ اس کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں، غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، ان پر ہوگا، اس کے علاوہ 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید  کاٹ چکی، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

  • صدر مملکت کی رمضان المبارک  کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    صدر مملکت کی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں رمضان کے رحمتوں اور مغفرتوں سےبھرپور مہینے کے آغاز پر پاکستانی قوم کومبارکباد دی۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اوربندگی میں سرشار ہونے کا موقع دیتا ہے، رمضان ہمیں ایک مثالی مسلمان بننےکاسنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ مسلمان اس مہینےمیں احکامات ِالٰہی پرعمل کرکےعبادات میں مصروف ہوجاتےہیں ، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر روزے اس لیے فرض کیے تاکہ وہ پرہیزگاربن سکیں، روزہ اللہ کےحکم پربھوک،پیاس برداشت کرنےکیساتھ تمام منکرات سے بچنے کا نام بھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیبت،گالم گلوچ،مکروفریب،رشوت،سودخوری سےبچ کرہی تقوی کاحصول ممکن ہے، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ اوربدنظری جیسےگناہوں سے بچ کر تقویٰ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ رمضان امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور بھائی چارےکاپیغام لےکرآتاہے، معاشرے کے غربا، مساکین، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرکے ان کی مددکریں اور مخیرحضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰۃ و صدقات اور خیرات ادا کریں، غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد کریں ، اس سلسلےکو سارا سال جاری رکھیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام ِ عالم اورمسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی بھی مددکریں، دنیا،مسلم امہ غزہ میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، دعاہے اللہ ہمیں رمضان کی برکتوں،فضیلتوں سےمستفیدہونےکی توفیق عطافرمائے۔

  • باجوہ اور فیض حمید  ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

    باجوہ اور فیض حمید ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے ان پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا، 9 مئی کے واقعات قوم پر قرض ہیں، سیاسی استحکام کے لیے صرف سیاست دان نہیں باقی پلیئرز بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ اور فیض حمید بیٹھ کر ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، اس دور میں قانون سازی کے لیے ان کے میس میں جاتے تھے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی سازی کرواتے تھے، یہ دونوں قانون سازیاں ان کی ہی مداخلت کے باعث ہوئیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو سیاسی استحکام کے لیے اکٹھے بیٹھنا چاہیے، جو بگاڑ اس وقت پیدا ہوا وہی ہم بھگت رہے ہیں، نیب کے ذریعے نواز شریف اور ان کے کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

  • ہمارا حق ہے کہ صدر مملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، علی محمد خان

    ہمارا حق ہے کہ صدر مملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، علی محمد خان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا حق ہے کہ صدرمملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دیں، پی ٹی آئی 136 کے جادوئی نمبر سے تھوڑا سا پیچھے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے نظریہ ایک بار چلاجائے تو کبھی واپس نہیں آتا، میاں صاحب، زرداری نے بیٹھ کر حکومت بنائی تو کیا وہ کرپشن کے خلاف بات کرسکیں گے؟۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں دھرنے، احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں اپنی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنا چاہیے، تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت چاہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے معاملے میں بہت بڑا ڈرامہ ہوا ہے، پی ٹی آئی اس وقت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ ایم کیوایم کو دیاگیا۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایسے آزاد رکن ہمارے ساتھ مل جائیں جو کسی جماعت کے رکن نہیں ہوں اور مخصوص نشستوں کے مسئلے کا حل نکل آئے گا اس کے لیے دو تین جماعتوں سے گفتگو چل رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر حکومت بنانا پی ٹی آئی کا حق بنتا ہے، سب سے بڑا پارلیمانی گروپ جو جیت کر آیاہے وہ پی ٹی آئی ہے اس لیے ہمارا حق ہے کہ صدرمملکت ہمیں حکومت بنانے کی دعوت دے۔

    علی محمد خان نے کہا کہ سمجھتا ہوں ماضی میں بھی استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا، مستعفی ہونے کا فیصلہ پارٹی کا تھا ہم ساتھ کھڑے رہے، پرسوں احتجاج مؤخر کیا تاکہ امن سے کوئی کھلواڑنہ کرسکے۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو سمجھ دار سیاسی ورکر دیکھا ہے، انہوں نے مشکل وقت میں کے پی میں پارٹی کو چلایا وہ جارحانہ طبیعت کے مالک ضرور ہیں پر سیاسی بالغ نظریہ رکھتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ کی ہدایت : الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے صدر سے مشاورت کا فیصلہ

    سپریم کورٹ کی ہدایت : الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے صدر سے مشاورت کا فیصلہ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی ہدایت ہر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے صدر مملکت عارف علوی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق د سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے صدر مملکت عارف علوی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، بہت جلد الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کرے گا اور اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ میں90روزمیں عام انتخابات کےانعقادسےمتعلق کیس میں لیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول سے متعلق عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 29جنوری کوحلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہوں گے ، 11فروی کو ملک بھر میں انتخابات ہوں گے، 3سے 5 دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے اور 5دسمبرکو حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی ، 5 دسمبر سے 54 دن گن لیں تو29 جنوری بنتی ہے۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کی آسانی کیلئےاتوارڈھونڈرہے تھے، 4فروی کو پہلا اتوار بنتا ہے دوسرا اتوار 11فروری بنتا ہے، ہم نے اپنے طور پر یہ فیصلہ کیا 11 فروری والے اتوارکوالیکشن کرائے جائیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا صدر مملکت آن بورڈہیں؟ تو وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہم صدر مملکت کو آن بورڈلینے کے پابند نہیں ہیں ، جس پر چیف جسٹس نے تاریخ دینے سےقبل صدرسےمشاورت نہ کرنےپر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت بھی پاکستانی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی پاکستانی ہے، الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت نہ کرنے پر کیوں ہچکچاہٹ کاشکار ہے،چیف جسٹس

    ہم جواب کا انتظار کر لیتے ہیں، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن آپس میں بات کریں، صدر مملکت کیا ملک میں ہیں، صدر مملکت کیساتھ الیکشن کمیشن بات چیت کرے، کسی کو اعتراض ہے اگر الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کرے، ہم چاہتے ہیں جس کی ذمہ داری ہے وہ پوری کریں، انتخابات کب ہونا ہے یہ آئینی کھلاڑیوں نے فیصلہ کرنا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں انتخابات ہو جائیں، ہم ایک تنازع کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، سب کو انتخابات چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے ترقی کریں، پارلیمنٹ اپنا کام کرے اور صدر مملکت اپنا کام کریں، الیکشن کمیشن اپنا کام کریں ہم بھی سوچ لیتے ہیں کیا کریں، آرڈر جاری کریں یا نہ کریں،ہر کسی کو اپنا کام خود کرنا ہوگا، ہم دوسروں کا کام نہیں کریں گے۔

  • پاکستان، جمہوریت اور فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے: صدر مملکت

    پاکستان، جمہوریت اور فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی کی آج دوسری ملاقات ہوئی ہے، ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایوان صدر میں کچھ دیر قبل ہوئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند روز میں دونوں رہنماؤں نے اپنی دیگر ملاقاتوں پر مشاورت کی، صدر مملکت نے قومی اتفاق رائے کے لیے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، جمہوریت اور فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے تسلسل اور الیکشن کے انعقاد میں آسانیاں پید اکرنے پر بھی اتفاق رائے کیا۔