Tag: صدر مملکت

  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال

    اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کردیا گیا ، سینیٹ پہلے ہی بل کی منظوری دے چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کردیا گیا ، پی آئی اے کارپوریشن ترمیمی بل 2023 بھی توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا۔

    سینیٹ پہلے ہی ان بلوں کی منظوری دے چکا ہے، گذشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل دوہزارتئیس قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

    بل میں خفیہ ایجنسیز سے بغیروارنٹ گرفتاری یاچھاپےکااختیارواپس لےلیا گیا تھا تاہم بل میں کہا گیا تھا کہ ملکی مفاد کیخلاف معلومات یا دستاویز کا انکشاف کرنےوالابھی مجرم قرارپائےگا۔

    بل میں کہنا تھا کہ ملک دشمن یاغیرملکی ایجنٹ کےساتھ رابطےمیں رہنےوالا،کوئی بھی شخص جوجرم پر اکساتا ہے،سازش یاارتکاب کی کوشش کرنےوالابھی سزاکامستحق ہوگا۔

    بل کے مطابق جرم کےمرتکب فردکوتین سال قید،دس لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی، مذکورہ جرائم پرخصوصی عدالت تیس دن میں فیصلہ کرے گی۔

  • گزارش ہے موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں، ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں، صدر مملکت

    گزارش ہے موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں، ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں، صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں، ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں کہا کہ انا اور زبردستی یا انکساری اور حکمت سے کونسی روش کو غالب آنا چاہیے؟ یقین ہے کہ بہتر روش ہی غالب ہوگی۔

    صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم در گزر کے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوں گے، سب پر زور دیتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں، سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں رہی، نہ ہی وہ غداروں پر مشتمل ہے، مایوسی اور محرومیوں کی وجہ سے ہماری تاریخ میں سب کی جانب سے زیادتیاں کی گئیں ہیں میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ دوبارہ سوچیں۔

    صدر مملکت نے سعودی ایران کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والا امن غیرمعمولی ہے، یہ اقدام ان عظیم رہنماؤں کی سوچ میں ایک غیر معمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، سعودی اور ایرانی قیادت دہائیوں پرانی دشمنی ختم کرنے پر تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہماری قیادت بھی ایران اور سعودی قیادت جیسی عظمت کا مظاہرہ کر سکتی ہے؟ روزمرہ کے واقعات اور سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا  دیتی ہے، وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں، قومیں تاریخ سے سبق نہیں سیکھتی وہ فراموش کر دی جاتی ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ میں بہت سے تجربات کیے گئے اور بہت سے قلابازیاں کھائی گئیں، پاکستانی تاریخ میں دھونس اور زبردستی کی ایک طویل تاریخ ہے  جو بار بار دہرائی گئی۔

  • صدر مملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور کرنے کی تجویز

    صدر مملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: کابینہ کمیٹی قانون نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57اور 58 میں ترمیم کی تجویزکی منظوری دے دی ، نئی ترمیم کےبعد صدر مملکت کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیارختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی قانون نےالیکشن ایکٹ کےسیکشن 57اور 58 میں ترمیم کی تجویزکی منظوری دے دی ، سیکشن 57 کےتحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی ترمیم کےبعد صدرمملکت کےپاس تاریخ دینے کااختیار نہیں رہے گا، منظورشدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

  • صدر مملکت، وزیراعظم کا محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    صدر مملکت، وزیراعظم کا محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدور منایا جارہا ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے  محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

    یوم مزدور پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یوم مزدور معاشی ترقی میں ان کے کردار کا بھی اعتراف ہے، مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مزدور کا تعاون صنعتی پیداوار میں اضافے، ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے، معاشی خوشحالی میں حصہ ڈالنے کے باوجود مزدوروں کو مسائل کا سامنا ہے، مزدوروں کو کم اجرت، ملازمت کے عدم تحفظ جیسے مسائل درپیش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مزدوروں حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے، پاکستان کے پاس ایک بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے، لیبر فورس کو جدید ہنر فراہم کرنےکی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشن طبقے کی سماجی اور معاشی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ملکی ترقی میں محنت کش طبقے کے اہم کردار سے انکار ممکن نہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق مزدور اور آجر پیدواری عمل میں شراکت دار ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مزدور اور آجر کا تعاون، دوستانہ تعلق مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے، مزدورکو بہتر رہائش، تعلیم اور صحت کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

    صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔

    صدر عارف علوی نے مؤقف اپنایا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، مجوزہ بل اور وزیر اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا ہے کہ زیر التوا معاملے پر غور کیے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔

  • وزیراعظم، صدر سمیت سیاسی رہنماؤں کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد

    وزیراعظم، صدر سمیت سیاسی رہنماؤں کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد

    وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت ، چیئرمین سینیٹ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے قوم کو عید الفطر کی مبارک دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے عیدالفطر کےپرمسرت موقع پرپاکستانی قوم،عالم اسلام کومبارکباد پیش کی ہے۔

    اپنے پیغام میں صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سیاسی،اقتصادی حالات کاسامنا ہے،ہم سب اپنےملک کیلئےدرد محسوس کررہے ہیں۔

    صدرمملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف،درگزرکرنےاوربخش دینےکاحکم دیتاہے اور اللہ تعالیٰ نیکی اوراحسان کرنےوالوں سےمحبت فرماتاہ مگر آج ہم لوگوں کومعاف کرنےکو تیارنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ہم اللہ کےسامنےکھڑےمعافی مانگ رہےہوں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں معافی اوردرگزرسےکام لینےکی تلقین کرتاہے، ہمارے حضورﷺنےہمیں دوسروں پررحم اورمعاف کرنےکی تلقین کی۔

    اپنے بیان میں صدر مملکت نے قوم سےاپیل ہے کہ گروہی،مذہبی،سیاسی اختلافات کونفرت کاذریعہ نہ بننےدیں،ملک کو سیاسی ومعاشی استحکام کی جانب لےجانےکیلئےاپناکرداراداکریں۔

    وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں لےکر آئے، ضرورت مندوں،محتاجوں،یتیموں کےساتھ صلہ رحمی کامظاہرہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت کےایثارو محبت کی عام حالات سےزیادہ ضرورت ہے، ان کوعید کی خوشیوں میں شریک کریں جو مشکلات کےجبرکاشکارہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سےکم بوجھ عوام تک پہنچے،ہم ہرممکن حد تک ریلیف عوام تک پہنچانےکی جدوجہدکررہےہیں،میرا ایمان ہےکہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سےنجات عطافرمائےگا،ان شااللہ ہماری محنت ملک وقوم کی زندگی میں معاشی بہتری کی عیدلائےگی۔

    اپنے بیان میں وزیراعظم نے قوم کو پیغام دیا کہ سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں،انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں،آج کے روز شہدائے وطن کوسلام اوران کےاہل خانہ سےدلی تعزیت کرتےہیں ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی ،کشمیریوں کوآزادی کی نعمت سےسرفرازفرمائے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

    عید کے پرمسرت موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر پاکستانیوں کو عید الفطر کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی عبادات قوم میں تقویٰ، نظم وضبط اور صبرو تحمل کی خوبیوں کو فروغ دیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اہل اسلام اسی جوش وجذبے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو کامیاب بنائیں، ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے فیوض و برکات سے مستفید ہو کر آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو مسائل اور عدم استحکام سے نکالے اور اللہ تعالٰی اس نکمی حکومت سےعوام کو نجات دلائے۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات

    سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز تعینات کردیے گئے، ججز کی تعیناتی کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز میں امجد علی، محمد عبد الرحمٰن، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکرو، جواد اکبر سروانہ اور ثنا اکرم منہاس کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی ایک سال کے لیے ہوگی، تعیناتیوں کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے روز سے ہوگا۔

  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھیج دیا گیا

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھیج دیا گیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل توثیق کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا گیا، صدرنے بل پر دستخط نہ بھی کیے تو 20 اپریل کو بل قانون بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل توثیق کیلئے صدرکوبھیج دیاگیا، پارلیمنٹ سےمنظوری کےبعدبل دوبارہ صدر کو بھیجاگیاہے۔

    صدر مملکت نے بل پر دستخط نہ بھی کیے تو 20 اپریل کو بل قانون بن جائے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل پر دستخط سے انکار کردیا تھا اور بل نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ بھیج دیا تھا۔

    بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر کے اعتراض پر مبنی خط کو بھی ایوان مییں دہرایا اور کہا کہ صدر عارف علوی نے خط میں جو الفاظ استعمال کے ہیں وہ مناسب نہیں انہیں پہلے بھی ایوان سے کئی بار پیغام دیا کہ ریاست کے سربراہ بنیں۔

    وزیر قانون نے کہا کہ صدر ایک جماعت کے کارکن کی عینک پہن لیتے ہیں ریاست کے سربراہ نہیں بنتے وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ ایوان قانون سازی کا مکمل اختیار ہے۔

  • صدر مملکت کا سپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجر بل پر دستخط سے انکار، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    صدر مملکت کا سپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجر بل پر دستخط سے انکار، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی کے دستخط سے انکار کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجر بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظورکروانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے سپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجربل پر دستخط سے انکار کے بعد بل اعتراضات کے ساتھ پارلیمنٹ کو موصول ہوگیا ہے۔

    جس کے بعد بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پیر کو منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دن 2 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

    پارلیمنٹ سے منظور کروا کر بل دوبارہ صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا ، اگر صدر نے 10 دن دستخط نہ کیے تو بل ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔

    یاد رہے صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل نظرثانی کیلئے واپس پارلیمنٹ بھیج دیا اور حکومتی بل کو پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا۔

    عارف علوی نے لکھا جانچ پڑتال کیلئے یہ بل دوبارہ غور کیلئے واپس کرنا مناسب ہے، آئینی دفعات میں ایک عام قانون سازی کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاسکتی۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جانچ شدہ قواعد میں چھیڑچھاڑ، عدالت کی اندرونی کارروائی، خود مختاری اور آزادی میں مداخلت کے مترادف ہوسکتی ہے۔۔ ریاست کے تین ستونوں کے دائرہ اختیار، طاقت اور کردار کی وضاحت آئین نے ہی کی ہے، آئین ایک اعلیٰ قانون بلکہ تمام قوانین کا باپ ہے، آئینی دفعات میں ایک عام قانون سازی کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاسکتی۔

  • صدر مملکت نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی

    صدر مملکت نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: صدر  مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینےکی منظوری دے دی۔

    صدرمملکت نے سول ریویو پیٹیشن میں کیوریٹیو ریویو پیٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی۔

    صدرمملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

    وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم

    صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیارپربھی دستخط کردیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا تھا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز اور انکے اہلخانہ کو ہراساں اوربدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں آئین کی راہ پر چلنے والے جج کیخلاف عمران نیازی کی انتقامی کارروائی، عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی تھی۔