Tag: صدر ممنون

  • صدر ممنون حسین اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات

    صدر ممنون حسین اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

    سری لنکن صدر نے آج صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں صدور نے سارک تنظیم کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

    سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کا کہنا تھا کہ سری لنکن طلبا، افسران کے لیے پاکستانی اسکالر شپ پر شکر گزار ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفری سہولتوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔

    سری لنکا کے صدر نے صدر ممنون حسین کو قورنیا بھی تحفے میں پیش کیے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن صدر نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، صدر ممنون

    ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے، صدر ممنون

    صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے چیلنجز کاسامنا ہے، ایوان صدر اسلام آباد میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشی ہے ہم سب مل کر بابائے قوم کی سالگرہ منارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ قائد کی سوچ اورافکارکواجاگر کرکے وطن عزیز کو ان کی سوچ اور امنگوں کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔صدر پاکستان نے کہا کہ ملک کومعاشی ،سماجی اور دیگرچیلنجز کے ساتھ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا بھی سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قوم نےجمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لئے قربانیاں دیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتیوں اورتوانائی کو قائدکےمقاصد کے حصول کیلئے صرف کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔