Tag: صدر منتخب

  • جے شاہ مزید ایک سال کیلئے اے سی سی کے صدر منتخب

    جے شاہ مزید ایک سال کیلئے اے سی سی کے صدر منتخب

    بالی: بھارت کے جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) کے صدر بن گئے۔

    انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں جے شاہ کو دوبارہ صدر بنادیا گیا، ذرائع نے بتایا پاکستان جے شاہ کے دوبارہ اے سی سی کا صدر بننے کا حامی نہیں تھا۔

     جبکہ اجلاس میں سری لنکا، بنگلادش افغانستان اور اومان  نے جے شاہ کی حمایت کی، پاکستان جے شاہ کو دوبارہ صدر بننے پر کچھ نہ کرسکا۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے اس سال بھی اپنی روٹیشن باری چھوڑ دی تھی، سری لنکا کرکٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ اے سی سی کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کیا اور جے شاہ کو کام جاری رکھنے کا کہا۔

    یاد رہے کہ جے شاہ دو ہزار اکیس میں پہلی بار اے سی سی کے صدر بنے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ 2025ء میں  اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔

  • زوزانہ کیپوٹوا سلوواکیا کی پہلی خاتون صدر منتخب

    زوزانہ کیپوٹوا سلوواکیا کی پہلی خاتون صدر منتخب

    براٹیسلاوا : سلوواکیا کی عوام نے صدارتی انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والی زوزانہ کیپوٹوا نامی خاتون کو ملک کی سربراہی کے لیے منتخب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی رکن ریاست سلوواکیا میں گزشتہ دنوں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں عوام اپنے سربراہ مملکت کا انتخاب کرنے اپنے گھروں سے ووٹ ڈالنے نکلے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف سلوواکیا نے ہفتے کے روز انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں سلوواکیا کی پہلی خاتون صدر 45 سالہ زوزانہ کیپوٹوا کو سربراہ مملکت منتخب کیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زوزانہ کیپوٹوا کا تعلق سلوواکیا کی لبرل پروگریسو جماعت ہے، جس نے انہیں صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ زوزانہ کیپوٹوا کے حق میں 58 اعشاریہ 3 فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کو تقریباً 41 اعشاریہ 7 فیصد ووٹ ملے جس کے باعث زوزانہ کیپوٹوا صدارتی الیکشن کے میدان میں کامیاب رہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سلوواکیا کی نو منتخب صدر بطور قانون دان (وکیل) بھی خدمات انجام دے رہی ہیں جس کی خدمات اور ذہانت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی جماعت نے انہیں صدارتی امیدوار نامزد کیا۔

    مزید پڑھیں : سہالے زیوڈے ایتھوپیا کی پہلی خاتون صدر منتخب

    مزید پڑھیں : جارجیا میں پہلی خاتون صدر منتخب

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیپوٹوا گزشتہ 14 برسوںں سے غیر قانونی زمینوں سے متعلق کیس لڑرہی تھی، نو منتخب صدر نے الیکشن میں صدارتی امید وار سیفکویک کو شکست دی ہے جو یورپین کمیشن کے نائب صدر ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سلوواکیا کی پہلی خاتون صدر طلاق یافتہ اور دو بچوں ماں ہیں جوں ہم جنس پرستی اور بچوں کے گود لینے کی حامی ہیں۔

  • سہالے زیوڈے ایتھوپیا کی پہلی خاتون صدر منتخب

    سہالے زیوڈے ایتھوپیا کی پہلی خاتون صدر منتخب

    ادیس ابابا : ایتھوپیا کے اراکین پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ سہالے زیوڈے نامی خاتون کا بطور سربراہ مملکت انتخاب کرلیا، زیوڈے نے اپنے خطاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے ملک ایتھوپیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو مملکت کا سربراہ بنا دیا گیا، ایتھوپین پارلیمنٹ کے اراکین نے سہالے ورک زیوڈے کو صدر منتخب کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون صدر سہالے کو بحیثیت ڈپلومیٹ کام کا بہت تجربہ ہے کیونکہ زیوڈے اس سے قبل سینیگال اور ڈیجی بوٹی میں ایتھوپیا کی سفیر رہ چکی ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افریقی ملک میں ہونے والی صدراتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم ابہی احمد نے اپنی کابینہ منتخب کی ہے جس میں اکثریت خواتین کی ہے۔

    ایتھوپیا کی خاتون صدر سہالے ورک زیوڈے نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے امن و استحکام کی صورتحال برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے ایتھوپیا میں خاتون زیوڈے کو غیر متوقع طور پر مولاٹو تیسہوم کے صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد سربراہ مملکت منتخب کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم اسٹاف کے چیف فٹسم اریگا کا کہنا تھا کہ کسی سربراہ مملکت کے لیے خاتون کا انتخاب مستقبل میں معیار بڑھانے کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ یہ انتخاب خواتین کو عام زندگی میں فیصلہ سازی میں مدد معاون ثابت ہوگا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ورک زیوڈے سینٹرل افریقن ریپبلک میں امن مشن کی سربراہی سمیت اقوام متحدہ کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ ایتھوپیا کے قانون کے مطابق صدر کا عہدہ رسمی ہے جبکہ اختیارات وزیر اعظم کے پاس ہوتے ہیں۔

  • ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

    ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

    ماسکو: روس کے صدارتی انتخاب میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے الیکشن میں 74 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والے صدارتی انتخاب کا معرکہ ایک بار پھر ولادی میر پیوٹن نے سرکرلیا، جس کے بعد وہ 6 سال تک روس کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

    روس کے سینٹرل الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ولادی میر پیوٹن نے 74 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد روس کے دارالحکومت ماسکو میں ولادی میر پیوٹن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گزشتہ چند سالوں کی کامیابیوں کو تسلیم کیا۔

    خیال رہے کہ روس کے اپوزیشن رہنما اور پیوٹن کے سب سے بڑے حریف الیکسی نیوالنی پران انتخاب میں حصہ لینے پرپابندی تھی۔

    یاد رہے کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کے مطابق پیوٹن کو گزشتہ صدارتی انتخاب کے مقابلے اس بار زیادہ ووٹ ملے،2012 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں انہیں 64 فیصد ووٹ ملے تھے۔

    واضح رہے کہ 65 سالہ ولادی میر پیوٹن 1999 سے وزیراعظم اور صدر کی حثیثت سے روس کی سربراہی کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب

    شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدرمنتخب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہوگئے، شہبازشریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے۔

    شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کے دستخط موجود تھے، مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہبازشریف کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 21 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدربنایا گیا تھا۔


    شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو لاہور میں راجہ ظفرالحق کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رشید اے رضوی سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب

    رشید اے رضوی سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کےغیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خاں گروپ کے رشید اے رضوی صدر اورآفتاب باجوہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان گروپ کے وکیل رہنما رشید اے رضوی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔نومنتخب صدر رشید اے رضوی نے اپنے مدمقابل فاروق نائیک کو 229 ووٹوں سے شکست دی۔

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں روایتی حریف گروپوں میں حامد خان نے رشید اے رضوی جبکہ فاروق نائیک کو عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت حاصل تھی۔

    سپریم کورٹ بار کے انتخابات کےغیر حتمی نتائج کے مطابق رشید رضوی نے 1289حاصل کیے جبکہ فاروق ایچ نائیک کو 1060 ووٹ ملے۔

    فاروق ایچ نائیک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ رشید رضوی کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

    عاصمہ جہانگیر گروپ کے لیے سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے نتائج ایک بڑا اپ سیٹ ہے اور6 برس کے بعد سپریم کورٹ بار میں حامد خان گروپ کو کامیابی ملی ہے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار الیکشن میں مجموعی طورپر 2ہزار 951وکلاء نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔الیکشن کی نگرانی کےفرائض ریٹرنگ افسر چوہدری افراسیاب خان نے کی۔

    واضح رہے کہ رشید اے رضوی پاکستان بار کونسل کے رکن ہیں اور انہوں نے جنوری 2000 میں مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایاتھا۔