Tag: صدر موبائل مارکیٹ

  • کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ کے ملازمین سے12 لاکھ روپے چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتارملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے صدرموبائل مارکیٹ میں بارہ لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے دو ملزموں کو گرفتارکرلیا، ملزمان میں راشد اور مصلب شامل ہیں تاہم ملزمان کا تیسرا ساتھی نوررحمان 13 ستمبر کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی اور حوا گوٹھ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں سمیت چھ ملزموں کو پکڑ لیا، حوا گوٹھ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اورنگی ٹاون پولیس نے شہری سے لوٹ مار میں مصروف 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد موقع سے گرفتار کیا۔

    ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مال مسروقہ، موبائل فونزاورموٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں ہیں ، جس کے بعد پولیس نے ملزمان سے برآمد موبائل فون اوردیگر اشیاء متاثرہ شہری کے حوالے کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

  • صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے سے کے الیکٹرک کا تعلق نہیں، ترجمان

    صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے سے کے الیکٹرک کا تعلق نہیں، ترجمان

    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ عمارت کے اندر پیش آیا۔ اس واقعے میں کے الیکٹرک کا انفرا اسٹرکچر بشمول سب اسٹیشن محفوظ حالت میں ہے۔

    ترجمان کے۔ الیکٹرک کے مطابق موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی اور حفاظتی پروٹوکول کے تحت علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی۔

    علاقے کی بجلی تاحال بند ہے، کےالیکٹرک کا عملہ حادثے کی جگہ پر ریسکیو حکام کی مدد کے لیے موجود ہےجبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوع پر موجود ٹیموں کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد متعلقہ جگہ کی بجلی بحال کردی جائے گی۔

  • کراچی :صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    کراچی :صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    کراچی : صدر  کی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ملزمان موبائل مارکیٹ ڈیلر سے 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان موبائل مارکیٹ کے ڈیلر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واردات نجی کمیونی کیشن کےآفس میں 10 جنوری کی شام رپورٹ ہوئی، اس دوران ملزمان 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لے کر فرار ہوئے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شام 4 بجکر 35 منٹ پر چار مسلح ملزمان آفس میں داخل ہوئے تمام ملازمین پر تشدد کیا اور واردات کی46لاکھ نقدی اور 77 لاکھ روپے مالیت کے چیک لے گئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے تاہم پولیس نے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • کراچی  : صدر موبائل مارکیٹ میں36 گھنٹے تک چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں36 گھنٹے تک چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : موبائل مارکیٹ میں طویل ترین چوری کرنے والا ملزم 36 گھنٹے تک مارکیٹ موجود رہا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں موبائل مارکیٹ میں طویل ترین چوری کی واردات ہوئی ہے، پریڈی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس پی امجد حیات نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے دوران واردات سی سی ٹی وی کیمرے پر اسپرے بھی کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے واردات میں چوری کئے گئے80فیصد موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم یاسر نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ہفتے کی رات سے پیر کی صبح تک موبائل مارکیٹ میں ہی چھپا رہا۔

    اس نے واردات کیلئے کھانے پینے کا انتظام بھی کر رکھا تھا، ایس پی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم نے بینک کے بھی تالے کاٹے، مگر واردات میں ناکام رہا۔

     

  • کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، 12 دکانیں سیل

    کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، 12 دکانیں سیل

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، صدر موبائل مارکیٹ کہتے ہیں 12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی

    صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم کے پریونشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران عمارت کا محاصرہ کیا گیا اور نویں منزل پر دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران مقامی تاجروں سے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جسکو رینجرز اہلکاروں کے لاٹھی چارج کرکے نے ناکام بنادیا۔

    صدر موبائل مارکیٹ ادریش میمن کے مطابق قانون نافز کرنے والے اداروں نے مطلوبہ دستویزات نا ملنے پر 12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فون اور دیگر اشیا موجود ہیں تاہم سیل کی گئی دکانوں سے کوئی غیر قانونی سامان برآمد نہیں ہوا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ رینجرز سے مکمل تعاون کیا گیا ہے، تاجروں میں موجود کالی بھیڑوں کا سفایا ہونا چاہیئے۔ ادریس میمن کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم پریونشن ڈیپارٹمنٹ کا کام پورٹ پر ہوتا ہے، آج دوبارہ کارروائی کی جائیگی اور دستویزات بھی طلب کیئے جائینگے۔ تاہم 5 گھنٹے تک کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا جسکے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

  • کراچی: رات گئے صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی: رات گئے صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی : رات گئے کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کی دکان میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگریڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پایا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانگ آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر صدر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    فائربریگییڈ کے عملہ نے بروقت کاروائی کرکے آگ پرقابو پالیا اور مارکیٹ کو بڑے نقصان سے بچالیا۔