Tag: صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال

  • میں پہلے مسلمان، پھر پاکستانی اور پھرمیمن ہوں، صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال

    میں پہلے مسلمان، پھر پاکستانی اور پھرمیمن ہوں، صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال

    لندن: صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ میں پہلے مسلمان، پھر پاکستانی اور پھر میمن ہوں، میمن نوجوانوں کوا پنی شناخت پر فخر ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بائیسویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر لیسٹر میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں پہلے مسلمان، پھر پاکستانی اور پھر میمن ہوں، میمن نوجوانوں کوا پنی شناخت پر فخر ہونا چاہیے۔

    صدرورلڈ میمن آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ میرے دور میں پانچ سو جماعتوں پر مشتمل میمن فیڈریشن انڈیا بھی ڈبلیو ایم او کا حصہ بنی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    سلمان اقبال نے ڈبلیو ایم او سینٹر لیسٹر کیلئے دو لاکھ پاؤنڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلےسال جنرل میٹنگ جدہ میں کریں گے، جدہ میں ڈبلیو ایم او کی اے جی ایم نہ کرسکے تو امریکا میں کریں گے۔

    ظہرانے میں نائب صدر ڈبلیوایم اومحمودشیخانی،سیکریٹری جنرل بشیرستار،گلوبل لیڈیزونگ کی چیئرپرسن شبانہ عبدالرزاق اورمیمن کمیونٹی کے سیکڑوں رہنماؤں نے شرکت کی۔

    دوسری جانب ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بائیسویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر لیئسٹر چیپٹر ایم اے ایل نے ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    جس میں سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور صدر ڈبلیو ایم او سلمان اقبال، نائب صدر محمود شیخانی، سیکریٹری جنرل بشیر ستار، چئیرپرسن گلوبل لیڈیز ونگ شبانہ عبدالرزاق، خرم کالیا، کامران غنی اور اشرف ستار سمیت پوری دنیا سے آئے ہوئے ڈبلیو ایم او کے عہدیدران نے شرکت کی-

    یاد رہے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بائیسویں سالانہ میٹنگ کے دوسرے روز کی صدارت ڈبلیو ایم او کے صدر سلمان اقبال نے کی۔

    ڈبلیو ایم او کےپاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، مڈل ایسٹ، امریکا، یوکے،یورپ، سری لنکا چیپٹرز، گلوبل لیڈیزونگ اور گلوبل یوتھ ونگ کے صدور وچیئر پرسنز نے سالانہ رپورٹس پیش کیں، جن میں گزشتہ سال کی کارکردگی اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    صدرڈبلیوایم او سلمان اقبال، سیکریٹری جنرل بشیرستار و دیگر نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجاویزدیں۔

    سلمان اقبال نے ہدایت کی تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کو ترجیح دی جائے جبکہ اجلاس میں گلوبل لیڈیز ونگ اور گلوبل یوتھ ونگ کیلئے بھی اہم فیصلے کئےگئے اور ٹریژرر وسیم عادل نے سالانہ آڈٹ رپورٹ کاجائزہ پیش کیا۔

  • صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے پاکستان میں پہلی مرتبہ لوکل ایسمبلڈ الیکٹرک کار کی رونمائی کردی

    صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے پاکستان میں پہلی مرتبہ لوکل ایسمبلڈ الیکٹرک کار کی رونمائی کردی

    کراچی : صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے پاکستان میں مقامی طورپر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کردی۔

     پیٹرول اور ڈیزل کی آئے روز قیمتوں میں اضافے سے پریشان پاکستانی اس خرچے سے جان چھڑانے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ پاکستان میں مقامی طورپر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار کا افتتاح ہوگیا۔

    پااکستان میں پہلی مرتبہ مقامی طور پر ایسمبلڈ الیکٹرک کار پرنس آٹو مائن کے پلیٹ فارم سے لانچ کردی گئی ہے، ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر سلمان اقبال نے سیریس تھری کی رونمائی کی اور اس پراڈکٹ کو جدید دور کا تحفہ قرار دیا۔

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای وی کار ایک چارج میں 400 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکے گی جبکہ کار کی بیٹری آدھ گھنٹے میں چارج ہوجاتی ہے اور نو سیکنڈ میں صفر سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتارپکڑلیتی ہے

    سیرس تھری ایک فیملی کار ہے جو ہر پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے، جو پاکستان کی ترقی میں لوکل ایسمبلڈ الیکٹرک وہیکلز نمایاں کردار ادا کرے گی۔