Tag: صدر ٹرمپ کے مواخذے

  • اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان  کا صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا اعلان

    اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کا صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا اعلان

    واشنگٹن : امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کاروائی کا اعلان کردیا، صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو ہراساں کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدرٹرمپ کے مواخذےکی کارروائی کااعلان کردیا، اقوام متحدہ میں میڈیا سے گفتگو میں نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ صدرآئینی اقدارکی خلاف ورزی کررہے ہیں، صدر کو لازمی طورپر جواب دہ ہونا چاہیے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

    امریکی حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی کے رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی مخالفت کردی، امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کےقائد میک کارتھی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عوام کو سیاست سے پہلے رکھا جائے۔

    مواخذے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ٹرمپ سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مواخذےکی کارروائی کاعلان صدرکوہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

    یاد رہے 13 سمتبر کو امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدرٹرمپ کے مواخذے سےمتعلق تحقیقات تیز کرنے کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ تحقیقات کی روشنی میں قانون ساز فیصلہ کرسکیں گے کہ صدرٹرمپ کے مواخذے کی سفارش کی جائے یا نہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی گونج

    خیال رہے ایوان نمائندگان کے ایک سو پینتیس ڈیموکریٹ ارکان صدرٹرمپ کے مواخذے کے حامی ہیں، مواخذے کو کامیاب بنانےکے لیے دوسو اٹھارہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔

  • امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی گونج

    امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی گونج

    واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نےصدرٹرمپ کے مواخذے سےمتعلق تحقیقات تیز کرنے کی منظوری دے دی، تحقیقات کی روشنی میں قانون ساز فیصلہ کرسکیں گے کہ صدرٹرمپ کے مواخذے کی سفارش کی جائے یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی گونج سنائی دی ، ڈیموکریٹک رکن جیرالڈ نیڈلر کی سربراہی میں ایوان نمائندگان کی اکتالیس رکنی عدالتی کمیٹی نے صدر ٹرمپ کےخلاف تحقیقات تیز کرنے کی منظوری دے دی۔

    کمیٹی نے سترہ کے مقابلے میں چوبیس ووٹوں سے قرارداد کی منظوری دی۔

    عدالتی کمیٹی نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے سے متعلق ایک نیا طریقہ کار طے کیا ہے، یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب قانون ساز اسمبلی میں کارروائی کے چالیس سے کم دن رہ گئے ہیں۔

    جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ میں کمیٹی کے چیئرمین کو معلومات کے تجزیے، مواخذے اور گواہوں سے متعلق طریقہ کار طے کرنے کیلئے اجلاس بلانے کا اختیار دیا گیا، صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم سے پیش کردہ معلومات کا تحریری جواب بھی طلب کیا جائے گا۔

    خیال رہے ایوان نمائندگان کے ایک سو پینتیس ڈیموکریٹ ارکان صدرٹرمپ کے مواخذے کے حامی ہیں، مواخذے کو کامیاب بنانےکے لیے دوسو اٹھارہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔

  • کانگریس میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آرٹیکلز متعارف

    کانگریس میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آرٹیکلز متعارف

    واشنگٹن : امریکہ میں ڈیموکریٹس کانگریس مین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آرٹیکلز متعارف کرا دیے ہیں، کانگریس اراکین کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں روس کیخلاف ایف بی آئی کی تحقیقات پر بھی پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک کانگریس مین سٹیو کوہن نے دیگر کانگریس مینوں کے ہمراہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف متعدد آرٹیکلز متعارف کروا دئے ہیں۔

    ٹرمپ پر ایک الزام یہ ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت پر ایف بی آئی کی تحقیقات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

    صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ وہ معتبر خبریں فراہم کرنے والے اداروں کو جعلی نیوز جیسے القاب سے پکارتے ہیں جبکہ عدالتوں اور ججز کی توہین کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔

    اسٹیو کوہن کانگریس مین کانگریس مین کا کہنا ہے کہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے باوجود صدر ٹرمپ نے آج تک ادا کئے جانے والے ٹیکسوں کی تفصیلات عوام کو فراہم نہیں کیں، جبکہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹلز میں غیر ملکی مندوبین اور لابنگ کیلئے منعقد کی گئی تقریبات سے کروڑوں ڈالرز کی آمدن کی۔


    مزید پڑھیں : امریکی انتخاب میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سمیت3افراد پرفردجرم عائد


    صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا کہ امریکی حکومت ٹرمپ کے نجی کاروبار اور تفریح کی سہولیات پر بھی سیکورٹی کے نام پر لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ٹرمپ کیخلاف مواخذے کے آرٹیکلز ان کیخلاف کانگریس میں مواخذے کی تحریک لانے کیلئے ناکافی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کانگریس مین اور سینیٹرز کی ای بڑی تعداد سمیت ٹرمپ کے دیگر مخالفین خصوصی نمائندے رابرٹ ملر کی تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    مواخذے کی قرارداد پر کانگریس مین سٹیو کوہن کے علاوہ، لوئس گوٹریز، ایل گرین، مارشیا فج، ایڈریانو ایسپلاٹ اور کانگریس مین جان یارمتھ نے بھی دستخط کئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔