Tag: صدر پاکستان ممنون حسین

  • خودکش حملے اور دہشت گردی فساد فی الارض ہے: صدر ممنون حسین

    خودکش حملے اور دہشت گردی فساد فی الارض ہے: صدر ممنون حسین

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ خودکش حملے اور دہشت گردی فساد فی الارض ہے۔ فرائض کی عدم ادائیگی کے باعث ملک میں مسائل بڑھے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیغام پاکستان کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔

    تقریب سے صدر مملکت ممنون حسین نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے مسئلے پر جمع ہوئے جس نے 3 دہائیوں سے متاثر کر رکھا ہے۔ پاکستان کے عوام اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔ پاکستانی عوام اتحاد سے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرے گی۔

    صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں مسلم امہ اس مسئلے سے متاثر ہو رہی ہے۔ ’اسلام امن، رواداری، انصاف کا دین ہے۔ خودکش حملے، دہشت گردی فساد فی الارض کے زمرے میں آتے ہیں۔ خوشی ہے متفقہ فتوے کو اداروں کی تائید بھی حاصل ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم غیر معمولی سنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف بھاری جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔ ’عہد کرلیں ایسی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی جس سے ہمارا نقصان ہوا۔ پیغام پاکستان میں تمام طبقات کو شامل کرنے کی ضرورت ہے‘۔

    صدر ممنون کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان ملک میں امن کی جانب اہم قدم ہے۔ قومیں ان مسائل کا جائزہ لیتی ہیں جن سے انہیں مشکلات ہوتی ہیں۔ فرائض کی عدم ادائیگی کے باعث ملک میں مسائل بڑھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی رائے کا احترام نہ ہونے پر فرقہ واریت جنم لیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترقی کے نام پر بے تحاشا قرضے لیے لیکن کام کچھ نہیں ہوا، صدر پاکستان

    ترقی کے نام پر بے تحاشا قرضے لیے لیکن کام کچھ نہیں ہوا، صدر پاکستان

    بنوں : صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوامی پروجیکٹس کے نام پر قرضے لیے گئے لیکن نہ تو ڈیم بنے، نہ اسپتال تعمیر ہوئے اور نہ ہی تعلیمی شعبے میں کچھ کام ہوا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی بنوں کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر پاکستان نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں 14 ہزار 8 سو ارب روپے قرض لیا گیا لیکن وہ کہاں استعمال ہوا؟ کوئی نہیں جانتا.

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام حکمرانوں سے پوچھیں کہ اتنے قرضے لیے تو اب تک ڈیم کیوں نہ بن سکے؟ اور اسپتال، ڈیم، روزگار اور تعلیم کے نام پر لیا گیا قرضہ آخر کہاں گیا ؟ عوام یہ سوالات پوچھنے کا پورا اختیار ہے.

    انہوں نے سی پیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اور اس اہم معاشی منصوبے سے صرف چین اور پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک نے بھی امیدیں وابستہ کر لی ہیں.

    صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے لیکن کرپشن نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے جس کی وجہ سے ملک بدحالی کی جانب راغب ہے چنانچہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن بن چکا ہے جس کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے.

    قدرت نے ہمیں ترقی کے لئے راہداری کی شکل میں اس صدی کا عجیب و غریب منصوبہ دیا ہے مگر اس سے فائدے کے لئے ہمیں جدید سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کو اہمیت دینا ہوگی.

    انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ نقصان جھوٹ، مکر، فریب اور مداری کی سیاست نے پہنچایا ہے لیکن کرپشن کرنے والے اور جھوٹ کا سہارا لینے والے جان لیں کہ سب سے بڑا منصف اللہ ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں سے حساب لے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صدرِ پاکستان سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    صدرِ پاکستان سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات سے اسلامی برادری مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے بحرین کے وزیرِ خارجہ خالد بن احمد سے ملاقات کے دوران کہی، صدرِ ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور دونوں ملک مشترکہ تاریخی اقدار اور ثقافت رکھتے ہیں۔

    صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم موجودہ صلاحیت سےمطابقت نہیں رکھتا اس لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کےحجم میں اضافےکی اشد ضرورت ہے۔

    ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان ممنون حسین نے بحرین کے وزیر خارجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کےشعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر ذور دیا اور دونوں ملکوں نے توانائی ، دفاع ،زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

    بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا کہ فریقن نے آج زراعت اور سفارتی خدمات کی تربیت میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق دفاع ، معیشت اور سیاسی مشاورت میں تعاون کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ممنون حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحرین اسلامی برادر ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے اور پاکستان سے تو بحرین کے تعلقات دیرینہ رہے ہیں اور گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس تعلق میں مزید مضبوطی، استحکام اور پائیداری آئے گی۔

  • مقبوضہ کشمیر کو غیر قوجی علاقہ قرار دیا جائے،صدر ممنون حسین

    مقبوضہ کشمیر کو غیر قوجی علاقہ قرار دیا جائے،صدر ممنون حسین

    مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ممنون حسین نے تحریک آزادی کشمیر میں جانیں قربان کرنے والوں کو سلام تحسین پیش کیا۔

    صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیرکی تحریک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے،کشمیری عوام کے حوصلے اور جوش و جذبےکی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

    صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ مقبوضہ کشمیرکےنہتے اوربہادرعوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    انہوں نے عالمی قیادت کو مخاطب کر کے کہا کہ امید ہے عالمی ضمیر اب خاموش نہیں رہے گا اور مظالم کے باوجود انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں،انسانی حقوق کی تنظیمو ں کو اجازت نہ دی گئی تومقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوگی ہے۔

    صدر ممنون حسین نے کہا کہ کنٹرول لائن کے اطراف کشمیری بھارتی جارحیت کا شکار رہتے ہیں جمہوریت کےدعوےداروں نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا سو سے زائد افراد کو پیلٹ گنوں سے آنکھوں سے محروم کیا جا چکا۔

    صدر پاکستان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی حمایت ہمارے خون میں شامل ہےمقبوضہ کشمیر میں عوام کے جان و مال ہر وقت خطرے میں گھرےہیں برہان وانی کی شہادت سے جدوجہد کشمیر نئے مرحلے میں داخل ہوگئی۔

    طویل عرصے بعد آزاد کشمیر کی قیادت ذہین دانشمندلوگوں کے ہاتھ میں ہے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر عوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں،جمہوریت کےدعوے داروں نے کشمیریوں سے عبادت کا حق بھی چھین لیا۔

    اپنے خطاب کے آخر میں صدر پاکستان نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے کشمیریوں کے خلاف کالے قانون کو واپس لیا جائے اور کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دے کرمقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور آتشیں اسلحہ کا استعمال بند کیا جائے۔

  • عوام ویلنٹائن ڈے نہ منائیں کیوں کہ یہ دن اسلامی روایت کا نہیں، ممنون حسین

    عوام ویلنٹائن ڈے نہ منائیں کیوں کہ یہ دن اسلامی روایت کا نہیں، ممنون حسین

    اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے نہ منائیں کیوں کہ یہ دن اسلامی روایت کا نہیں، بلکہ مغرب کا حصہ ہے۔

    تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبد الرب نشتر کی برسی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کا ہماری ثقافت و روایات سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے یہ دن منانے سے گریز کرنا چاہیے۔

    صدر ممنون حسین نے کہا کہ مغربی ثقافت میں پائی جانے والی خرابیوں نے ہمارے ایک پڑوسی ملک کو بُری طرح متاثر کیا ہے، جس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نصاب تعلیم کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے اور نظریہ پاکستان کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے کام جاری ہے اور جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ملک میں نیا نصاب تعلیم رائج کیا جائے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے عظیم رہنماؤں کے خیالات اور فلسفہ اپنانے سے ترقی کرسکتا تھا اور بین الاقوامی برادری میں ایک ممتاز حیثیت حاصل کرسکتا تھا، جس کا کبھی ہمارے بانیان نے خواب دیکھا تھا، لیکن بدقسمتی سے ہم نے اپنے جغرافیائی محل وقوع کا پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا۔

    تاہم اب حکومت پاک۔ چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کے ذریعے ملک کو خوشحالی کی نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، قائد اعظم کی قیادت میں سردار عبد الرب نشتر اور دیگر رہنماؤں کی جدو جہد کے باعث وجود میں آیا، اب ہمیں اپنے بانیان کے نقش قدم پر چل کر ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی ضرورت ہے۔

  • دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صدر ممنون حسین

    دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صدر ممنون حسین

    صدر پاکستان ممنون حسین کہتے ہیں کہ حکومت خطے میں پائیدار امن اور ترقی کی خواہاں ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صدر پاکستان ممنون حسین نے سیفما قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خطے میں پائیدار امن اور ترقی کی خواہاں ہے، صدر کا کہنا تھا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک کی ترقی میں میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے امید ہے میڈیا نفرتیں ختم کرکے ہم آہنگی کو پھیلانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔