Tag: صدر پاکستان

  • حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پُر عزم ہے: صدر مملکت

    حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پُر عزم ہے: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پُر عزم ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ مچھ میں 11 کان کنوں کا قتل گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ہے، اللہ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔

    واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیرے میں سوئے کان کنوں کو پہلے یرغمال بنایا، پھر ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹ دیے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچی تھیں، اور زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج بھی کئی کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔

    مرنے والے تمام افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مچھ گیشتری کی کوئلہ فیلڈ میں رونما ہونے والے واقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کان کنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں امن ملک دشمنوں سے ہضم نہیں ہو رہا، واقعے کا مقصد سی پیک کے منصوبے اور صوبے کی ترقی سبوتاژ کرنا ہے۔

  • تاریخی اقدام : بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری

    تاریخی اقدام : بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دیتے ہوئے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ، جس میں وزیراعظم نے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری خرچ پروی آئی پی اخراجات کاکلچرختم کریں۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانون سازی پر کام تیز کر دیا ہے ، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کابل جلدپارلیمنٹ میں پیش کریں گے ، انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہوگا۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا، صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سربراہان نےایک سےزائدرہائشگاہوں کوکیمپ آفسزکادرجہ دیا، سیکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ ،ٹیلی فون مد میں کروڑوں خرچ ہوئے۔

  • ترکی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا: اردوان کا صدر پاکستان کو فون

    ترکی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا: اردوان کا صدر پاکستان کو فون

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو فون کر کے کہا ہے کہ ترکی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کر کے بقر عید کی مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب کو عید کی مبارک باد دی۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب دنیا کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں، کرونا وبا نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    صدر عارف علوی نے فون پر گفتگو کے دوران کرونا کے خلاف عالمی جنگ میں ترکی کے کردار کو سراہا، صدر مملکت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی اور خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے والے بھارتی مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔

    ترک صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

    صدر مملکت نے ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ بھارتی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، کرونا بحران کے باوجود قابض حکومتوں کے فلسطین اور کشمیر میں مظالم جاری ہیں۔

    ترک صدر رجب اردوان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ترکی کے اہداف ایک ہیں، ترکی کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

    دریں اثنا، ترک صدر نے عارف علوی کو کرونا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی۔

  • صدر پاکستان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج، درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ

    صدر پاکستان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج، درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر پاکستان عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی اور درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا گیا ،فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے جاری کیا۔

    تحریری فیصلہ 2 صفحات پر مشتمل ہے،عدالت نے صدر پاکستان عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔

    فیصلے میں کہا گیا عدالت کا وقت انتہائی قیمتی ہے، غیر قانونی مقدمے بازی کو برخاست ہونا چاہئے، فضول درخواستیں دائر کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

    تحریری فیصلے میں عدالت نے درخواست کو غلاظت قرار دے کر 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا اور کہا جرمانے کا رقم عدالت کی جانب سے مقرر کردہ جیل میں قیدی کے وکیل کو دیئے جائیں گے۔

  • مزدوروں کے عالمی دن پر صدر سمیت سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

    مزدوروں کے عالمی دن پر صدر سمیت سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

    اسلام آباد: صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن پر پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ورکرز کا کردار بہت اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت محنت کشوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مزدوروں کی تاریخی،بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقے کے ریلیف کے لیے احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام کا آغاز کر دیاگیا،حکومت محنت کشوں کے حقوق کا موثر انداز میں تحفظ کرےگی۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یوم مزدو کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے لڑتے ہوئے مزدور، محنت کش ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ہر خاندان،محلہ،علاقہ اپنے قریب مزدور، محنت کش اور مستحق افراد کی مدد کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریلوے سے کسی مزدور کو بےروزگار نہیں کیا جائےگا،ایم ایل ون سے ایک لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے مزدوروں کا امتحان لیا ہے، کرونا سے نجات کے لیے اللہ سے مدد مانگنی ہوگی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں کسی ملازم کو نکالنے پر پابندی لگائی،سندھ میں لاکھوں بے روزگار مزدوروں اور اہل خانہ کو دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسی معیشت کی تشکیل دیں گے جہاں مزدوروں کا استحصال نہ ہو،پیپلز پارٹی نے ملک میں پہلی لیبر پالیسی کا اجرا،ان کی محنت کی قدر کو تسلیم کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مزدوروں کے ان رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے مزدروں کے حقوق کے لیے قربانیاں دیں۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری کی مذمت کرتا ہوں: صدر مملکت

    کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری کی مذمت کرتا ہوں: صدر مملکت

    مظفرآباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کی مذمت کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفر آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں بھارت میں مسلمانوں پر تشدد، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہوں۔

    صدرمملکت نے کہا کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات کیے، رمضان کے حوالے سے حکومت کی علما کے ساتھ مشاورت ہوئی، اس مشاورتی عمل میں آزاد کشمیر کی قیادت بھی شامل تھی، رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول پر عمل کر کے ہی عظیم قوم بنا جا سکتا ہے۔

    ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھارت کے خلاف شدید احتجاج

    انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی نوعیت مختلف ہے، کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے۔ قبل ازیں، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفرآباد پہنچے تو ہیلی پیڈ پر صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے ان کا استقبال کیا، عارف علوی نے ایوان وزیر اعظم میں کرونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے، 14 اپریل کو بھی ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 47 سالہ شہری عالم دین شدید زخی ہو گیا تھا جس پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔

  • ملک کے نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ

    ملک کے نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ

    اسلام آباد: ملک کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ طے پا گیا، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں سربراہ ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس بھی شریک تھیں۔

    ملاقات میں صدر پاکستان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس منصوبے میں نوجوانوں کے متحرک کردار پر گفتگو کی۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل مہارت کے مواقع بھی فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ مصنوعی ذہانت پر توجہ ضروری ہے، ملکی ترقی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام تیز کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بہت آگے نکل چکے، پاکستان نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کرے گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید اسکل سیٹ اپ فراہم کرنا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان منصوبے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے، اہم فیصلے کرلیے ہیں، نوجوانوں کو معیشت میں متحرک شراکت دار بنائیں گے۔

  • وفاقی حکومت صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے،عارف علوی

    وفاقی حکومت صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے،عارف علوی

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں سندھ کے لیے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، معیشت میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے، عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، صوبے کے مسائل کا حل باہمی گفت وشنید سے نکالا جاسکتا ہے۔

    سندھ میں یوتھ منسٹر ہی نہیں، نوجوان کہاں جائیں: عثمان ڈار

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ کا حال یہ ہے کہ صوبے میں یوتھ منسٹر ہی نہیں۔

  • صدر پاکستان نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

    صدر پاکستان نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی

    ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ سمیت اعلیٰ عسکری وسول افسران نے بھی شرکت کی۔

    جنرل ندیم رضا کو ملکی دفاع کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 21 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

  • منشیات کے خاتمےکے لیے گورنر سندھ کے اقدامات قابل ستائش ہیں، عارف علوی

    منشیات کے خاتمےکے لیے گورنر سندھ کے اقدامات قابل ستائش ہیں، عارف علوی

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منشیات کے خاتمےکے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد منشیات پر آگاہی مہم، تعلیمی اداروں سے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر گفتگو کے ساتھ انسداد منشیات کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سی پی ایل سی میں انسداد منشیات سیل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ اے این ایف، پولیس، سی پی ایل سی کے تعاون سے آگاہی مہم جاری ہے۔

    اس موقع پر صدرِ پاکستان نے کہا کہ منشیات کے خاتمےکے لیے گورنرسندھ کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نےکہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ملوث عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینا وقت کا تقاضہ ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو موذی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تسلسل سے آگاہی مہم چلانا ہوگی، والدین بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔