Tag: صدر پی ایف یو جے

  • پیکا ایکٹ ترمیمی بل ہمارے لیے زندگی موت کا معاملہ ہے،  صدر  پی ایف یو جے

    پیکا ایکٹ ترمیمی بل ہمارے لیے زندگی موت کا معاملہ ہے، صدر پی ایف یو جے

    اسلام آباد : پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل ہمارے لیے زندگی موت کا معاملہ ہے، اسی ہفتے احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پیکا ایکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی جب بھی قانون لائیں گے مشاورت کریں گے۔

    صدر پی ایف یوجے نے بتایا کہ پچھلےدورحکومت میں بھی پیکا ایکٹ کو ہم نے چیلنج کیا تھا، پچھلےدورحکومت میں پیکاایکٹ کیخلاف فرحت اللہ بابر،مریم اورنگزیب بھی درخواست لائے تھے۔

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کوئی جماعت اپوزیشن میں ہوتو میڈیا اس کی آنکھ کا تارا ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : صحافتی تنظیموں کا پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک گیر احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

    انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری حکومت ہر دن کےساتھ اقدامات کرتی ہے لیکن حکومتیں مستقبل میں بہتری کیلئے اقدامات نہیں کرتی ، ہوسکتاہے اس بل میں کوئی اچھی چیزیں بھی ہوں لیکن دیکھنایہ چاہیے کہ اس قسم کے بل کوصحافی بہترکرسکتاہے یا کوئی اور۔

    پی ایف یوجے کے صدر نے مزید بتایا کہ صحافی تنظیموں سے کسی سطح پر بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم پر مشاورت نہیں ہوئی، ماضی میں پی ٹی آئی دورمیں میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نام پر بل لایا جارہاتھا، ہم نے میڈیاڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کیخلاف کیمپ لگایا تھا، اس کیمپ میں اپوزیشن جماعتیں ن لیگ،پی پی،ایم کیوایم سمیت دیگرجماعتیں آئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورکی اپوزیشن جماعتوں نے وعدہ کیاتھا کالے قانون ختم کریں گے لیکن حکومت نے پیکاایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ہماری احتجاجی کال پرتوجہ نہیں دی۔

    افضل بٹ نے بتایا کہ صحافیوں نے پیکاایکٹ ترمیمی بل کو مسترد کردیا ہے اس بل کا مقصد یہ ہے کہ صحافت چھوڑ کر فروٹ ،سبزیوں کا ٹھیلا لگالیں، گزشتہ روزجوائنٹ ایکشن کمیٹی میں لائحہ عمل طے کیاگیا ہے، آج پی ایف یو جے کا بھی پیکاایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اجلاس ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل ہمارے لیے زندگی موت کا معاملہ ہے، اسی ہفتے احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔

  • ہتک عزت بل : صحافیوں نے  ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    ہتک عزت بل : صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    لاہور : صحافیوں نے پنجاب حکومت کے ہتک عزت بل کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی اور کہا حکومتی اقدام کیخلاف ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حکومتیں تیزی سے اس طرح کام کرتی ہیں،ان کے عزائم کچھ اور تھے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ قانون ہو

    صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ صحافی خود کو کبھی قانون سے بالا نہیں سمجھتے، جو چیز اچھی ہوگی اسے سراہیں گے،حکومت سےمذاکرات بھی ہوئے، حکومت نےایڈووکیٹ جنرل کو بٹھایا،ہم بھی اپنےوکلاسےمشاورت کرتے

    افضل بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رات کے اندھیرےمیں بل پیش کیا،اپوزیشن،صحافیوں نےبائیکاٹ کیا، پنجاب حکومت کے اقدام کےخلاف پورے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ لگ یہ رہاتھاکہ حکومت بل پیش کرےگی منظورنہیں کرےگی، ہم بھی فیک نیوز کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ایک صحافی سچ بولتا ہے تو اس کیخلاف ٹرولنگ شروع ہوجاتی ہے۔

    صدر پی ایف یو جے نے مزید کہا کہ فیک نیوز کا سب سے بڑا متاثر میں خود ہوں، ہم فیک نیوزاورکردارکشی کاخاتمہ کرناچاہتےہیں، سیاسی جماعتوں کے ترجمان صحافیوں کابھی راستہ روکناچاہتے ہیں۔

    دوسری جانبصدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری کا کہنا ہے جب پیکاقانون موجود ہے تو نئے قانون کی کیا ضرورت، نئے قانون کے خلاف عدالت جائیں گے، آزادی صحافت پرقدغن برداشت نہیں کریں گے۔

  • اے آر وائی کے لائسنس کی معطلی،   صدر پی ایف یو جے نے خبردار کردیا

    اے آر وائی کے لائسنس کی معطلی، صدر پی ایف یو جے نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اے آر وائی کا لائسنس بحال نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اے آر وائی کے لائسنس معطلی پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی پر وقتی طور پر مشکل وقت ہے جو ٹل جائے گا ، یہ معمول بن گیا ہے کہ قصور کسی کا بھی ہو اے آر وائی بند کردو۔

    صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ پیمرا نے پاکستان کے قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، چیئرمین پیمرا کو اس معاملے سے متعلق وضاحت دینی پڑے گی۔

    افضل بٹ نے کہا کہ اے آر وائی کے معاملے پر پیمرا نے خود منصب بن کر اسکا لائسنس معطل کردیا، ہر کسی کوصفائی کو موقع دیا جاتا ہے۔

    انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اے آر وائی کا لائسنس بحال نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا.

    صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان پہلے ہی آخری نمبروں پر ہے،حکومت اپنی غلطی کی اصلاح کرلے ورنہ پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔

  • ہیڈ آف اے آر وائی نیوز عماد یوسف کا معاملہ صحافیوں کی کمیٹی میں لایا جائے ، صدر پی ایف یو جے

    اسلام آباد : صدرپی ایف یوجے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ ہیڈ آف نیوز اے آر وائی عماد یوسف کا معاملہ صحافیوں کی کمیٹی میں لایا جائے،آج ایک صحافی کو سزاملی توکل کوئی صحافی محفوظ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صحافتی تاریخ میں پہلی بارکسی خبر کی بنیاد پر فرد جرم لگائی جارہی تھی، یہ ایسی فردجرم ہے جس میں سزائےموت اورقیدہوسکتی تھی.

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ابھی ارشد شریف شہید کےدکھ سے نہیں نکلےکہ ایسے مقدمے کا سامنا ہے، یہ فردجرم عماد یوسف پر نہیں بلکہ میڈیا کےگلے آئے گا، یہ چوری ،ڈکیتی کاکیس نہیں ہے، پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے.

    صدر پی ایف یوجے نے کہا کہ میں وفاقی وزیراطلاعات کے پاس بھی معاملہ لیکر گیا تھا لیکن محسوس ہوتا ہے وفاق کی ایما پر اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگی ہیں، ایسی صورتحال کل کسی اینکر یا ایڈیٹرکے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا اس کیس میں عماد یوسف قصوروار بنتا ہے ؟ عدلیہ اسلام آبادپولیس کو ہدایت دے کر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

    افضل بٹ نے کہا کہ ایسے کتنے کیسز کی مثال موجود ہے کہ چالان نہیں پیش کیاجاتا ہے، اسلام آبادپولیس چاہتی ہے کسی طرح عماد یوسف پر فردجرم عائد ہوجائے، عدالت سے ہم نے پھر گزارش کی کہ انصاف کیاجائے۔

    صدر پی ایف یوجے نے عدالت سے گزارش کی ہے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں نیوز کے سسٹم کو سمجھاجائے، اس کے بعدعماد یوسف کے بارے میں فیصلہ دیا جائے۔

  • امید ہے ارشد شریف  کے قاتل کیفر کردار تک پہنچیں گے، صدر پی ایف یو جے

    امید ہے ارشد شریف کے قاتل کیفر کردار تک پہنچیں گے، صدر پی ایف یو جے

    اسلام آباد : صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ سب نظریں سپریم کورٹ پرہیں، امید ہے ارشد شریف کے قاتل کیفر کردارتک پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے چیف جسٹس کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

    افضل بٹ کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے نے دو ہفتے قبل چیف جسٹس کوخط لکھاتھا، پی ایف یو جے کی جانب سے خط میں درخواست کی تھی کہ سوموٹو نوٹس لیں۔

    صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا گیا فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کاانتظارکررہےتھے، عدالت نے کہا کیا یہ ایف آئی آر کی ریکوائرمنٹ تھی کہ پہلے رپورٹ آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدالت نےحکم دیاآج ہی ارشدشریف کےقتل کامقدمہ درج کیاجائے اور کہا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کل تک عدالت میں جمع کرادیں گے۔

    افضل بٹ نے کہا کہ سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، امید ہے مجرمان کیفرکردارتک پہنچیں گے۔