Tag: صدر کا انتخاب

  • صدر کا انتخاب :  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  ووٹ نہیں  ڈال سکیں گے؟

    صدر کا انتخاب : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے؟

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صدر کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے کیونکہ صادق سنجرانی نے صوبائی اسمبلی کے ممبر کے طور پر ابھی تک حلف نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی نے صوبائی اسمبلی کے ممبر کے طور پر ابھی تک حلف نہیں لیا، حلف نہ لینے پر صادق سنجرانی بطور ممبر اسمبلی صدرکے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری ہوچکے ، صدرکےانتخاب میں ووٹرز کی لئے اسمبلی ممبر کے طور پرحلف لینا ضروری ہے۔

    صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کی نشست پر 16فروری کو کامیاب قرار پائے، آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی 16فروری کے بعد سینیٹ کے ممبر نہیں رہے، 16فروری کے بعد ان کی سینیٹ میں سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ کی ذمہ داریاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نبھا سکتے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن صدر کے انتخاب کا شیڈول کب جاری کرے گا؟

    الیکشن کمیشن صدر کے انتخاب کا شیڈول کب جاری کرے گا؟

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کردیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 41 (4) کے تحت صدر کا انتخاب جنرل الیکشن کے 30 دن کے اندر کروانا لازم ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت اسمبلیوں کی پہلی نشست الیکشن کے 21 روز کے اندر ہونا ضروری ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 فروری کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کی تکمیل ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ پروگرام کے مطابق 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

    ای سی کا کہنا ہے کہ خواہشمند امیدواران آج سے ہی کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سے حاصل کرسکتے ہیں، مزید معلومات کے اور رہنمائی کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔