Tag: صدر

  • "جب ہم جوان تھے”: وزیراعظم نے برسوں پرانی تصویر شیئر کردی

    "جب ہم جوان تھے”: وزیراعظم نے برسوں پرانی تصویر شیئر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹر پر برسوں پرانی ایک یادگار تصویر شیئر کر دی.

    تفصیلات کے مطابق عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے دو دہائیوں پرانی تصویر شیئر کی گئی.

    اس تصویر میں عمران خان کو ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے.

    وزیر اعظم نے تصویر کے ساتھ لکھا: ’’ایام جوانی کی ایک جھلک۔ صدر پاکستان منتخب ہونے پر ڈاکر عارف علوی کو دلی مبارک باد.‘‘

    یاد رہے کہ آج صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی.

    ان کے ووٹوں کی تعداد مولانا فضل الرحمان اور اعتراز احسن کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ تھی. جیتنے کے بعد انھوں‌ نے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کے عزم کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے اور انھیں‌ پارٹی کے نظریاتی گروہ میں کلیدی حیثیت حاصل رہی.

  • صدر ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

    صدر ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے اجلاس  نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی بھیجی گئی ایڈوائس پرطلب کیا۔

    واضح رہے کہ آج نگراں وزیر اعظم نے صدر پاکستان ممنون حسین کو قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری ارسال کی تھی.

    سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی،  مذکورہ اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف لیں گے.

    واضح رہے کہ خیبرپختنونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی تیرہ اگست کو طلب کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس بھی تیرہ کوہی بلانےکاامکان ہے.

    فواد چوہدری کا موقف

    پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اجلاس ہوا، تو پھر وزیراعظم کا انتخاب 16 تاریخ کوممکن ہے.

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانا حکومت وقت کا فیصلہ ہوتا ہے، نگراں حکومت نے13اگست کواجلاس کی سمری بھیجی ہے.

    مزید پڑھیں:  پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں 180ممبران کی حمایت کا دعویٰ

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو، تو 16 اگست کوعمران خان وزیر اعظم کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آج پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اوراتحادیوں کا قومی اسمبلی میں نمبر180 کراس کرگیا ہے، تحریک انصاف کووفاق میں بڑی کامیابی بی این پی(مینگل) کی حمایت کے بعد ملی۔

  • صدر اور وزیر اعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے

    صدر اور وزیر اعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے

    کراچی: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی کا دورہ کریں گے۔ دورے کے موقع پر دونوں کی مختلف مصروفیات ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نجی اسپتال کے ڈائلاسز یونٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ صدر مملکت جامعہ کراچی میں سیرت چیئر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وزیر اعظم کل صبح ٹنڈو آدم میں گیس منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

    بعد ازاں گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی کے مختلف منصوبوں پر اجلاس ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم نے چند روز قبل بھی کراچی کا دورہ کیا تھا جب شہر قائد میں بجلی کا بحران اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا۔

    وزیر اعظم نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو اپنے آپس کے معاملات حل کر کے شہر کو بجلی کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے جہاں وہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

    شہبازشریف مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وکلا کے وفد، بزنس کمیونٹی کے وفد، اینکرز، کالم نگاروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ بننے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں۔

    جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 10 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صدر ممنون حسین اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات

    صدر ممنون حسین اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

    سری لنکن صدر نے آج صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں صدور نے سارک تنظیم کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

    سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کا کہنا تھا کہ سری لنکن طلبا، افسران کے لیے پاکستانی اسکالر شپ پر شکر گزار ہیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سفری سہولتوں میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔

    سری لنکا کے صدر نے صدر ممنون حسین کو قورنیا بھی تحفے میں پیش کیے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن صدر نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: صدر کے علاقے سے 2 خواتین اغوا

    کراچی: صدر کے علاقے سے 2 خواتین اغوا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں صدر کالا پل کے قریب سڑک پر کھڑی 2 خواتین کو نقاب پوش افراد اغوا کر کے لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب مبینہ طور صبح سویرے ہائی روف میں سوار نقاب پوش افراد آئے اور سرخ پر کھڑی 2 خواتین کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

    اغوا ہونے سے بال بال بچ جانے عینی شاہد خاتون صدر پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں۔ عینی شاہد خاتون نے صدر پولیس کو تحریری طور پر مکمل واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔

    مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ صبح گھر سے دفتر کے لیے نکلی تو کالا پل کے پاس رکشہ خراب ہوگیا۔ رکشہ ڈرائیور نے سروس روڈ پر اتارا جہاں دو خواتین پہلے سے موجود تھیں۔

    ان کے مطابق کچھ دیر میں ہائی روف میں چند نقاب پوش افراد آئے اور ہمیں گاڑی میں بٹھانا چاہا، مزاحمت پر 2 نوجوان میری جانب آئے، میرے چیخنے پر نقاب پوش اغوا کار مجھے چھوڑ کر قریب کھڑی 2 خواتین کو اغوا کر کے لے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع مل گئی تھی۔ خاتون کے بیان اور اغوا کے مقام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش بھی جاری ہے۔

    پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خواتین کے اہل خانہ نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • راہول گاندھی نے کانگریس کے صدرکاعہدہ سنبھال لیا

    راہول گاندھی نے کانگریس کے صدرکاعہدہ سنبھال لیا

    نئی دہلی : راہول گاندھی نے بھارت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور سیاسی نہرو، گاندھی خاندان سے تعلق رکھنے والے راہول گاندھی نے کانگریس کے 88 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔

    نئی دہلی میں ہونے والی تقریب میں 47 سالہ راہول گاندھی کو کانگریس پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔

    راہول گاندھی 19 جون 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد میں دہرا دون کے دون اسکول چلے گئے۔

    انہوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے رولنس کالج فلوریڈا سے بی اے کیا اور اس کے بعد کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرینٹی کالج سے 1995 میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

    بھارت کی 132 سال پرانی جماعت کانگریس کے نئے صدر راہول گاندھی نے مئی 2004 کے انتخابات میں حصہ لے کر سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔

    راہول گاندھی رکن پارلیمنٹ ہونے کے ساتھ خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

    کانگریس کے نو منتخب صدر نے راہول اور ان کی بہن پریانکا نے 2006 میں اپنی والدہ سونیا گاندھی کے لیے رائے بریلی سے مہم چلائی اور انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

    راہول گاندھی 24 ستمبر2007 میں کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹر منتخب ہوئے جس کے بعد انہیں انڈین یوتھ کانگریس، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کا چارج بھی دیا گیا۔

    بعدازاں سال 2009 میں راہول گاندھی نے امیٹھی سے لوک سبھاکی نشست جیتی، جنوری 2013 انہیں گانگریس کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔

    انہوں نے 2014 کے انتخابات میں امیٹھی سے بی جے پی کی نمائندہ سمرتی ایرانی کوشکست دی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی پارٹی کی صدر تھیں اور ان کے پاس 1998 سے یہ عہدہ موجود تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایمرسن منگاگوا نےزمبابوے کے نئےصدر کا حلف اٹھا لیا

    ایمرسن منگاگوا نےزمبابوے کے نئےصدر کا حلف اٹھا لیا

    ہرارے: رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد سابق نائب صدر ایمرسن منگاگوا نے زمبابوے کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے نیشنل اسپورٹس اسٹڈیم میں ایمرسن منگاگوا کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افریقی ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

    ایمرسن منگاگوا متوقع طور پر موجودہ صدارتی مدت پوری کریں جو اگلے سال ختم ہوگی جبکہ تا حال نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    ایمرسن منگاگوا کو سابق صدر رابرٹ موگابے نے نائب صدر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا اور فوج نے مداخلت کرتے ہوئے رابرٹ موگابے کو نظربند کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ 93 سالہ سابق صدر رابرٹ موگابے کے بعد ایمرسن منگاگوا صدارت کے ممکنہ امیدوار تھے تاہم موگابے اپنی اہلیہ کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے تھے۔


    زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفیٰ دے دیا


    واضح رہے کہ رابرٹ موگابے نے ایک ہفتے سے بھی زیادہ رہنے والے سیاسی بحران کے بعد 21 نومبر کو صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کے 37 سالہ طویل حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرپشن الزامات پر نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا گرفتار

    کرپشن الزامات پر نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا گرفتار

    کراچی: سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا کو قومی احتساب ادارے (نیب) نے گرفتار کرلیا۔ علی رضا اور دیگر ملزمان پر نیشنل بینک کی بنگلہ دیش میں واقع شاخ میں 18 ارب روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

    نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے سید علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

    احاطہ عدالت سے باہر آنے پر سید علی رضا کو نیب کے تفتیشی افسر نے گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ سید علی رضا اور بینک کے 7 دیگر ملازمین پر نیشنل بینک کی بنگلہ دیش میں واقع شاخ میں 18 ارب روپے کی خرد برد کا الزام تھا۔

    مذکورہ الزامات سامنے آنے کے بعد نیب نے سید علی رضا اور دیگر ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی جس کے بعد علی رضا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے 5 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

    اس دوران علی رضا نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے تھے کہا تھا کہ وہ خود بینک کے گروپ چیفس کے ماتحت تھے جو بینک میں کسی بھی قانون ورزی کے خلاف کارروائی کے مجاز تھے۔

    علی رضا کا مؤقف تھا کہ انہوں نے 14 جنوری 2011 میں اپنا عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم 21 اگست 2015 کو انہیں نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہوا کہ وہ تفتیش کے لیے نیب میں پیش ہوں۔

    آج سندھ ہائیکورٹ میں علی رضا کے ساتھ دیگر تمام ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی جبکہ علی رضا کے ساتھ 2 ملزمان عمران بٹ اور زبیر احمد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

    نیب افسران سید علی رضا کو اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سید علی رضا کو نیشنل بینک کے صدر کے عہدے پر طویل ترین عرصے تک فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل وہ بینک آف امریکا کی جنوبی افریقہ میں واقعہ شاخ میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

    بطور صدر نیشنل بینک انہوں نے بینک کے منافعوں میں اضافہ کیا جبکہ ان کے دور میں قرضوں کی واپسی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

    سید علی رضا کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ سنہ 2006 میں بزنس ویک جریدے نے انہیں ’ایشیا کے 25 ستارے‘ نامی فہرست میں بطور صنعت کار چوتھے نمبر پر فائز کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عید الاضحیٰ پر صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے پیغامات

    عید الاضحیٰ پر صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے پیغامات

    عید الاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا۔

    صدر مملکت کا پیغام

    ریڈیو پاکستان کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ جان و مال کی اس قربانی سے اپنی انا قربان کرنے کی تربیت حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عیدین کے موقع پر ان افراد کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    صدر ممنون حسین نے تاکید کی کہ قوم خصوصی طور پر اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے دعا کرے جو بھارت سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


    وزیر اعظم کا پیغام

    عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ قوم اپنے تمام علاقائی، نسلی اور لسانی اختلافات کو بھلا کر مل کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرے۔

    وزیر اعظم نے بھی قوم سے اپنی دعاؤں میں کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے لیے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون کو اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔


    آرمی چیف کا پیغام

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو عید کی مبارک باد دی۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ امن، خوشیوں اور قربانی کا درس دیتی ہے۔