Tag: صدر

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان آزاد کشمیر کے صدر منتخب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان آزاد کشمیر کے صدر منتخب

    آزاد کشمیر: آزاد کشمیر میں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان 42 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔

    صدر کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسعود خان مسلم لیگ ن اور چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدوار تھے۔ مسعود خان کو 42 جبکہ چوہدری لطیف کو 6 ووٹ ملے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 48 اراکین جبکہ کشمیر کونسل کے 7 اراکین نے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

    دوسری جانب اپوزیشن کی جماعتوں مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان نے ابھی تک اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا لہٰذا وہ اپنا ووٹ استعمال نہیں کر سکے۔

    نو منتخب صدر مسعود خان کا تعلق ضلع پونچھ کے شہر راولا کوٹ کے نواحی گاؤں کوٹ متے خان سے ہے۔

    سنہ 1980 میں وزارت خارجہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے مسعود خان سفارتی دفتر میں مختلف عہدوں پر بیجنگ، ہیگ، نیویارک اور واشنگٹن میں تعینات رہے۔ وہ چین میں پاکستان کے سفیر رہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔

    سنہ 2003 سے 2005 کے دوران انہوں نے ترجمان وازرت خارجہ کے عہدے پر بھی کام کیا۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ مسعود خان آزاد کشمیر کے 23ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

  • ملک کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

    ملک کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اقلیتوں کےقومی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے.

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج صبح وزیراعلیٰ ہاؤس میں پودا لگا کر سندھ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے.

    وزیراعلی ہاؤس میں پودا لگا کر شجرکاری کی مہم کا آغاز کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صدر میں واقع چرچ میں پہنچے جہاں بچوں نے ڈرم بجا کر اُن کا استقبال کیا.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چرچ میں پرچم کشائی کی اور اپنی54ویں سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی آنا تھا مگر مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کرسکے.

    انہوں نے تقریب کے دوران ملک کی ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے کردار کو سراہا،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے بھی سینٹ پیٹرز برگ سے تعلیم حاصل کی،آج اساتذہ یاد آرہے ہیں.

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے لیے کام کرتی آئی ہے،سندھ حکومت نے ہندو میرج ایکٹ منظور کرایا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کی کوشش کروں گا.

    چرچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے میں کوئی تصادم نہیں،ہم سب مل کر دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں.

    ّواضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ کی ایم اے جناح روڈ پرمندر میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی اور گردوارے کا بھی دورہ کیا.

  • صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد، تہنیتی پیغامات

    صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد، تہنیتی پیغامات

    اسلام آباد: صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ الگ الگ تہنیتی پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے خوشی اور تشکر کا دن ہے۔

    صدر ممنون حسین نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید ایک تہوار نہیں، اس کا تعلق رواداری ، برداشت اور امن سے ہے، انہوں نے کہا ہے کہ قوم عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے اُن بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو وطن عزیز کی سلامتی اور ہمارے روشن مستقبل کی خاطر بے گھر ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم نواشریف کا کہنا تھاکہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے خوشی اور تشکر کا دن ہے۔ وزیراعظم نے اپنے عید پیغام میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

    عمران خان نے بھی قوم کو عید کی مبارک دی ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیئے تاہم عمران خان عید کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔

    وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں عید غریبوں، یتیموں اور نادار افراد کی مدد کا درس دیتی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے ضرب عضب میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

  • وینزویلا کے صدر کی فوج کو امریکی حملے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات

    وینزویلا کے صدر کی فوج کو امریکی حملے کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات

    کراکس: وینزویلا کے صدر نکولیس میڈیورو نے امریکی حملے کے پیش نظر فوج کو جنگی مشقیں کرنے کے احکامات صادر کردئیے ہیں۔

    وینزویلا کے دارلحکومت کراکس میں جلسے خطاب کرتے ہوئے نیکولیس میڈیورو نے کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی وینزیلا کو معاشی طور پر غیرمستحکم کرنے کیلئے ان کے ملک پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، انہیں کہا کہ کچھ قوتیں وینزیلا کو ترقی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا کے دفاع کیلئے انہوں نے فوج کو الرٹ اور جنگی مشقیں کرنے ہدایت جاری کردی ہیں ،ملک دفاع کیلئے قوم کا بچہ بچہ دشمنوں سے لڑنے کیلئے تیار ہے۔

  • امریکی صدرنے شمالی کوریاکے جارحانہ رویے کومعمولی قراردیدیا

    امریکی صدرنے شمالی کوریاکے جارحانہ رویے کومعمولی قراردیدیا

    واشنگٹن: براک اوبامانے شمالی کوریاکےجارحانہ رویے کو معمولی خطرہ قرار دیدیا، صدراوباماکہتے ہیں کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کےمسئلے سے نمٹنےاورلاحق خطرات کے مقابلے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ شمالی کوریاکےجواب میں دفاعی اقدامات کررہا ہے، انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا مسئلہ ایسا نہیں جس کا کوئی آسان حل تلاش کیا جاسکے۔

    ان کاکہناتھاکہ امریکہ اپنے ہتھیاروں سےشمالی کوریا کو تباہ کرسکتاہے لیکن ایسے کسی بھی اقدام کے نتیجے میں جہاں جانی نقصان بہت زیادہ ہوگا وہیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ شمالی کوریا امریکہ کے انتہائی قریبی اتحادی جنوبی کوریا کا پڑوسی ہے۔

    صدراوباما کے انٹرویو کے نشرہونے سے چند گھنٹے قبل ہی جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا درمیانےفاصلے تک مار کرنے والےاپنےنئےمیزائل کادوسراتجربہ کرنےکی تیاری کررہاہے تاہم اس دعوےکی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

  • صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    صدر، وزیراعظم کا یومِ دفاع پر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع پر پاک فوج سے بھرپوراظہاریکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر ڈٹ جانے والے سپاہیوں، غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

     وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن، ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن مسلح افواج اور عوام نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

     انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اندرون اور بیرون چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، خود انحصاری اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھما کہ صدر، وزیر اعظم کا اظہارِ مزمت

    پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھما کہ صدر، وزیر اعظم کا اظہارِ مزمت

    صدر، وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب، سابق صدر آصف زرداری نےتبلیغی مرکزمیں بم دھماکےکی مذمت کی ہے، وزیرداخلہ نےآئی جی کےپی کےسےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی کہتےہیں حکومت نےطالبان سے پھرمذاکرات کاآغازکردیا ہے۔

    پشاور میں تبیلغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکوں پرصدر اوروزیراعظم میاں نوازشریف نے تبلیغی مرکز میں بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آئی جی خیبر پختونخوا سے بم دھماکے پررپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ حکومت نےایک بارپھرطالبان سےمذاکرات کاآغازکردیاہے قومی سلامتی پالیسی آخری مراحل میں ہے، پالیسی دہشت گردی اور قومی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاورمیں تبلیغی مرکز کے قریب بم دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا ۔

    سابق صدر آصف زرداری، پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان نےبھی دھماکےکی سخت مذمت کی ہے۔

  • نیروبی:صدر کی جنگ بندی کی اپیل،متحارب گروپس کو مذاکرات کی دعوت

    نیروبی:صدر کی جنگ بندی کی اپیل،متحارب گروپس کو مذاکرات کی دعوت

    کینیا کے صدر اوہورہ کینیاٹا نے جنوبی سوڈان میں متحارب گروپوں سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی ختم کرکے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں۔

    کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہونے والی افریقن یونین کے اجلاس میں کینیا کے صدر نے جنوبی سوڈان کے رہ نماؤں سے اپیل کی کہ جنگ بندی کے باعث ایک لاکھ بیس ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، لہذا جو بھی مسائل ہیں، انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

  • کراچی:پنوراما سینٹرصدر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    کراچی:پنوراما سینٹرصدر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    کراچی کے علاقے صدر میں واقع پنوراما سینٹر میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعدقابو پالیا۔

    صدر میں واقع پنوراما سینٹر کی چوتھی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے کیلئے فوری طور پرفائر برگیڈ کو طلب کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام نے پہلے فائر ٹینڈر سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم پانی کے پائپ خراب ہونے کی وجہ اسنارکل کو طلب کیا گیا۔

    آگ کی شدت دیکھتے ہوئے عمارت کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا، فائر آفیسر امتیاز کے مطابق پانچ فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ لگتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، آگ سے دکانوں اور دفاتر کو نقصان پہنچا۔