لاہور (12 اگست 2025): عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے جس کی تصدیق خود گلوکار نے کی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے ہیں۔ اس افسوسناک خبر کا اعلان خود عاطف اسلم نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کیا۔
عاطف اسلم نے والد کے ساتھ اپنی ایک جذباتی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے والد کو پیار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محبت بھرا الوداعی پیغام بھی تحریر کیا ہے۔
گلوکار نے لکھا کہ میرے آئرن (مضبوط) آدمی کو آخری الوداع۔ جنت میں آرام کرو ابو جی۔
انہوں نے اپنے پرستاروں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
دریں اثنا خاندانی ذرائع نے بتایا کہ عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور انہیں چند ماہ قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
View this post on Instagram