Tag: صرافہ مارکیٹ

  • سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    سونا آج مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2390 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت (arynews.tv)

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز 2300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کے 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 413 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ایف آئی اے کی  کارروائی ،   سونے کی اینٹیں برآمد

    ایف آئی اے کی کارروائی ، سونے کی اینٹیں برآمد

    پشاور : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے صرافہ مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور 9 سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کو صرافہ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے 9 سونے کی اینٹیں ،65 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ برآمد ہونے والے سونے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ روپےسے زائد ہے جبکہ ملزمان سے ہنڈی حوالہ، غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد بھی ہوا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سال 2023: سونے کی فی تولہ مجموعی قیمت کیا رہی؟

    سال 2023: سونے کی فی تولہ مجموعی قیمت کیا رہی؟

    پاکستان میں سال 2023 بڑھتی ہوئی مہنگائی کے علاوہ سیاسی اور معاشی غیریقینی کی صورتحال میں اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، یہ سال بھی گزشتہ سال 2022کی طرح کاروباری لحاظ سے مایوس کن رہا۔

    اس سال ملک میں سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے اضافہ دیکھا گیا، دوسری جانب عالمی سطح پر بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2023ء میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 35900روپے کے اضافے سے 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے کے اضافے سے 188615روپے ہوگئی۔

    سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی۔

    سال 2023 کے دوران 10اکتوبر کو سونے کی کم ترین عالمی قیمت 1822ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 188400روپے رہی جب کہ 28دسمبر کو سونے کی بلند ترین عالمی قیمت 2105ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 222800روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کی کیفیت شامل رہی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 1371 روپے مہنگا ہوکر 95 ہزار 379 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 97 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پر بند ہوگیا ہے۔

  • مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

    مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

    کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت مستحکم رہنے کے باوجود صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 1510 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہی۔ قیمت مستحکم رہنے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام گھٹ گئے۔

    آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 300 اور 204 روپے کمی ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں آج بتاریخ 5 نومبر کو سونے کی فی تولہ خریدو فروخت 87 ہزار 500 روپے جب کہ 10 گرام 204 روپے کی کمی کے بعد 75ہزار17روپےکی سطح پر ہوئی۔

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 25 اکتوبر کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1507 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی اُس کے بعد سے قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا تھا۔