Tag: صرحا اصغر

  • صرحا اصغر کی فیملی کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    صرحا اصغر کی فیملی کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کی شوہر اور بچوں کے ہمراہ ملائیشیا میں سیر سپاٹے کی تصاویر سومل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سری اصغر ایک باصلاحیت اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ہیں، اداکارہ نے پاکستان کے مقبول ڈرامے  جیسے پیار کے صدقے، آخر کب تک، میں کام کیا ہے، وہ ایک باصلاحیت ڈانسر بھی ہیں جس کی ویڈیو اداکارہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    صرحا اصغر اب دو بچوں کی ماں بھی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ اب بہت کام ڈراموں میں نظر آتی ہیں، تاہم اب اداکارہ اپنے شوہر لالہ عمر اور اپنے دو بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے ملائیشیا میں ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صرحا اصغر نے اپنے بیٹے، بیٹی اور شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تصاویر و ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فیملی ٹائم سے بھر پوت لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ صرحا اصغر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں منفی کردار نبھا چکی ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسامہ خان، انمول بلوچ، سلمان سعید، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی ودیگر شامل تھے

  • صرحا اصغر نے نومولود بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی،نام بھی بتادیا

    صرحا اصغر نے نومولود بیٹی کی پہلی جھلک دکھادی،نام بھی بتادیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ صرحا اصغر نے اپنے چاہنے والوں کو نومولود بیٹی کی پہلی جھلک اور نام بھی بتادیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں بیٹی کی پیدائش کے ساتھ دوسری بار ماں بننے والی صرحا اصغر نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا اعلان کیا۔

    اداکارہ نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ اپنی نومولود بیٹی کی دلکش تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُن کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنی ننھی شہزادی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش ہیں، علیین مرتضیٰ’

    2015ء میں صرحا نے ڈراما سیریل ’کھوٹ‘ سے سید جبران کے ساتھ کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

    اس کے علاوہ 2020ء میں ڈراما سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں معاون کردار نے انہیں بہت مشہور کردیا۔

    تاہم اداکاری سے زیادہ صرحا کو اپنے رقص کی بدولت شہرت حاصل ہوئی، وہ رابعہ کلثوم کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں دونوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ نے کورونا کی وبا کے باعث دسمبر 2020 میں خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    واضح رہے کہ صرحا کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

  • اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صرحا اصغر اور منشا پاشا نے مشترکہ طور پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں کو پہلے جھگڑتے ہوئے اور بعد میں بگل گیر ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ اداکارائیں میک اپ روم میں اور اداکارائیں سیٹ پر ‘، شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صرحا اصغر اور لالہ عمر مرتضیٰ دسمبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم اب وہ ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔

    دوسری جانب اداکاہ منشا پاشا اور جبران ناصر نے اپریل 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تاہم اب اداکارہ منشا پاشا بھی ڈراموں میں کم نظر آتی ہیں۔

  • صرحا اصغر بھی عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    صرحا اصغر بھی عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ صرحا اصغر بھی پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے ایونٹ میں پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ڈیبیو البم لانچ کی شاندار تقریب منعقد کی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عاصم اظہر کے ایونٹ میں بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس تقریب میں صرحا اصغر نے مرون ٹاپ کے ساتھ سیاہ پینٹس زیب تن کیں، انہوں نے ’بے مطلب‘ کے ڈیجیٹل پوسٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں اور ویڈیو پر اس البم کا گانا ’کیا تو میرے بِنا‘ لگایا۔

    واضح رہے کہ 2013 میں انگریزی گانے ’دا اے ٹیم‘ کے اردو ورژن کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے گلوکار عاصم اظہر نے 11 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنی پہلی میوزک البم جاری کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر کی اس ڈیبیو البم کا نام ’بے مطلب‘ ہے جو سات گانوں پر مشتمل ہے اور ان تمام گانوں کی کامیابی کے حوالے سے عاصم اظہر پُر امید ہیں، انہوں نے اس البم میں ساتھی گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جس میں نہال نسیم، حسن رحیم سمیت ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔

  • سحری اور افطاری شوہر بناتے ہیں، صرحا اصغر

    سحری اور افطاری شوہر بناتے ہیں، صرحا اصغر

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ سحری اور افطاری شوہر لالہ عمر مرتضیٰ بناتے ہیں۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور زندگی میں شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ شادی سے قبل بہن کے ساتھ سحری اور افطاری بناتی تھی لیکن اب یہ تمام ذمہ داری شوہر نے سنبھال لی ہے اور میں صرف کھانے کو چکھتی ہوں۔

    صرحا اصغر نے کہا کہ شوہر یہ سب محبت میں کرتے ہیں اور رمضان ان کے لیے ایک تہوار کی طرح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے سسرال والے یہاں نہیں رہتے، ان میں سے زیادہ تر بیرون ملک مقیم ہیں اور میری ساس بھی سفر کرتی رہتی ہیں، گھر میں کم لوگ ہی موجود ہوتے ہیں۔

    صرحا اصغر نے کہا کہ میرے شوہر کو کھانے کا کافی شوق ہے اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ دسترخوان وسیع ہو۔

    واضح رہے کہ صرحا اصغر اور لالہ عمر مرتضیٰ دسمبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • صرحا اصغر نے اپنی ہمشکل بھارتی اداکارہ سے متعلق کیا کہا؟

    صرحا اصغر نے اپنی ہمشکل بھارتی اداکارہ سے متعلق کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی ہمشکل بھارتی اداکارہ سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں نجی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران بھارتی ڈراموں کی اداکارہ سے متعلق واقعہ سنایا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی سے کام کی پیشکش ہوئی؟

    صرحا اصغر نے کہا کہ ابھی تک تو کسی ڈرامے یا فلم کی پیشکش نہیں ہوئی البتہ اگر پیشکش ہوتی بھی ہے تو میں یہ دیکھوں گی کہ کام کس نوعیت کا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز تک مجھے بھارت میں نشر ہونے والے ڈرامے ’تھپکی پیار کی‘ کی اداکارہ جگیاسا سنگھ کی ہمشکل سمجھا جاتا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ’تھپکی پیار کی‘ کی ہیروئن جگیاسا سنگھ صرحا سے قدر مماثلت رکھتی ہیں جبکہ مذکورہ ڈرامہ 2015 سے لے کر 2017 تک جاری رہا تھا اور اس کی 704 اقساط نشر کی گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل انٹرویو میں صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ جب وقت موٹی تھی تو لوگ باڈی شیمنگ کرتے تھے، خواتین کی جسامت پر تنقید کا سلسلہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔

  • صرحا اصغر کے بیٹے کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    صرحا اصغر کے بیٹے کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے بیٹے ‘ایحان مرتضیٰ’ کی پہلی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ‘ایحان’ کی پہلی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو گود میں لئے ہوئے ہیں، جبکہ اداکارہ کے شوہر اور دیگر لوگوں نے بھی ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    صرحا اصغر کی جانب سے تصاویر شیئر کئے جانے کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے بیٹے سمیت سجاوٹ اور خوبصورت کیک کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کی شادی اپنے دوست عمر مرتضیٰ سے ہوئی تھی، جس کے بعد اس جوڑے کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

  • گریجویشن میں تھی تو زندگی کا بہت مشکل دور دیکھا، صرحا اصغر

    گریجویشن میں تھی تو زندگی کا بہت مشکل دور دیکھا، صرحا اصغر

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں گریجویشن میں تھیں تو اپنی زندگی کا بہت مشکل دور دیکھا، میری یونیورسٹی میں کچھ ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ایک چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گھر والے اور خاص کر بڑے بھائی بہت اعتماد کرتے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، مجھ سے گھر والوں نے پوچھا کہ یہ لوو افیئر ہے تو میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، گریجویشن کا وہ دور بہت مشکل تھا۔

    صرحا نے بتایا کہ بھائی بہنوں میں ان کا پانچواں نمبر ہے، انھیں گھر والوں نے زندگی میں کچھ کرنے سے منع نہیں کیا، مجھے آزادی دی ہے۔

    اپنی یونیورسٹی کے دور کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ یہ ایک بہت سنجیدہ مسئلہ تھا، اس موقع پر بھائی نے مجھے کہا کہ تم پر بہت اعتماد ہے، جب انھوں نے ایسا کہا تو مجھے لگا انھیں واقعی مجھ پر بہت اعتماد ہے، میرے دوستوں نے بھی مجھے اس موقع پر چھوڑ دیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ گھروالوں نے مجھ پر بہت اعتماد کیا جس کا بوجھ ہمیشہ میں نے محسوس کیا اور اب بھی میں اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہوں۔

    اینکر نے کہا کہ یہ اعتماد کا بوجھ سختی سے زیادہ برا ہوتا ہے کہ اب آزادی دے دی ہے تو اس کا غلط استعمال نہیں کیا جائے، اداکارہ صرحا اصغر نے کہا میں فیملی کی ‘چھوٹی‘ تھی اس لیے زیادہ خیال رکھا گیا۔

  • پوری الماری پر قبضہ: صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پوری الماری پر قبضہ: صرحا اصغر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے شوہر کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی جسے مداح نہایت پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وارڈ روب (الماری) کے سامنے کھڑی ہیں اور ایک ایک کر کے الماری کے تمام حصوں پر اپنا قبضہ جماتی جارہی ہیں۔

    آخری حصے پر ان کے شوہر آ کر اسے لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صرحا کئی بار کوشش کر کے انہیں وہاں سے بھے بے دخل کردیتی ہیں اور تمام حصوں پر اپنا قبضہ کرلیتی ہیں۔

    ویڈیو پر صرحا نے کیپشن دیا، وارڈ روب کی جنگ۔

    ان کی اس ویڈیو پر مداحوں نے لاتعداد تبصرے کیے، اکثر افراد کا کہنا تھا کہ شادی شدہ حضرات کو الماری میں اپنا سامان رکھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملتی بلکہ پوری الماری میں اہلیہ کا ہی سامان ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    چند دن قبل انہوں نے حاملہ ہونے کی خوشخبری سنائی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں دسمبر 2022 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

  • صرحا اصغر کی تیاری پر شوہر کی دلچسپ کمنٹری

    صرحا اصغر کی تیاری پر شوہر کی دلچسپ کمنٹری

    معروف اداکارہ صرحا اصغر کی ویڈیو پر ان کے شوہر کی دلچسپ کمنٹری نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    صرحا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں وہ تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    پس منظر میں ان کے شوہر کی آواز سنائی دے رہی ہے جو مزاحیہ انداز میں کہہ رہے ہیں، ناظرین و حاضرین یہ ہیں صرحا اصغر جو تیار ہورہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے تیار ہونے کے بعد ہمیں ان کا فوٹو سیشن بھی کرنا ہے کیونکہ ہم ان کے ذاتی فوٹو گرافر ہیں۔

    ان کی اس بات پر صرحا ہنستی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ انہوں نے چند دن قبل ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ دو سے تین ہونے جارہے ہیں۔