Tag: صرحا اصغر

  • معروف پاکستانی اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشبری سنا دی، صرحا سنہ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکارہ شوہر کے ساتھ ننھی سی شرٹ تھامے ہوئے نظر آرہی ہیں جس سے ظاہر ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ان کی فیملی میں 2 ننھے سے پاؤں اور ایک دل کا اضافہ ہورہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے مہمان کی آمد کا وقت دسمبر 2022 بتایا۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو پر انہیں ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے بے حد مبارک باد دی اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے پاک بھارت میچ کے بعد دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہار جیت تو چلتی رہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر عمر مرتضیٰ ایک جیسے کپڑے پہن کر گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ صرحا نے ویڈیو کا کیپشن لکھا کہ ہار جیت تو چلتی ہی رہتی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی صرحا اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • صرحا اصغر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

    صرحا اصغر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی ڈائٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اشیا کو بہت تھوڑی مقدار میں کھاتی ہیں جس سے ان کا وزن نہیں بڑھتا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی ڈائٹ کے بارے میں بتایا۔

    صرحا نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 ابلے ہوئے انڈے کھاتی ہیں جن میں ایک مکمل اور 2 کی صرف سفیدی شامل ہوتی ہے۔ ورک آؤٹ کرنے کے بعد پروٹین شیک پیتی ہیں لیکن وہ دودھ کے بجائے پانی میں بنا ہوا ہوتا ہے۔

    اس کے بعد ایک سیب یا بہت کم مقدار میں تربوز کھاتی ہیں۔

    دوپہر کے کھانے میں صرحا اولیو آئل میں بنا ہوا چکن اور سبزیوں کا سالن بریڈ کے ساتھ کھاتی ہیں، اس کے بعد رات میں وہ چکن کا صرف ایک پیس کھاتی ہیں۔

    صرحا کا کہنا ہے کہ وہ تمام اشیا بہت تھوڑی مقدار میں لیتی ہیں جس سے ان کی غذائی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں اور ان کا وزن بھی نہیں بڑھتا۔