Tag: صرف چند سیکنڈ میں

  • چند سیکنڈ میں موبائل کی بیٹری چارج، حیرت انگیز ایجاد

    چند سیکنڈ میں موبائل کی بیٹری چارج، حیرت انگیز ایجاد

    سائنسی ماہرین نے ایسی ڈیوائس بنالی ہے جو محض چند سیکنڈز کے اندر موبائل کی بیٹری 100فیصد تک چارج کردیتی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈیوائس ایک قطری ٹیکنالوجی فرم نے تیار کی ہے جو صرف7سیکنڈز میں موبائل کی بیٹری مکمل چارج کردیتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیوائس میں پانچ بیٹریز موجود ہیں اور ایک بیٹری دو ’’ڈبل اے‘‘ سائز کی بیٹریز کے برابر ہے جو موبائل کے پیچھے چپکنے کے ساتھ ساتھ چارجنگ پورٹ سے بھی کنیکٹ ہوجاتی ہے۔

    یہ بیٹریز ایک مشین میں نصب ہیں جسے سوئیپرے کا نام دیا گیا ہے، یہ مشین اس میں موجود تمام بیٹریز کو چارج کرتی ہے، جیسے ہی موبائل کے پیچھے چپکی بیٹری چارجنگ مکمل ختم ہوجائے تو اسے مشین پر رکھ دیا جاتا ہے۔

    مشین خودکار نظام کی مدد سے بیٹری کو بدل دیتی ہے جس کےلیے اسے 7 سکینڈز کا وقت لگتا ہے جبکہ پرانی بیٹری مشین میں واپس جانے کے بعد دوبارہ چارج ہونا شروع ہوجاتی ہے۔