Tag: صفائی

  • ’آلائشیں کون اٹھائے گا؟‘ پی پی ایم کیو ایم اختلافات نے انتظامی ڈیڈ لاک پیدا کر دیا، شہری پریشان

    ’آلائشیں کون اٹھائے گا؟‘ پی پی ایم کیو ایم اختلافات نے انتظامی ڈیڈ لاک پیدا کر دیا، شہری پریشان

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ میں بقرِ عید پر آلائشیں اٹھانے کا مسئلہ تنازعے کی صورت اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے عید پر شہر میں تعفن پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے معاملے پر پی پی اور ایم کیو ایم میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، خدشہ ہے کہ شہرِ قائد میں قربانی کے لاکھوں جانوروں کی آلائشوں سے تعفن پھیل سکتا ہے۔

    وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم پر کھلا الزام لگاتے ہوئے کہا ’ایم کیو ایم کا وتیرہ رہا ہے کہ خود ہی مسائل پیدا کرتے ہیں، ایم کیو ایم کبھی گٹر بند کر دیتی ہے، کبھی پانی کی لائنیں توڑ دیتی ہے۔‘

    سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے دوبارہ ایسی حرکتوں میں ملوث نہ ہو جائیں، اگر وہ مسائل حل نہیں کرسکتے تو پیدا بھی نہ کریں، ہمیں مئیر کراچی وسیم اختر کے بیان پر تشویش ہے۔

    وزیرِ بلدیات نے کہا ہے کہ کراچی میں لاکھوں جانور ذبح ہوتے ہیں، اس وجہ سے ہمیں تھوڑا مسئلہ ہوگا۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ پی پی کا اختلاف کل شہریوں کو شدید مشکلات کا شکار کروا سکتا ہے۔

    یہ اہم ترین سوال کھڑا ہوا ہے کہ کراچی میں قربانی کے لاکھوں جانوروں کی آلائشیں کون اٹھائے گا، شہر میں آلائشیں اٹھانے کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندگی اور تعفن پھیلنے کا خدشہ ہے۔


    وفاق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا، عارف علوی


    خیال رہے کہ ضلع وسطی اور کورنگی آلائشیں خود اٹھانے کی ذمہ دار ہوں گی، جب کہ ضلع شرقی، غربی، جنوبی، اور ملیر میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہوگی۔

    آلائشیں لینڈ فِل سائٹ جام چھاکرو، گوند پاس، حوّا گوٹھ میں تلف کی جائیں گی، اس سلسلے میں شہر سے 50 کلو میٹر دور خندقیں کھود دی گئی ہیں۔ تاہم یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ لائشیں اٹھانے میں میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کی کیا ذمہ داری ہے؟

  • میاں صاحب! اڈیالہ جیل کی صفائی بھائی صاحب کروارہے ہیں، قمر زمان

    میاں صاحب! اڈیالہ جیل کی صفائی بھائی صاحب کروارہے ہیں، قمر زمان

    لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  میاں صاحب آپ بہت جلد اڈیالہ جیل میں نظرآئیں گے، وہاں کی صفائی ستھرائی آپ کے بھائی صاحب کروارہے ہیں۔

    لاہور میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےاُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہہ رہے تھے کہ احتساب عدالت نوازشریف کو انصاف نہیں دے گی، آپ کے وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر آپکے ہی لیڈر کو انصاف نہیں مل رہا تو غریب عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے کون آواز اٹھائے گا؟۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھٹوسیمینار ہر سال منعقد کرائےجائیں گے جس میں اس چیز کو اجاگر کیا جائے گا کہ بھٹو ہی پاکستان کا وہ واحد لیڈر تھا جس نے قیام پاکستان سے لیکرآج تک کے ہرشہری کی عزت کو بحال کیا۔

    مزید پڑھیں: الیکشن سے پہلے نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، قمرزمان کائرہ

    اُن کا کہنا تھا کہ بھٹو کے میدانِ سیاست میں آنے سے قبل غریبوں کو نیچے بٹھا کر طاقتور افراد کرسیوں اور تخت پر بیٹھتے تھے مگر پھر پیپلزپارٹی کے بانی نے غریبوں میں اس چیز کو اجاگر کیا کہ تم بھی زمین کے مالک ہو۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مسلمان آج دنیا بھر میں ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں، شہید بھٹو نے اپنے دور میں تمام مسلمانوں کو اکٹھا کیا جس کے بعد وہ ایک طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

    مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ عقل کےاندھےدو سڑکیں بناکر سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا کام کرلیا، اسی طرح پنجاب کے خاص علاقے کیلئے جنگلا بس، میٹروبس کا منصوبہ بنادیا تو وزیر اعلیٰ گُن گاتے پھر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں  سب سے بڑا ٹرانسپورٹ سسٹم شہید ذوالفقاربھٹو نے دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہورہی ہیں، انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے‘ نوازشریف

    اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو آج ووٹ کی حرمت آج بہت یاد آرہی ہے، جس شخص نے زندگی بھر ووٹ کے تقدس کو پامال کیا آج وہ کہتا ہے کہ اس کا تقدس بحال کرو، میاں صاحب کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ صرف اپنی جیب بھرتے ہیں، اب جب وہ قانون کے شکنجے میں آئے تو انہیں عوام یاد آگئے۔

    قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کےخلاف سازش کون رہاہے؟  کیونکہ پاناما ایک عالمی معاملہ تھا جس میں دنیا بھر سے لوگوں کےنام آئے مگر میاں صاحب کو پاناما سازش لگتی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے، بابر اعوان

    شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب آپ کے لیڈر کو جھوٹ بولنے پر نکالا گیا بالکل اسی طرح عوام آپ کو آئندہ انتخابات میں اسمبلیوں سے باہر کردیں گے، عمران خان کی امیدیں بھی دھری کی دھری رہ جائیں گی اور بھٹو کا نواسہ ، بی بی کا بیٹا عوام کا اعتماد حاصل کر کے میدان اپنے نام کرے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دین اسلام میں ماحول کی حفاظت کا سبق

    دین اسلام میں ماحول کی حفاظت کا سبق

    دین اسلام تمام شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں انسانی فطرت کے مطابق ہدایات فراہم کرتا ہے۔ آج دنیا بھر میں کی جانے والی سائنسی تحقیقات قرآن میں لکھے گئے الفاظ کی تصدیق کر رہی ہیں۔

    قرآن کریم کے ذریعے 14 سو سال پہلے ہمیں جو رہنمائی فراہم کی گئی اگر ہم اس پر عمل کرتے تو آج دنیا اور انسانیت ایک محفوظ موڑ پر کھڑی ہوتی جہاں کسی کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

    اس وقت ہماری دنیا کو سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج کا درپیش ہے جو ماہرین کے مطابق دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: قرآن شریف میں‌ زمین کے خشک حصے غرق آب ہونے کی پیش گوئی

    زمین کو بچانے کے لیے سائنسدان اور ماہرین آج جو مشورے اور اقدامات کر رہے ہیں قرآن کریم اس کی 14 سو سال پہلے ہدایات دے چکا ہے۔

    قرآن کریم اور اسوہ حسنہ میں جہاں انسانوں اور جانوروں سے محبت و شفقت کا سلوک کرنے کی تاکید کی گئی ہے، وہیں درختوں، پھولوں، پودوں، ماحول کا خیال رکھنے اور قدرتی وسائل کے اسراف سے بھی ممانعت کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں کہ اسلام ہمیں کس طرح ماحول کی حفاظت کرنے کا سبق دیتا ہے۔

    صفائی نصف ایمان ہے

    کیا آپ نے بچپن سے پڑھی اس حدیث کے مفہوم پر کبھی غور کیا ہے؟ صفائی ہمارے ایمان کا آدھا حصہ ہے یعنی اگر ہم صفائی پسند نہیں تو ہمارا ایمان بھی آدھا ہے۔ جسم اور لباس کی صفائی سے لے کر گھر، گلی، محلے، اور پورے شہر تک کی صفائی لوگوں کے اہل ایمان ہونے کا ثبوت دیتی ہے۔

    لیکن بدقسمتی سے ہم اس پر عمل نہیں کر رہے جس کا ثبوت ہمارے شہروں میں جابجا لگے گندگی کے ڈھیر ہیں۔ گندگی اور کچرا نہ صرف ماحول کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ انسانی صحت و جذبات پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

    صاف ستھرے علاقوں اور شہروں کے لوگوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے جبکہ ان کی جذباتی و دماغی کیفیت بھی مثبت رہتی ہے اور وہ غصے، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے محفوظ رہتے ہیں۔

    اصراف سے بچیں

    اسلام میں اصراف یا فضول خرچی کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ اسلام کے پیروکار ہوتے ہوئے ہمیں ہر شے خصوصاً قدرتی وسائل جیسے پانی، غذا یا توانائی کے غیر ضروری استعمال سے بچنا چاہیئے۔

    قرآن کی ایک آیت کا مفہوم ہے، ’اللہ اصراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا‘۔

    درخت لگانا

    ایک درخت لگانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ ہمیں تازہ ہوا میسر کرتا ہے، آب و ہوا کو صاف کرتا ہے، پھل اور سایہ فراہم کرتا ہے، جبکہ ماحول میں ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔

    حضور اکرم ﷺ نے ایک بار فرمایا (مفہوم)، ’زمین بہت خوبصورت اور سرسبز ہے، اللہ نے انسان کو اس کا محافظ بنایا ہے۔ جو شخص ایک پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے، یہاں تک کہ وہ درخت بن کر پھل دینے لگے، تو ایسے شخص کو اس کا انعام ضرور ملے گا‘۔

    اسی طرح حضور اکرم ﷺ نے اپنی زندگی میں جنگ کی جو اخلاقیات طے کی تھیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی، ’جنگ کے دوران دشمن علاقے کا کوئی پھل دار درخت نہ کاٹا جائے اور نہ کھیتیاں جلائی جائیں‘۔

    ذمہ داری کا احساس

    اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ’اللہ نے انسان کو اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے‘۔ لہٰذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ بطور ایک ذمہ دار ہونے کے ہم اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، دیگر جانداروں کو اس زمین پر سکون سے رہنے دیں، ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گندگی اور کوڑا کرکٹ نہ پھیلائیں۔

  • پیرس میں چوہوں کےخلاف جنگ

    پیرس میں چوہوں کےخلاف جنگ

    پیرس : فرانس کےدارالحکومت پیرس کی میئراین ہدالگو نےچوہوں کےخاتمے کے لیےنئے منصوبے کا اعلان کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق فرانس کےدارالحکومت پیرس میں چوہوں کی آبادی میں بڑھتے ہوئے اضافےکے بعد شہرکی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کوصاف کیاجائےگا۔

    پیرس کی میئراین ہدالگو کاکہناہےکہ شہرکی صفائی پر نئے منصوبے کے تحت 16لاکھ ڈالر خرچ کیےجائیں گے۔انہوں نےکہاکہ شہر میں چوہوں کو پکڑنے کے لیےنئے پھنڈے خریدے جائیں گے۔

    rat-post-1

    فرانس کے دارالحکومت میں ایک اندازے کے مطابق فی آدمی کےمقابلے میں دوچوہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    پیرس کی میئرکاکہناہےکہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنےو الوں کے لیے نئی ایش ٹریز نصب کی جائیں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے شہر میں موجود ریستوران اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔

    rat-post-2

    پیرس میں شہر کی مئئر نے ریستورانوں اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔

    خیال رہےکہ پیرس کی صفائی کے دوران عملہ ہر سال شہر سے ایک سو پچاس ٹن کے قریب سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرتے ہیں۔

    rat-post-3

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پرپیرس کی میئرکاطنزیہ جواب

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پرجواب دیتے ہوئےپیرس کی میئراین ہدالگو نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ امریکہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔انہوں نےکہاتھاکہ شہر میں امریکہ سے آنے والوں کی بکنگ 2017 میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔

    rat-post-4

  • جاپان کے جنگجو سمورائی کچرا اٹھانے کی مہم پر

    جاپان کے جنگجو سمورائی کچرا اٹھانے کی مہم پر

    کیا آپ جاپان کے سمورائی جنگجوؤں کے بارے میں جانتے ہیں؟

    سمورائی ایک زمانے میں جاپان کا طاقتور ترین اور انتہائی بااثر طبقہ تصور کیا جاتا تھا۔ یہ طبقہ اپنی جنگجوئی اور بہادری کے لیے مشہور تھا۔

    انیسویں صدی کے اواخر میں جاپانی شہنشاہ میشی نے جدید فوجی ضروریات کے تحت جدید افواج اور اسلحہ پر انحصار بڑھانے کے لیے ان کے اثر و رسوخ کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا۔

    لیکن کیا واقعی یہ جنگجو ختم ہوگئے؟ کم از کم جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تو یہ اب بھی سڑکوں پر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔

    japan-3

    اور آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اب یہ لڑائی بھڑائی میں حصہ نہیں لیتے، بلکہ شہر کا کچرا صاف کر کے دوسرے شہریوں کو بھی صفائی رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    japan-6

    japan-4

    japan-2

    دراصل یہ اصل سمورائی نہیں ہیں، بلکہ ان کا روپ دھارے ہوئے علامتی جنگجو ہیں جو اپنے شہر کے کچرے کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

    japan-7

    japan-8

    japan-5

    یہ جہاں کہیں بھی کچرا دیکھتے ہیں وہاں سے سمورائیوں کے قدیم انداز میں اٹھانا شروع کردیتے ہیں۔ ان لوگوں سے متاثر ہو کر آس پاس موجود افراد بھی ان کے ساتھ کچرا اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔

    اپنے کام کے ذریعہ یہ جدید سمورائی نہ صرف جاپان کی آلودگی و گندگی بلکہ دیگر ماحولیاتی مسائل کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، صفائی کی صورتحال پر مطمئن

    وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، صفائی کی صورتحال پر مطمئن

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ دبئی جانے کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس سے قبل انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر مشاورت کے لیے دبئی جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ سندھ شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے دورے پر نکلے۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر اور وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو بھی موجود تھے۔

    کراچی میں صفائی کا حکم: وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کچرے کی نذر *

    وزیر اعلیٰ نے کراچی کے علاقوں صدر، ایمپریس مارکیٹ، بوٹ بیسن، گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی، حسن اسکوائر اور شاہراہ فیصل کا دورہ کیا جبکہ شیڈول میں شامل گجر نالے پر انتظامیہ وزیر اعلیٰ سندھ کے منتظر ہی رہ گئے۔

    وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل صدر اور ایمپریس مارکیٹ میں جھاڑو لگوادی گئی تھی۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں بھی پہلے ہی نالے کی صفائی کروا لی گئی۔ وزیر اعلیٰ اپنے احکامات پر عمل درآمد دیکھ کر خوش ہوئے۔

    دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر مشاورت کے لیے دبئی جا رہے ہیں۔ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد رینجرز کے اختیارات پر فیصلہ ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ کا کراچی کے 4 اہم نالوں کی صفائی کا حکم، فنڈ جاری *

    انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی مجموعی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ صفائی کی صورتحال پر کسی کو بیوقوف نہیں بنایا۔ اپنی گاڑی کو مرضی سے شہر کے مختلف علاقوں میں لے کر گیا۔

    شہر کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ دبئی جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔