Tag: صفدر آباد

  • صفدر آباد : 80 سالہ معمر خاتون کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، ملزم گرفتار

    صفدر آباد : 80 سالہ معمر خاتون کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، ملزم گرفتار

    صفدر آباد : پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں معمر بیوہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز صفدرآباد کے نمائندے طارق عاجز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں 80 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ حمیدہ بی بی اپنے گھر میں اکیلی تھی، ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور واردات کی۔

    ملزم فیضان نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر بیوہ خاتون کو قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم کو چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان مقتولہ کا پڑوسی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم فیضان نے اقرار جرم کرلیا۔ ملزم کیخلاف صفدر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد میں اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے زیادتی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 12جنوری کو فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر نے مل کرخاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کیا گیا ہے، تھانہ ویمن میں متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر نے بہلا پھسلا کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی، سیکیورٹی سپروائزر نے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیکر بلیک میل بھی کیا۔

  • شیخوپورہ: دیرینہ دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    شیخوپورہ: دیرینہ دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر صفدر آباد میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دیرینہ دشمنی مزید پانچ افراد کی جان لے گئی، شیخو پورہ کے شہر صفدر آباد میں پیشی کے لیے عدالت جانے والے افراد کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔

    شیخو پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پیشی کے لیے عدالت جا رہے تھے، کہ سیٹھ والا کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے اکرم، شاہد، شکور، شاہ نواز اور خرم جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق اس سے قبل 12 افراد زمین کے تنازعے پر دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، جب کہ چند دن قبل بھی اس خاندان کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 4 دسمبر 2019 کو شیخو پورہ کے علاقے صفدر آباد میں گھات لگائے مخالفین نے باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا، واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ نے نوٹس بھی لیا۔

    تھانہ صدر شاہکوٹ کے گاؤں سیٹھ والا کا رہایشی مشتاق آرائیں اپنے 14 سالہ بیٹے حسیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر سانگلہ ہل جا رہا تھا کہ اصغر آباد کے قریب گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انھیں قتل کر دیا۔ مشتاق کی اپنے ہی گاؤں کے جٹ گروپ کے ساتھ سابقہ قتل کی رنجش چلی آ رہی تھی۔

    دیرینہ دشمنی کے اس سلسلے میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہو چکی ہے، جب کہ عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔