Tag: ’صفر‘ پر آؤٹ

  • بابر اعظم اب تک کتنی بار ٹیسٹ میچز میں ’صفر‘ پر آؤٹ ہوچکے ہیں؟

    بابر اعظم اب تک کتنی بار ٹیسٹ میچز میں ’صفر‘ پر آؤٹ ہوچکے ہیں؟

    بابراعظم سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیا چھنی ان سے فارم بھی روٹھ چکی ہے اور وہ پانچ روزہ میچز میں متواتر بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں۔

    بنگلہ دیش نے راولپندی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان پاکستان کو 10 وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا، میچ کی پہلی اننگز میں بابر صرف دو بالز کھیل کر صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے تھے جو کہ ٹیسٹ میں ان کا آٹھواں ’ڈک‘ تھا۔

    دوسری اننگز میں بھی پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے اور محض 22 رنز ہی اسکور کرپائے تھے۔

    اپنے ٹیسٹ کیریئر میں آٹھویں بار ’ڈک‘ حاصل کرنے والے بابراعظم پہلی بار بین الاقوامی ریڈ بال کرکٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسٹار بیٹر اس وقت کتنی بری فارم کا شکار ہیں جو کہ پاکستان ٹیم کے لیے بھی تشویشناک بات ہے، بابر نے 2019 سے دسمبر 2022 کے درمیان کافی عمدہ پرفارمنس دی تھی اور ٹیسٹ میں ان کی اوسط 58.67 رہی تھی۔

    اس عرصے میں بابر اعظم نے نہ صرف ہوم گراؤنڈ پر بلکہ پوری دنیا میں رنز کے ڈھیر لگائے، انھوں نے آسٹریلیا میں 50 سے زائد، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں تقریباً 50، سری لنکا میں تقریباً 70 اور پاکستان میں 80 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے۔

    اس کے بعد سے ان کی اوسط گرنا شروع ہوئی اور 37.41 تک جاپہنچی، بابر نے آخری 9 ٹیسٹ میچز میں صرف ایک سو اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    ریڈ بال کرکٹ میں ان کی خراب فارم دیگر فارمیٹس میں بھی ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی نہایت واجبی رہی تھی۔

  • کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

    کون سا پاکستانی بلے باز سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا ؟

    کسی بھی بلے باز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنالے اور اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے۔

    اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے بلے باز کوئی رن بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے اور ’’ڈک‘‘ لینے کا منفی ریکارڈ قائم کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ کے خصوصی سیگمنٹ میں میزبان وسیم بادامی نے اس حوالے سے پروگرام کے شرکاء ایک سوال کیا۔

    انہوں نے پوچھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کون سا پاکستانی بلے باز ہے جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوا؟ اس سوال کے جواب کیلئے دو آپشن دیئے گئے تھے جس میں پہلا شاہد آفریدی اور دوسرا آپشن شعیب ملک تھے۔

    پروگرام میں پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ایمان علی، عادی عدیل اور مصطفیٰ چوہدری موجود تھے جبکہ ان کے مدمقابل ٹیم میں سابق کرکٹر باسط علی، کامران اکمل اور شاہد ہاشمی تھے۔

    سوال کے جواب میں پہلے ایمان علی نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہوئے، وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ پر سوچ سمجھ کر کھیلتا ہے جبکہ شاہد آفریدی جلد بازی کرتے ہیں۔

    تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے اس سوال کے جواب میں شعیب ملک کا نام لیا، بعد ازاں میزبان وسیم بادامی نے ایمان علی کے جواب کو درست قرار دیا۔

  • جنوبی افریقہ کیخلاف ’صفر‘ پر آؤٹ ہونیوالے روہت میمرز کے نشانے پر آگئے

    جنوبی افریقہ کیخلاف ’صفر‘ پر آؤٹ ہونیوالے روہت میمرز کے نشانے پر آگئے

    سنچورین ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کپتان روہت شرما میمرز کے نشانے پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھر کے شیر بھارتی بیٹرز جنوبی افریقہ کی باؤنسی پچز پر پہلے ٹیسٹ میچ میں بری طرح ناکام رہے۔ سوائے کے ایل رایول اور ویرات کوہلی کے کوئی بھارتی بیٹر اچھی اننگز کھیلنے میں ناکارم رہا۔

    بھارتی کپتان جو اپنے ملک میں رنز کے ڈھیر لگادیتے ہیں وہ سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محض 5 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں انھیں صفر کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔

    https://twitter.com/nerve_of_steel/status/1740347420129866004?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1740347420129866004%7Ctwgr%5Ed175a8eb07d368ca5aa615f6407dbe6289a4c9b8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Furl%3Dhttps%3A%2F%2Ftwitter.com%2Fnerve_of_steel%2Fstatus%2F1740347420129866004

    روہت شرما کی بیٹنگ میں بری طرح ناکامی انھیں میمرز کے نشانے پر لے آئی اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ روہت شرما کو جنوبی افریقی باؤلر کاگیسور ربادا نے ٹیسٹ میچ میں ساتویں بار اپنا شکار بنایا۔ دوسری اننگز میں بھارتی کپتان ایک خوبصورت آؤٹ سوئنگ پر بولڈ ہوئے۔

    روہت کے خلاف بننے والی میمز میں سے ایک میں ان کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ انھیں بھارتی پلیئرز کے کاندھے پر بیٹھا ہوا بھی دکھایا گیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ مبارک ہو روہت آپ جیت گئے جبکہ نیچے لکھا گیا کہ بہت کرکٹ دیکھ کر وقت برباد کرتے ہو۔

    ایک صارف نے تو حد ہی کردی جنوبی افریقہ میں میزبان سائیڈ کے خلاف روہت کی پچھلی اننگز کے تمام اسکور کو آویزاں کردیا جس سے ظاہرت ہوتو ہے کہ وہ ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے۔