Tag: صفورہ گوٹھ

  • پاناما کیس سے فارغ ہو کر سندھ کا رخ کریں‌ گے،عمران خان

    پاناما کیس سے فارغ ہو کر سندھ کا رخ کریں‌ گے،عمران خان

    کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس سے فارغ ہو کر سندھ کا رخ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاجی مہم چلائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں قائم تحریک انصاف کے ممبرشپ کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام شروع کریں تو مقصد بڑا رکھیں۔

    عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس سے فارغ ہوکر سندھ کا رخ کریں گے یہاں کرپشن کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں کیوں کہ ایک چھوٹا سا مافیا پیسے بنانے میں لگا ہوا ہے اور یہ مافیا لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کوڑا کر کٹ نہ اُٹھانے والے اور شہر کو کھنڈر بنانے والوں کے خلاف احتجاجی مہم چلائیں گے کراچی کے لوگوں کو نا اہل حکومت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ رواں سال شوکت خانم کینسر اسپتال کی تعمیر کا آغاز کریں گے اور پشاور کا اسپتال لاہور سے جب کہ دونوں اسپتالوں سے بہتر کراچی کا اسپتال ہوگا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنے کارکنان کو ہدایت دی کہ ناکامی سے ڈرنے والا زندگی میں کبھی نہیں جیت سکتا اس لیے انسان کو ناکامیوں سے سیکھ کر مقصد کی طرف بڑھنا چاہیے میں نے خود 20 سال تک جدوجہد کی اور لوگوں نے مذاق بھی اڑایا لیکن میں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا۔

    قبل ازیں عمران خان کی صفورہ گوٹھ آمد کے موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور کارکنان کی جانب سے اپنے کپتان پر پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

  • سانحہ صفورا میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کلینر کا بیان ریکارڈ

    سانحہ صفورا میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کلینر کا بیان ریکارڈ

    کراچی : پولیس نے صفورہ گوٹھ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے کلینر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

    جس میں کلینر کا کہنا ہے کہ عورتیں اوربچےچلاتےرہےان کونہ مارو ان کو نہ مارو، لیکن دہشتگردوں کو رحم نہ آیا، کلینر نے بتایا کہ ملزمان نے بس میں فائرنگ شروع کی تو وہ فرش سے چپک کرلیٹ گیا،  دہشتگرد مسافروں پر چلائے کہ سب اپنے سر نیچے کرلو۔

    کلینر نے انکشاف کیا کہ فائرنگ کے بعد بس مقتل بن گئی لوگ رحم کی اپیلیں کرتے رہے لیکن سنگ دل دہشتگردوں نے ایک نہ سنی، مردوں کو مرتا دیکھ کرعورتیں اور بچے چلانے لگے، ان کو نہ مارو، ان کو نہ مارو لیکن دہشتگردوں پر کوئی اثر نہ ہوا۔

    کلینر نے بتاتا اسماعیلی برادری کی بس میں تمام کارروائی پانچ سے سات منٹ میں مکمل ہوئی اور دہشتگرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں دہشت گردوں نے اسماعیلی بس پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں سینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سانحہ کراچی: متاثرہ بس کے کلینر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    سانحہ کراچی: متاثرہ بس کے کلینر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    کراچی : صفورہ گوٹھ میں دہشت گردی کانشانہ بننےوالی بس کے کلینرکابیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا، عورتیں اوربچےچلاتےرہے کہ ان کونہ مارو لیکن دہشت گردوں کورحم نہ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نےصفورہ گوٹھ میں دہشت گردی کانشانہ بننےوالی بس کےکلینرکابیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

    کلینرنے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نےبس میں فائرنگ شروع کی تووہ فرش سےچپک کرلیٹ گیا تھا، دہشت گرد مسافروں پرچلائےکہ سب اپنےسرنیچے کرلو۔

    اس کےبعد بد قسمت بس مقتل بن گئی، لوگ رحم کی اپیلیں کرتےرہے لیکن سنگ دل دہشت گردوں نے ان کی ایک نہ سنی ۔

    مردوں کومرتادیکھ کرعورتیں اوربچےچلانےلگے کہ ان کو نہ مارو۔ لیکن اس بات کا دہشت گردوں پرکوئی اثرنہ ہوا۔

    اسماعیلی برادری کی بس میں تمام کارروائی پانچ سےسات منٹ میں مکمل ہوئی اوردہشت گرد باآسانی فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔