Tag: صلاح

  • چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

    چیمپئنز لیگ: لیورپول کی لگاتار تیسری کامیابی

    میڈرڈ: چیمپئنز لیگ میں محمد صلاح کی لیورپول نے لگاتار تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی، بارسلونا اور چیلسی کے میچز برابر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپئنزلیگ میں لیورپول کی زبردست فارم برقرار رہی، انگلش کلب نے بیلجین حریف جینک کو ایک کے مقابلے دو گول سے زیر کیا۔

    لیورپول کی یہ لگاتار تیسری فتح ہے، ایک اور میچ میں بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر اپنا جادونہ دکھا سکی، پراگ کی ٹیم خود تو گول نہ کرسکی لیکن بارسلونا کو بھی نہیں کرنے دیا۔

    یہ چھیالیس میچز کے بعد پہلی بار ہوا کہ بارسلونا ہوم گراؤنڈ پر گول نہیں کرسکی، اسٹیم فورڈ گراؤنڈ میں چیلسی اورآئی ایکس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    پہلے ہاف میں آئی ایکس نے چیلسی پر تین ایک کی برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں چیلسی نے آئی ایکس سے فتح کو دور کردیا، یکے بعد دیگر چار گول داغ کر سنسنی خیز میچ چار چار گول سے برابر کردیا۔

    لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ کارباؤ کپ میں بھی لیورپول نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، 31 اکتوبر کو لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر آرسنل کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنائی تھی۔

  • صلاح کا ایک انوکھا مداح، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    صلاح کا ایک انوکھا مداح، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    لندن: اسٹار فٹ بالر محمد صلاح کا ایک ایسا مداح سامنے آیا ہے، جس نے سب کو گرویدہ بنا لیا.

    تفصیلات کے مطابق لیورپول کے  اسٹرائیکر محمد صلاح کا شمار دنیائے فٹ بال کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے. ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں‌ ہے.

    مصری کنگ کہلانے والے محمد صلاح کے مداحوں نے ان کے لیے ایک خصوصی نغمہ تیار کیا تھا، جو وہ میچ کے دوران گنگناتے ہیں.

    صلاح کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسی گیت میں‌ مداح یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر صلاح گول اسکور کرتا رہا، تو وہ بھی ایک دن اسلام قبول کر لیں گے.

    اب صلاح کا ایک اور مداح سامنے آیا ہے، جو کوئی انسان نہیں، بلکہ ایک طوطا ہے.

    جی ہاں ، طوطے بھی مصری اسٹار کا بڑا مداح ہے اور ’محمد صلاح، محمد صلاح‘ کا گیت گنگناتا ہے۔

    یہ ایک سرمئی رنگ افریقی کا طوطا ہے جس کا نام ’کیلو‘ ہے، جس کی عمر پانچ برس ہے. اس طوطے کی مالکن لنڈا نامی ایک خاتون ہیں.

    اس طوطا کی دل چسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور  عالمی میڈیا کی توجہ کا محور بن گئی ہے۔

  • انگلش پریمیر لیگ: صلاح کا جادو چل گیا، لیور پول پھر ٹاپ پر پہنچ گئی

    انگلش پریمیر لیگ: صلاح کا جادو چل گیا، لیور پول پھر ٹاپ پر پہنچ گئی

    لندن: سپر اسٹار محمد صلاح کا جادو چل گیا، انگلش پریمیر لیگ میں‌ ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن تبدیل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیورپول کے فسوں گر صلاح کے جادو نے ان کی ٹیم کو انگلش پریمیر لیگ میں‌ نمبر ون پوزیشن دلوا دی۔

    سرخ شرٹس والی لیور پول نے ہیڈرس فیلڈ کو  یک طرفہ میچ میں پانچ صفر سے شکست دے دی. صلاح نے دو گول اسکور کیے. گول داغنے کے بعد مصری کھلاڑی سجدے میں‌ گر گیا.

    اس جیت کے بعد لیورپول کے پوائنٹس مانچسٹر سٹی سے زیادہ ہوگئے. خیال رہے کہ چند روز قبل مانچسٹر سٹی نے اپنے حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر یہ پوزیشن حاصل کی تھی. 

    مزید پڑھیں: انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی کی اونچی اڑان

    اب یہ پوزیشن لیور پول نے پھر حاصل کر لی ہے. اس وقت ٹوٹھیم تیسرے اور چیلسی چوتھے نمبر پر ہے. البتہ اصل مقابلہ لیور پول اور مانچسٹر سٹی کے مابین ہی ہے، جو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں.

  • صلاح، جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، لیور پول کی انگلش پریمیر لیگ میں‌ ایک اور کامیابی

    صلاح، جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، لیور پول کی انگلش پریمیر لیگ میں‌ ایک اور کامیابی

    بارسلونا: مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح اپنے کیریر کے عروج پر ہیں، ان کی کارکردگی نے لیورپول کو ایک اور میچ جتوا دیا.

    تفصیلات کے مطابق لیور پول کے مرکزی کھلاڑی محمد صلاح نے پھر اپنا جادو جگا دیا، انگلش پریمیر لیگ میں محمد صلاح کے شاندار گول کی بدولت لیورپول نے چیلسی کو ہرا دیا۔

    لیورپول نے چیلسی کو شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ سے قبضہ جمالیا.

    محمد صلاح نے خوبصورت گول اسکور کر کے لیورپول کی برتری دو صفر کر دی، جو اختتام تک برقرار رہی، اس فتح کے ساتھ لیورپول 85 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرٹاپ پرآگئی.

    اسی لیگ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، مانچسٹر سٹی دو پوائنٹس کے فرق سے ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

    خیال رہے کہ محمد صلاح کو مصر کی مقبول ترین شخصیت سمجھا جاتا ہے، عام خیال ہے کہ وہی صدر مصر کے بعد ہر دل عزیز شخص ہیں. ادھر لیورپول کے مداح بھی ان کے دیوانے ہیں.