Tag: صمصام بخاری

  • 2013 میں پیپلزپارٹی چھوڑنا سیاسی غلطی تھی: سابق وزیر صمصام بخاری کا تہلکہ خیز انٹرویو

    2013 میں پیپلزپارٹی چھوڑنا سیاسی غلطی تھی: سابق وزیر صمصام بخاری کا تہلکہ خیز انٹرویو

    سابق وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ 2013 میں پیپلز پارٹی چھوڑنا سیاسی غلطی تھی۔

    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما صمصام بخاری نے اے آر وائی نیوز سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی نہیں چھوڑنی چاہی تھی اختلاف رکھتا اور الیکشن بھی نہ لڑتا لیکن پیپلزپارٹی نہ چھوڑتا۔

     صمصام بخاری نے کہا کہ 2013 میں ن لیگ میں شمولیت کی آفر تھی میں  نے نہیں مانی، دوسری غلطی یہ تھی پیپلزپارٹی چھوڑنی تھی تو ن لیگ کی آفرمان لیتا، پی ٹی آئی چھوڑنے کے فیصلے میں جتنی تاخیر کرسکتا تھا کرتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کرے یہ الیکشن لوگوں کو قابل قبول ہوں، ایک کے سوا تمام جماعتوں کا جھگڑا 9 فروری کو ختم ہوجائے گا، یہ جماعتیں 10 فروری کو حکومت سازی کا عمل شروع کردیں گے، الیکشن کے بعد ملک کے وسیع تر مفاد میں سب اکٹھے ہوجائیں گے۔

     صمصام بخاری نے کہا کہ جب سے سیاست شروع کی پہلی بار ہے الیکشن نہیں لڑرہا، موجودہ حالات میں الیکشن نہ لڑنا بہتر سمجھا لیکن سیاست نہیں چھوڑی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں اتنی پولرائزیشن اور تقسیم کبھی نہیں دیکھی، اس وقت ہمیں اتحاد اور عزت کی سیاست کی ضرورت ہے، وزیر اطلاعات تھا تو کہا جاتا تھا ن لیگ کے خلاف جارحانہ بات کروں میں نے پہلے بھی زبان قابو میں رکھی اور اب بھی رکھوں گا۔

  • نو مئی کے احتجاج کی منصوبہ بندی کہاں اور کس نے کی ؟ صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    نو مئی کے احتجاج کی منصوبہ بندی کہاں اور کس نے کی ؟ صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں کہا گیا کہ صاحب کا حکم ہے کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پورے ملک میں صرف 7لوگ نکلے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایاتھا، جیل میں سہولتیں نہیں دی گئیں،انھوں نے لوگوں کو املاک پر حملے کیلئے اکسایا۔

    عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کےدوران پی ٹی آئی رہنماصمصام بخاری کی مبینہ آڈیو سنائی ، مبینہ آڈیو میں کہاگیا صاحب کا حکم ہے کورکمانڈرہاؤس جانا ہے اس سے کیا ثابت ہوتاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ صمصام بخاری نے کہتے ہیں کہ کورکمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے فوج کیخلاف احتجاج ہوگا، صاحب کا حکم ہے کہ کورکمانڈر جانا ہے اس سے کیا ثابت ہوتاہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے صمصام کوروکا کہ کورکمانڈر ہاؤس نہیں جانا ہم کیوں فوج کو نقصان پہنچائیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام میں نفرت کا بیج بویا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے 9مئی واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، مبینہ آڈیو سے ثابت ہوتا ہے 9مئی واقعات چیئرمین پی ٹی آئی کی ایما پر ہوئے۔

    عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سازش صرف فوج کیخلاف نہیں پورے ملک کے خلاف تھی ، شفقت محمود اور صمصام بخاری غیرت مند لوگ ہیں جنہوں نے کہا نہیں جانا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سابق بھارتی فوجی نے بھی اقرار کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے بھارت کو نقصان ہوا ،بھارت دکھی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےبیانات کا ہمیں فائدہ تھا۔

  • مجھے لالچ دی گئی، اگلے سسٹم میں نوازنے کا بھی کہا گیا، صمصام بخاری کا انکشاف

    پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے لالچ دی گئی، اگلے سسٹم میں نوازنے کا بھی کہا گیا۔

    سابق وزیر اور سینئرپی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری نے اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پی ٹی آئی میں مختلف آرا تھی، ن لیگ کو جانتا ہوں، اس لئے میری رائے اسمبلی نہ توڑنےکی تھی۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ میں ن لیگ وزرا خاص طور پر وزیر داخلہ کے ہتھکنڈوں کو جانتا ہوں، مجھے یقین تھایہ خرابی کرینگے فواد اور شیخ رشید کیساتھ جو ہوا یہ شروعات ہے۔

     سینئرپی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں توڑنےکی کوششیں ہوئیں لیکن ہم ڈٹ کرکھڑے رہے، جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ گئے وہ اب پچھتا رہے ہوں گے، ضمیر اجازت نہیں دیتا جس پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہوں اسکےخلاف جاؤں، مجھ پر دباؤ ڈالاگیا،لالچ دی گئی اور اگلے سسٹم میں نواز نےکا بھی کہا گیا۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ثابت کیاعمران خان نےجو فیصلہ کیا وہ درست ثابت ہوا، یہ ہر طرح سے چاہیں گے الیکشن نہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی جارہی اور جہاں استعفے منظور ہوئے وہاں الیکشن کی تاریخ دیدی گئی، ان کے عمل سے ان کی بدنیتی صاف ظاہر ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 13 جماعتوں کے تو منشور نہیں ملتے اور کارکن ہاتھ ملانےکو تیار نہیں، یہ ہر طرح سےکوشش کرینگے کہ انتخابات نہ ہوں، آئین ان کو الیکشن نہ کرانےکی اجازت نہیں دیتا لیکن یہ گند ڈالیں گے۔

     صمصام بخاری نے مزید کہان کہ یہ بے معنی انتخابات کراتے ہیں مگر  5 سال کی اسمبلیوں کے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، حالات ٹھیک نہیں تو استعفے منظورکرکے انتخابات کیوں کرا رہے ہیں۔

  • کشمیر کامسئلہ عالمی سطح پر لے جانا بڑی سفارتی کامیابی ہے، صمصام بخاری

    کشمیر کامسئلہ عالمی سطح پر لے جانا بڑی سفارتی کامیابی ہے، صمصام بخاری

    لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مودی کا حالیہ ایکٹ اس کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پرلے جانا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ قوم فکر مند نہ ہو کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، بھارت پوری قوم کے سامنے رسوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا حالیہ ایکٹ اس کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اقوام عالم کو پیغام جانا چاہئے، ہم غیرت مند قوم ہیں، عمران خان بہادر لیڈر ہیں، فتح حق سچ کی ہوگی۔

    کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے: وزیر اعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 سال میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا، دنیا کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف سن اور سمجھ رہی ہے، کشمیر پر پاکستان سفارتی محاذ پر درست سمت میں آگے بڑھا ہے۔ سنگین معاملے پر دوست ممالک کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

  • نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے: صمصام بخاری

    نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے: صمصام بخاری

    لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور ان کے حواریوں نے میگا پراجیکٹس کے نام پر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر سیدصمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو استعفیٰ دینے اور اسلام آباد مارچ کی دھمکیاں دینے والے پہلے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو کرپشن، بدعنوانیوں اور قومی خزانے پر ڈاکہ مارکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعظم عوامی امنگوں پر ضرور پورا اتریں گے۔

    دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا: صمصام بخاری

    ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے شور اور پراپیگنڈے کا واحد مقصد لوٹ مار کی رقم اور اثاثے بچانا ہے، ہماری حکومت اپوزیشن کے کسی دباﺅ میں نہیں آئے گی، لوٹ مار کر کے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہوگی۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عوام نے ملک کو کنگال کر کے دوسرے ملکوں میں بھاگ جانے والے سیاسی بھگوڑوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور کرپشن دو متضاد چیزیں ہیں، شہبازشریف اور ان کے حواریوں نے میگاپراجیکٹس کے نام پر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، شہبازشریف ڈیلی میل کے خلاف جو ڈرامہ کر رہے ہیں ایسی حرکتیں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔

  • دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا: صمصام بخاری

    دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا: صمصام بخاری

    لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا، کامیاب امریکی دورے پر اپوزیشن کا دکھ قابل فہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر پھر سے زندہ کردیا۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کامیاب امریکی دورے پر اپوزیشن کا دکھ قابل فہم ہے، دورے پر اپوزیشن بھارت سے بھی زیادہ پریشان دکھائی دی۔ شہباز شریف کا کرپشن میں لتھڑے بڑے بھائی کا دفاع شرمناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف محب وطن ہوتے تو کرپشن کی گنگا میں نہ نہاتے، ن لیگ مال روڈ پر پاور شو سے مزید بے نقاب ہوگی۔ مایوس سیاسی ٹولہ احتجاجی ریلیوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتا۔ ن لیگ کی کرپٹ قیادت کو عوامی حمایت نہیں ملے گی۔

    اس سے قبل ایک موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز لیگ ہر قیمت پر سیاسی تصادم چاہتی ہے، تانے بانے ملنے شروع ہوگئے، سازشیں سامنے آرہی ہیں۔ اپوزیشن جمہوری رویہ اختیار کرے، بات چیت ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آسکتی، ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کے لیے سخت فیصلے ضروری تھے۔ عمران خان ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

  • پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، وزیر اطلاعات ایک بار پھر تبدیل

    پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، وزیر اطلاعات ایک بار پھر تبدیل

    لاہور: پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، وزیر اطلاعات صمصام بخاری سمیت متعدد وزرا کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے رواں برس 6 مارچ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

    صمصام بخاری کو سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کے متنازعہ بیانات کے باعث مستعفی ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔

    سابق وزیر اطلاعات فیاض چوہان اقلیتی برادری سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    فیاض چوہان نے ہندو برادری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ میرا مخاطب بھارتی وزیر اعظم، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، پاکستان میں ہندو اقلیت نہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔

    تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس نوعیت کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی۔

    صمصام بخاری کی جگہ میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

    دیگر تبدیل شدہ محکمے

    پنجاب کابینہ میں مزید کئی وزرا کے محکمے تبدیل کیے گئے ہیں، یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے کر وزیر کھیل پنجاب محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ دیا گیا ہے۔

    اسی طرح راجہ بشارت سے وزارت بلدیات کا قلمدان واپس لے کر سوشل ویلفیئر اور محکمہ بیت المال کا چارج دے دیا گیا۔

  • وزیراعظم پنجاب کومثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

    وزیراعظم پنجاب کومثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی حکومت سرخرو ہوگی، اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی پنجاب کے تمام معاملات پر گہری نظر ہے، وزیراعظم پنجاب کومثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ اصلاحات بنیادی ایجنڈا ہے، درست سمت میں کام جاری ہے، حکومت درپیش تمام چیلنجزکا بخوبی سامنا کر رہی ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی حکومت سرخرو ہوگی، اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں پاکستان کو واضح فتح ہوئی ،نوازشریف نے بطور وزیراعظم کلبھوشن کا نام تک نہ لیا۔

    وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو سفارتی کامیابیاں ملیں۔

    عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آ سکتی، صمصام بخاری

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جولائی کو وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن باہر نکلنے کا شوق پورا کرلے، عوام ساتھ نہیں دیں گے، عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آسکتی، ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کے لیے سخت فیصلے ضروری تھے۔

  • شہبازشریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کوبھی نہیں بخشا، صمصام بخاری

    شہبازشریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کوبھی نہیں بخشا، صمصام بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا، سابق پنجاب حکومت نے برطانوی امداد میں بھی خورد برد کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کوبھی نہیں بخشا، خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہےسارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے برطانوی امداد میں خورد برد کی، ثابت ہوا شہبازشریف منی لانڈرنگ کے اصل ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو مقروض کرنے والوں نے دل کھول کر کرپشن کی، شہباز صاحب کے بیٹے اور داماد لندن اسی لیے بیٹھے ہیں۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کا اپنا دامن کس قدر آلودہ ہے؟ اب عوام نواز لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے۔

    شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، برطانوی اخبار

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

  • شریف فیملی اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس رہی ہے، صمصام بخاری

    شریف فیملی اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس رہی ہے، صمصام بخاری

    لاہور :وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا شریف فیملی اپنےبچھائےہوئےجال میں پھنس رہی ہے، کڑیوں سےکڑیاں مل رہی ہیں،کئی چہرے  بےنقاب ہوں گے، ہرمعاملےمیں حکومت کوشامل کرناطےشدہ منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا نوازلیگ ہرقیمت پرسیاسی تصادم چاہتی ہے، تانے بانے ملنے شروع ہوگئے،سازشیں سامنےآ رہی ہیں۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا شریف فیملی اپنےبچھائےہوئےجال میں پھنس رہی ہے، کڑیوں سےکڑیاں مل رہی ہیں،کئی چہرے بےنقاب ہوں گے، عمران خان ملک کواستحکام کی راہ پرگامزن کرناچاہتےہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مریم بی بی خودہی مدعی اورخودہی منصف بنناچاہتی ہیں، الزامات لگانےوالوں کوسچ سننےکاحوصلہ بھی رکھنا چاہیے، ہرمعاملے میں حکومت کوشامل کرناطے شدہ منصوبہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا نوازلیگ سیاسی مقاصدکیلئےتاجروں کی پشت پناہی کررہی ہے، تاجربرادری سےپہلےبھی مذاکرات کیےاب بھی تیارہیں، ملکی معیشت کی بہتری کیلئےسخت فیصلےکرناضروری تھے۔

    مزید پڑھیں : نوازلیگ نے کرپشن بچانے کے لیے جھوٹ کا طوفان کھڑا کر دیا، صمصام بخاری

    یاد رہے چند روز قبل وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا تھا سیاسی انارکی کے لیے نوازلیگ نے منصوبہ بندی کررکھی ہے، عوام کسی کی کرپشن کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نہیں آئیں گے، کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو اسے جواب دینا ہوگا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازلیگ نے کرپشن بچانے کے لیے جھوٹ کا طوفان کھڑا کر دیا، 10سال کا کچا چٹھا سامنے آیا تو سابقہ کرپشن ماند پڑجائے گی، پنجاب کرپشن اورگھوسٹ منصوبوں کا گڑھ بنا ہوا تھا، آشیانہ، لیپ ٹاپ، میٹروجیسے منصوبوں کا جواب دینا ہوگا۔