Tag: صندل خٹک

  • ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر  اڈیالہ جیل منتقل

    ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    اسلام آباد : حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت ہوئی، ٹک ٹاکر اسٹار صندل خٹک کو سول جج شبیربھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ایف آئی اے تفتیشی افسر نے صندل خٹک کے5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پرعدالت نے سوال کیاصندل خٹک کو تحویل میں کیوں رکھنا چاہتے ہیں۔

    سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔